ایشیا کپ کا اختتام: قومی کرکٹرز رات گئے وطن واپس پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کے بعد پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔قومی کرکٹرز رات گئے دبئی سے غیر ملکی پرواز کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچے۔لاہور پہنچنے والے کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، فہیم اشرف، حسن علی اور سلمان مرزا شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا ہے۔ایشیاکپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل دبئی میں کھیلا گیا، فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔پاکستان کی پوری ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایشیا کپ
پڑھیں:
ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا اہم بیان
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں لا رہے ہیں جو حکمت عملی چلتی آرہی ہے،اسی کو لے کر چلیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرکے روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان کاکہنا تھا کہ نئے لڑکے جو موجود ہیں کوشش ہوگی سب کو مواقع فراہم کریں۔ مڈل آرڈر میں اچھی پرفارمینس نہیں آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وائٹ بال سیریز میں کارکردگی اچھی رہی ،وہی مومینٹم رکھیں گے۔کوشش کرتے ہیں کہ صائم اور میں دونوں باؤلنگ کریں ہمارے پاس اچھے آل راؤنڈرز موجود ہیں ان کو کھلائیں گے۔