آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمشن پر پیش رفت رپورٹ مانگ لی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات ہوئے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمیشن سے متعلق پیش رفت رپورٹ مانگ لی۔ آئی ایم ایف کو صوبوں کی مشاورت سے جلد این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ مذاکرات میں مرکز و صوبوں کے وسائل کی تقسیم اہم نکتہ قرار دیا گیا۔ آئی ایم ایف نے صحت‘ تعلیم کے بجٹ میں کمی سے بچنے کے اقدامات‘ لیبر فورس‘ ہاؤس ہولڈ اور پی ایس ایل ایم سروے مکمل کرنے پر زور دیا۔ آئی ایم ایف کو مالی سال 2025ء کے ترقیاتی اخراجات اور 2026ء کے فریم ورک پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ اور رسک پر مبنی نگرانی پر سوالات اٹھائے گئے۔ آئی ایم ایف کو ای پیڈز پروکیورمنٹ سسٹم اور بیرونی آڈٹ رپورٹس پر بریفنگ دی گئی۔ مذاکرات میں بینی فشل اونرشپ رجسٹری‘ نان فنانشل پروفیشنز کی نگرانی کا معاملہ زیربحث آیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر کے سیلاب متاثرین کیلئے 389 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی تیاری مکمل کر لی۔ وفاقی بجٹ میں مختص 389 ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز کی رقم سے وزیراعظم پیکج متعارف کرایا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعظم پیکیج دینے کی درخواست کرے گی۔ آئی ایم ایف نے سیلاب کے باعث نقصانات پر بنیادی ضروریات کے تخمینے کی رپورٹ مانگ لی ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے پانچویں روز این ایف سی اور سیلاب کے باعث نقصانات پر سیشنز ہوئے۔ وزارت خزانہ، سندھ، کے پی کے اور بلوچستان کے ساتھ بھی مذاکرات ہوئے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ئی ایم ایف کو ئی ایم ایف نے ا ئی ایم ایف آئی ایم ایف
پڑھیں:
ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
فائل فوٹو۔ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔
بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔
والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔
اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔