چین میں بین الاقوامی آتشبازی کے مقابلے، پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کر لی
اشاعت کی تاریخ: 29th, September 2025 GMT
چین کے شہر شنگلی میں منعقدہ بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں دنیا بھر کی ماہر ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
پاکستانی ٹیم نے اپنی پیشکش کو ایک مخصوص پیغام اور قومی جذبے سے مزین کیا۔ آتشبازی کے ذریعے پاک چین دوستی کی خوبصورت ترجمانی کی گئی۔ جے ایف-17 تھنڈر کا آتشبازی میں جلوہ دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ مظاہرہ صرف تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ جذبات اور تعلقات کا آئینہ دار تھا۔
شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنیں ماحول کو اور بھی جاندار بنا گئیں۔ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے حسین امتزاج نے ہر دل کو چھو لیا۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم کے کام کو کھڑے ہو کر سراہا اور بھرپور داد دی۔ ججز نے پاکستانی ٹیم کی تخلیقی سوچ اور فنی صلاحیتوں کو سراہا۔ مجموعی طور پر پاکستان نے اس مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
یہ اعزاز پاکستانی فنکاروں کی محنت اور جذبے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ اس مظاہرے نے دنیا کو دکھایا کہ پاکستان نہ صرف ایک فنکارانہ قوم ہے بلکہ تخلیقی میدان میں بھی آگے ہے۔ یہ لمحہ پاکستان کے لیے فخر، خوشی اور عالمی شناخت کا مظہر بن گیا۔
تقریب کے اختتام پر الائیڈ فائر ورکس کے سی ای او شاہد بٹ نے کہا کہ وہ ہمیشہ دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے اور خوبصورت امیج پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پشاور، غیرقانونی پاکستانی دستاویزات سے سعودی ویزا حاصل کرنیکی کوشش کرنیوالے 5 افغانی گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے والے 5 افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسمگلنگ سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان شہری غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے، افغان شہریوں کو دبگڑی میں واقع نجی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں علی خان، اجمل، قاسم، احمد اور حمزہ شامل ہیں۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے افغان دستاویزات اور پاکستانی شناختی کارڈ برآمد کیا گیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیرقانونی راستے سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے، ملزمان نے جعلسازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی حاصل کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ پاکستانی دستاویزات پر انہوں نے سعودی عرب کا ورک ویزا حاصل کرنا تھا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔