Express News:
2025-11-19@01:28:19 GMT

ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر کراچی میں سائیکل ریلی کا انعقاد

اشاعت کی تاریخ: 28th, September 2025 GMT

ورلڈ ہارٹ ڈے کے موقع پر شہر قائد میں سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کے مختلف سائیکلنگ کلبز اور درجنوں رائیڈرز نے بھرپور شرکت کی۔

ریلی کا آغاز صبح سات بجے آغا خان یونیورسٹی اسپورٹس سینٹر سے ہوا۔ شرکاء کارساز، شاہراہ فیصل اور میٹروپول کے راستوں سے گزرتے ہوئے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔

ریلی کا اختتام بوٹ بیسن پر ہوا، جہاں صبح آٹھ بج کر تیس منٹ پر شرکاء کے لیے ناشتے کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے منعقدہ اس ریلی میں ماہر امراضِ قلب ڈاکٹر صولت فاطمی نے بھی شرکت کی۔

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ دل کی صحت کے لیے نہایت مؤثر اور ضروری ورزش ہے۔

ڈاکٹر صولت نے زور دیا کہ شہری اپنی روزمرہ زندگی میں واک اور سائیکلنگ جیسی سرگرمیوں کو شامل کریں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔

شرکاءنے بھی سائیکلنگ کو صحت کے لیے ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹس نہ صرف فٹنس کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ ماحولیاتی بہتری اور پُرامن سماجی روابط کے قیام میں بھی معاون ہیں۔

ریلی میں فری رائیڈرز، کریٹیکل ماس کراچی، ای سی کے او رائیڈرز، پی ای سی ایچ ایس رائیڈرز، جی جی رائیڈرز اور دیگر سائیکلنگ کلبز نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہیں گے تاکہ دل کی بیماریوں اور دیگر امراض کے خلاف آگاہی پھیلائی جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ریلی کا

پڑھیں:

کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک

کراچی میں میمن گوٹھ درسانو چنو میں باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور4 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔

رپورٹ کے مطابق میمن گوٹھ تھانے کے علاقے میمن گوٹھ درسانو چنوحاجی راضو گوٹھ میں باڑے میں آچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی۔

باڑے میں آگ بھڑکتے ہی علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موقع پرجمع ہوگئی اورعلاقہ مکینوں نے اپنے مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔

اس دوران باڑے میں موجود بشیترمویشوں کوبھی  بچایا لیا گیا، باڑے میں آتشزدگی کے دوران بھاری مالیت کی ایک بھینس اور 4 بکریاں جھلس کرہلاک ہوگئیں۔

آتشزدگی کے دوران کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا،فوری طورپرباڑے میں آگ لگنے کی وجہ بھی معلوم نہ ہوسکی۔

جلنے والا باڑا پیر بخش بلوچ نامی شہری کا بتایا جاتا ہے،باڑے میں آگ لگنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورواقعے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں بے ہنگم ٹریفک کی ذمہ دار صوبائی حکومت ،آفاق احمد
  • اجتماع عام میں شرکت کے لیے بائیک ریلی سکھر پریس کلب پہنچ گئی
  • نارتھ کراچی میں واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، 2 موٹرسائیکل سوار کچلے گئے
  • کراچی میں ہیوی ٹریفک گردی کا سلسلہ جاری، واٹر ٹینکر اور ٹرک نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی کی ٹکر، ایک خاتون جاں بحق
  • کراچی میں موٹر سائیکل سوار خواتین کو گاڑی نے ٹکر ماردی، ایک خاتون جاں بحق
  • حیدرآباد: سندھیانی تحریک کی جانب سے سندھ بچاؤ ریلی کے شرکاء پریس کلب کے سامنے احتجاج کررہے ہیں
  • مزدور رہنما پاشا احمد گل مرحوم کی یاد میں منعقدہ تقریب کے موقع پر EPWA کے چیئرمین اظفر شمیم، جنرل سیکرٹری علمدار رضا، متین خان، سینئر نائب صدر، ممبر ایگزیکٹو کمیٹی محمد اخلاق، احتشام الحسن، حسین زیدی، سلیم بھائی اور ایپوہ کے ممبران خصوصاً محمد جعفر، شہباز
  • کراچی: میمن گوٹھ میں باڑے میں آتشزدگی: لاکھوں روپے مالیت کے جانور ہلاک