data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک غیر ملکی نیوز ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں اعلان کیا ہے کہ وہ روس سے جنگ کے خاتمے کے بعد صدارت کا عہدہ چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی اولین ترجیح جنگ کو ختم کرنا ہے، نہ کہ کسی صورت میں اقتدار پر براجمان رہنا۔

روس اور یوکرین کے درمیان جاری یہ جنگ فروری 2022 سے اب تک لاکھوں فوجیوں اور عام شہریوں کی جانیں لے چکی ہے۔ متعدد بار جنگ بندی کی کوششیں کی گئیں لیکن ہر مرتبہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

زیلنسکی کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ان کا عہدہ چھوڑنے کا عندیہ جنگ کے سیاسی حل کی طرف ایک بڑا اشارہ ہے۔

یہ پیشکش اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ یوکرینی قیادت اقتدار سے زیادہ امن کو ترجیح دے رہی ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا روس اس موقع کو جنگ بندی کے لیے استعمال کرتا ہے یا نہیں۔

ویب ڈیسک شیخ یاسین

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔

حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نام نہاد جنگ بندی بے اثر، غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری: انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن