Nawaiwaqt:
2025-11-18@23:33:59 GMT

پشاورہائیکورٹ : پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل

اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT

پشاورہائیکورٹ : پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل

پشاورہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردیے۔ پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر  درخواست پر سماعت  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ۔ دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دیے جانے والے نوٹسز معطل کردیے  اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب  کیا ہے۔ وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ  درخواست گزار صحافی ہیں ، جنہیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے نوٹس دیا ہے اور نوٹسز میں یہ نہیں کہا گیا کہ کس جرم میں نوٹسز دیے گئے ہیں ۔وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اس نوعیت کے نوٹسز پہلے  بھی معطل کیے  ہیں۔ عدالت کے آرڈرز موجود ہیں ، جس پر عدالت نے نوٹسز معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: صحافیوں کو نوٹسز معطل

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ جاری کر دی گئی ہے۔

جاری کردہ کازلسٹ کے مطابق آئندہ ہفتے وفاقی آئینی عدالت میں تین بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کاز لسٹ کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کورٹ روم نمبر ایک میں مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی کو کورٹ روم نمبر دو میں سماعت کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

تیسرے بنچ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس کے کے آغا شامل ہیں، جو دو رکنی بنچ کی حیثیت سے کورٹ روم نمبر تین میں مقدمات سنیں گے۔

گلوکارہ صنم ماروی ایک فنکشن کا کتنا معاوضہ لیتی ہیں؟

وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد یہ پہلی کاز لسٹ ہے، جس کے تحت اہم آئینی مقدمات کی کارروائی آئندہ ہفتے شروع ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 14 نومبر کو اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کیا تھا، سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کیا گیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی رہنما جنید افضل ساہی کی سزا معطلی کی درخواست ، فریقین کو نوٹس
  • وفاقی آئینی عدالت نے پہلے دن کام کا آغاز کس طرح سے کیا؟
  • نئی گج ڈیم کیس: وفاقی آئینی عدالت نے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر دلائل جاری
  • آئینی عدالت  میں اپیلوں  کی سماعت لاہور  ہائیکورٹ کا فیصلہ  کالعدم  ‘ پشاور  کا معطل : مزید 2ججز  کا حلف  تعداد  3,7پنچ تشکیل 
  • وفاقی آئینی عدالت: کراچی میں عوامی پارکس کے تجارتی استعمال پر سندھ ہائیکورٹ کا حکم معطل
  • ملک کی پہلی وفاقی آئینی عدالت نے مقدمات کی سماعت کا آغاز کردیا
  • علیمہ خان پھر غیر حاضر، جائیدادوں کی رپورٹ عدالت میں پیش
  • پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل، مزدور کی برطرفی کی اپیل میں سیکیورٹی ڈیپازٹ کی شرط دوبارہ برقرار
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کاز لسٹ، 3 بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرینگے
  • وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کازلسٹ جاری