پشاور ہائیکورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دیے جانے والے نوٹسز معطل کردیے اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردیے۔ تفصیلات کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دیے جانے والے نوٹسز معطل کردیے اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کیا ہے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صحافی ہیں، جنہیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے نوٹس دیا ہے اور نوٹسز میں یہ نہیں کہا گیا کہ کس جرم میں نوٹسز دیے گئے ہیں۔ وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اس نوعیت کے نوٹسز پہلے بھی معطل کیے ہیں۔ عدالت کے آرڈرز موجود ہیں، جس پر عدالت نے نوٹسز معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صحافیوں کو نوٹسز معطل عدالت نے
پڑھیں:
ای ویزہ پر پاکستان آیا روسی شہری لاپتا ہوگیا
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں پشاور سے لاپتا روسی شہری کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، پشاور ہائیکورٹ نے مختصر حکم نامہ جاری کردیا۔
عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کرلیا، حکم نامے میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 14 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، وفاقی اور صوبائی اپنے ماتحت ایجنسیوں کی طرف سے اداروں دیں۔
پشاور: پانچ اگست تک مزید سماعت ملتوی کی جاتی ہے، وفاق اور صوبے دونوں لاء افسران اگلی سماعت پر خود عدالت میں پیش ہو جائے۔
درخواست گزار وکیل نے کہا کہ روس چیچنیا کا شہری محمود گلیگوف Mukhmod Gelogaev) پاکستان آیا ہے ، روسی شہری ای ویزہ پر پاکستان آیا ہے اور پشاور سے لاپتہ ہوگیا ہے۔