موٹے افسران فوج سے فارغ کردیے جائیں گے، امریکی وزیرِ جنگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
امریکی وزیرِ جنگ پیٹ ہیگستھ نے اعلیٰ فوجی قیادت کے اجلاس میں اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج میں سخت جسمانی معیار نافذ کیے جائیں گے اور فٹنس پر پورا نہ اترنے والے افسران کو فارغ کر دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’موٹے جرنیلوں اور ایڈمرلز‘ کے لیے فوج میں کوئی جگہ نہیں۔
امریکی وزیرِ جنگ نے بتایا کہ نئے معیار کے تحت فوجی اہلکاروں کو سال میں 2 بار جسمانی فٹنس ٹیسٹ اور باڈی فیٹ پیمائش سے گزرنا ہوگا۔
پیٹ ہیگستھ جنگی شعبوں میں تعینات فوجیوں کو مردانہ معیار پر مبنی سخت ٹیسٹ دینا پڑیں گے۔ اس کے علاوہ فوجیوں کے لیے داڑھی منڈوانے اور بال چھوٹے رکھنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے ’ووک‘ پالیسیوں کو فوج کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ فوج کو سخت گیر اور جنگ کے لیے تیار بنانے کے لیے پرانی نرمی ختم کی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جو افسران اس اصلاحاتی پروگرام سے متفق نہیں، انہیں خود مستعفی ہو جانا چاہیے۔
پیٹ ہیگستھ کے ان اقدامات کو ڈیموکریٹ رہنماؤں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، کانگریس مین گریگوری میکس نے کہا کہ وزیرِ جنگ فوج کو ’ثقافتی جنگ‘ میں جھونکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
’ان کے بیانات سے ان کی نااہلی اور غیرسنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔‘
ماہرین کے مطابق، فٹنس پر زور اگرچہ فوج کے لیے مثبت ہو سکتا ہے، مگر ’ووک پالیسیوں‘ کو نشانہ بنانا سیاسی ایجنڈا معلوم ہوتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا پیٹ ہیگستھ ثقافتی جنگ ڈٰیموکریٹ فٹنس کانگریس مین گریگوری میکس وزیر جنگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا پیٹ ہیگستھ ثقافتی جنگ ڈ یموکریٹ فٹنس کانگریس مین کے لیے
پڑھیں:
نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح: حنیف عباسی نے مخالفین کے منہ بند کردیے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اپنی کارکردگی سے مخالفین کے منہ بند کردیے۔
نئی شالیمار ایکسپریس، کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن جدید مسافر خانوں اور لاؤنجز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی روشنوں کا شہر ہے، شالیمار ایکسپریس کو دوبارہ نئی ٹرین بنا دیا گیا جو خوش آئند ہے۔
نئی شاہی مارا ایکسپریس، کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن، جدید مسافر خانوں اور لوڈنگ کی افتتاحی تقریب، وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کا دورہ، جدید لوڈج اور مسافر خانوں کا معائنہ کیا گیا۔ pic.twitter.com/71EsFXY7l4
— WE News (@WENewsPk) November 17, 2025
مزید پڑھیں: 19ویں صدی میں رحیم یار خان میں بننے والا شاہی ریلوے اسٹیشن اب کس حال میں ہے؟
انہوں نے کہاکہ حنیف عباسی ریلوے کے بوسیدہ نظام کو جدید نظام میں بدلنے کے لیے محنت کررہے ہیں، جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ریلوے مسافروں کے لیے وائی فائی کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ آؤٹ سورس کے ذریعے ٹرین کا انتہائی بہترین کام کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہاکہ کراچی کینٹ اسٹیشن کی اپ گریڈیشن دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ریلوے کے صوبوں کے ساتھ اشتراک کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
انہوں نے کہاکہ پارٹنر شپ کا دائرہ کار بلوچستان اور خیبرپختونخوا حکومتوں کے ساتھ بھی بڑھایا جائے، وفاقی حکومت سندھ حکومت کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ایران کا ریلوے تعاون بڑھانے اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر اتفاق
وزیراعظم نے کہاکہ تھرکول کی ٹرانسپورٹیشن کے لیے وفاق اور سندھ حکومت کا اشتراک ہے، جو رقوم درکار ہیں وہ فوری طور پر فراہم کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حنیف عباسی شہباز شریف نئی شالیمار ایکسپریس کا افتتاح وزیراعظم پاکستان وی نیوز