مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
مسابقی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی اجازت دیدی۔ترجمان پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل اپنے ریگولیٹری جائزے کے دوسرے مرحلے کو خوش اسلوبی سے مکمل کرنے اور ٹیلی نار پاکستان کے حصول کی منظوری دینے پر مسابقتی کمیشن پاکستان کا شکر گزار ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری کردہ پی ٹی سی ایل کے ردعمل میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم پاکستان کے ٹیلی کام سیکٹر کے مستقبل اور طویل مدتی پائیداری کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن کی جامع کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،علاوہ ازیں ہم اپنے صارفین، شراکت داروں اور ملکی ٹیلی کام شعبے سے وابستہ تمام افراد کے بھی تہہ دل سے شکرگزار ہیں جو اس تاریخی فیصلے کے منتظر تھے۔ترجمان نے کہا کہ پی ٹی سی ایل نے اس پورے جائزہ عمل کے دوران کمیشن کے ساتھ مکمل تعاون کیا اور ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ٹیلی نار پاکستان کے حصول کو تمام ریگولیٹری اداروں کی ہدایات کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا اور ملک کے تمام قابلِ اطلاق قوانین کی مکمل تعمیل کی جائے گی۔
پی ٹی سی ایل کا کہنا ہے کہ یہ انضمام پاکستان کی ٹیلی کام انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ ِ میل ہے، جو پی ٹی ایم ایل(یوفون)اور ٹیلی نار کی مشترکہ قوتوں کو یکجا کرکے صارفین کو بہترین ٹیلی کام خدمات، معیاری نیٹ ورک کوالٹی، وسیع کوریج اور جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرے گا۔ترجمان نے کہا کہ اس انضمام سے شعبے میں مزید مستعدی، مضبوط انفراسٹرکچر اور بہتر مسابقتی ماحول کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں دونوں اداروں کے انضمام سے وجود میں آنے والا نیا ادارہ ملک گیر کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے، اختراع کو فروغ دینے اور حکومتِ پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ نیا الرٹ جاری صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے سیلاب کے بعد پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں نمایاں اضافہ، ماہانہ شرح 2فیصد بڑھ گئی، ادارہ شماریات ایم کیو ایم کے تحفظات پر وفاقی حکومت کا کراچی ترقیاتی پیکج پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ ،بیوی اور بچوں کیلئے نان و نفقہ مقرر کرنے کے عدالتی فیصلے کیخلاف درخواست مسترد توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت، 20ویں گواہ پر جرح ، سماعت کل تک ملتویCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی ایل ٹیلی کام
پڑھیں:
صدر مملکت نے آرمی‘ نیوی اور ائرفورس ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251116-01-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت آصف زرداری نے پاک فوج سے متعلق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ائر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی ہے۔ صدر مملکت نے قومی پارلیمنٹ سے منظور چاروں قانون پر دستخط کر دیے، صدر کی منظور کے بعد چاروں قوانین ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گئے۔ آرمی ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہوگی جس دن سے نوٹی فکیشن جاری ہوگا، جب جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن 2 کے تحت خدمات انجام دیں گے، وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف آف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ کی کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کے بعد چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025ء سے ختم تصور ہوگا، آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر وزیراعظم 3 سال کیلیے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے۔ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید 3 سال کیلیے دوبارہ بھی تعینات کرسکیں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کے دوبارہ تقرر یا توسیع کو کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔ بل میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی میعاد اور انہیں ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہوگا، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔