خضدار میں آپریشن؛ سکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگرد پکڑ لیے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
سٹی 42 : سکیورٹی فورسز کے خضدار میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد پکڑے گئے ۔
بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندستان" کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد پکڑے گئے۔ دہشت گرد عورتوں کا لباس پہن کر بزدلانہ طریقے سے فرار کی کوشش کر رہے تھے، پکڑے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔ یہ دہشت گرد خضدار اور گردونواح میں کئی دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش پر طالبان حکومت کا ردعمل آگیا
علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
سورس : آئی ایس پی آر
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
قوم دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے: وزیراعظم
فائل فوٹووزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔
علاقے میں بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کےخاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 15 دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بہادر سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قوم خیبر پختونخوا میں قیام امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔