غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک برطانیہ میں کورونا کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں کتنے نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم "اسٹریٹس" تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک برطانیہ میں کورونا کیسز میں 7.

6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں کتنے نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔

اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہوجانا) کو قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ویرینٹ "نِمبس" میں غیر معمولی گلے کی خراش کو نمایاں کہا گیا تھا۔ نئے ویرینٹ کی ایک قسم ایکس ایف جی یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایکس ایف جی کو "مانیٹر کیے جانے والا ویرینٹ" قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال یہ عالمی صحت کے لیے بڑا خطرہ نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی شواہد موجود نہیں کہ اسٹریٹس ویرینٹ سنگین بیماری یا اموات کا باعث بنتا ہے۔ اور موجودہ ویکسینز اس نئے ویرینٹ کے خلاف مؤثر ہیں کہ نہیں۔ خواہ وہ علامات کو کم کرنے کے لیے ہوں یا سنگین بیماری سے بچاؤ کے لیے ہوں۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: برطانیہ میں کورونا ایکس ایف جی نئے ویرینٹ ویرینٹ کی کیسز میں کے مطابق

پڑھیں:

حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے

حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا ایکس اکانٹ بند کرنے سے متعلق اہم اعلان کرتے ہوئے ایکس سے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکانٹ سے متعلق ایکس کے ساتھ رابطے ہو رہے ہیں، عمران خان کے ایکس اکاونٹ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، ایکس سے بھی رابطے میں ہیں، مزید شواہد سامنے آنے پر نتائج جلد سامنے آ جائیں گے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ عمران خان کے ایکس اکانٹ کے تانے بانے جہاں سے ملتے ہیں، یا جو اسے چلا رہا ہے، اس وقت صرف اتنا بتاسکتا ہوں، اس حوالے سے قانونی طریقہ کار پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے ایکس ہینڈل کے استعمال سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی تھی، جب نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان سی پیک سے انتہائی وسیع پیمانے پر مستفید ہو رہا ہے، وزیراعظم خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی پاکستان خودمختار فلسطینی ریاست کا حامی ہے، جس کا دارالحکومت القدس شریف ہو، دفتر خارجہ پاکستان میں نیا پنشن سسٹم نافذ کردیا گیا ٹیپو ٹرکاں والے کے بیٹے امیربالاج ٹیپو کے قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ دبئی سے گرفتار غزہ جنگ بندی کے قریب ہیں، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے: وزیراعظم سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے
  • برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم اسٹریٹس تیزی سے پھیلنے لگی
  • ہیٹی: گینگ وار اور امدادی کٹوتیاں بھوک پھیلنے کا سبب، ڈبلیو ایف پی
  • غزہ پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں تیزی، مزید 63 فلسطینی شہید
  • ایلون مسک دنیا کے پہلے 500 ارب ڈالرز کمانے والے شخص بن گئے
  • بھارت میں ’آئی لَو محمد ﷺ‘ مہم میں تیزی، حکومت نے بوکھلاہٹ میں انٹرنیٹ بند کردیا
  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان، انڈیکس آج بھی نئی بلند ترین سطح پر
  • ’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک مسک کی خواہش
  • حکومت ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور ریل کے نظام کی ترقی پر تیزی سے کام کر رہی ہے، بلال اظہر کیانی
  • پی ایم ای ایکس میں 66.878 بلین روپے کے سودے