پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کر دیے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کے این او سی معطل کر دیے۔ متاثرہ کھلاڑیوں میں بڑی نام بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ایشیا کپ میں شکست کے بعد قومی کرکٹرز کے غیر ملکی لیگز کیلئے جاری کیے گئے این او سی معطل کر دیے ہیں۔ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹرز کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کیے تھے تاہم اب انہیں ہولڈ پر رکھ دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف براہ راست متاثر ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں جاری
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کیلئے بھرپور انداز میں تیاریاں جاری ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھلاڑیوں نے بھرپور انداز میں ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ میں بھی شرکت کی، اس کا مقصد میچ فٹنس کا حصول اور مختلف حالات میں کارکردگی کا جائزہ لینا تھا، بیٹرز اور بولرز کو الگ الگ اہداف دیکر کارکردگی پر کڑی نظر رکھی گئی۔
عبوری ریڈ بال ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ اور بولنگ کے حوالے سے ہدایات دیں، قومی کھلاڑیوں نے نہ صرف بیٹنگ اور بولنگ پر محنت کی بلکہ فیلڈنگ سیشن میں بھی خصوصی توجہ دی گئی، ٹیم مینجمنٹ کے مطابق کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو جنوبی افریقہ سے سیریز کے لیے تیار کرنا ہے تاکہ وہ دبائو کے ماحول میں بہتر کھیل پیش کر سکیں۔
سنیاریو بیسڈ میچ کے حوالے سے کوچنگ اسٹاف نے کہا کہ ایسے مقابلے ذہنی طور پر تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں، پریکٹس میچز کا سلسلہ مزید جاری رکھا جائے گا۔ پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا کیمپ 8 اکتوبر تک قذافی اسٹیڈیم میں جاری رہے گا، کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر ٹریننگ، فٹنس ڈرلز اور پریکٹس میچز میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ 12 اکتوبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر تک راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔