لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء) ٹیکنو نے پاکستان میں نیاسمارٹ فون Spark 40C متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فون جدید ڈیزائن، پائیداری اور روزمرہ کے لیے بہترین فیچرز کے ساتھ صارفین کو ایک مکمل سمارٹ فون تجربہ فراہم کرتاہے۔
Spark 40C میں 6000mAh  کی بڑی بیٹری کے ساتھ18W  کی فاسٹ چارجنگ موجود ہے جو دن بھر کے استعمال کو آسان بنادیتی ہے۔
 فون میں 128GB کی بڑی سٹوریج، اور Mediatek Helio G81  پروسیسر بھی موجود ہے جو گیمنگ اور ملٹی ٹاسکنگ کا تجربہ بہترین بنادیتے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید  Spark 40C کو  اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ سٹائل کے ساتھ مضبوطی بھی فراہم کرے۔ اس میں IP64 واٹر اور ڈسٹ ریزسٹنس موجود ہے اور یہ 1.

5 میٹر ڈراپ ریزسٹنس کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔قیمت اور دستیابی
ٹیکنو   Spark 40C  پاکستان میں 26,999 روپے کی قیمت میں دستیاب ہے۔ یہ سمارٹ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کو سپورٹ کرتا ہے، تاکہ صارفین کو بے خلل اور قابلِ بھروسہ کنیکٹیویٹی حاصل ہو۔ مزید یہ کہ TECNO Spark 40C کے ساتھ 12+1 ماہ کی آفیشل وارنٹی بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے ساتھ

پڑھیں:

مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ، کائنات کے پُراسرار رازوں کا حامل

 

تل ابیب (ویب ڈیسک) نئی تحقیق کے مطابق مقبوضہ فسلطین سے دریافت ہونے والا 4300 برس پرانا چاندی کے پیالہ کائنات کے ابتداء کا قدیم فنکارانہ تصور رکھتا ہے۔

مشہور ’عین سامیہ‘ کپ 1970 میں جوڈائن ہِل میں واقع ایک قدیم مقبرے سے دریافت ہوا۔ اس کا نام مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ایک فلسطینی گاؤں پر رکھا گیا جہاں یہ دریافت ہوا تھا۔

یہ پیالہ کانسی کے دور کے وسط یعنی 2650 قبلِ مسیح سے 1950 قبلِ مسیح کا ہے، جب اس علاقے میں متعدد خانہ بدوش آبادیاں قیام پذیر تھیں۔

تین انچ کے اس کپ پر فنکارانہ نقش نگاری موجود ہے۔ اس پر ایک نصف انسان اور نصف جانور کی ایک تصویر کدی ہوئی ہے جو اپنے ہاتھ میں پودے اٹھائے ہوئے ہے اور ساتھ ہی ایک فلکیاتی نشان بھی ہے۔ ان کے علاوہ برتن پر سانپ اور پُراسرار روشنی بھی کدی ہوئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ممکنہ طور پر یہ جنوبی میسوپوٹیمیا میں تقریباً 4300 برس قبل ڈیزائن کیا گیا ہوگا جس کے لیے چاندی شام یا آج کے عراق سے لایا گیا ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ یہ ڈیزائن کائنات کی ابتداء کا سب سے پرانا تصور ہے جس میں کائنات کی قبلِ از تخلیق انتشار سے نئی ترتیب کی جانب منتقلی کو دکھایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ کائنات سے متعلق کیا پُراسرار راز رکھتا ہے؟
  • مقبوضہ فلسطین سے دریافت شدہ پیالہ، کائنات کے پُراسرار رازوں کا حامل
  • پولیس نے علیمہ خان سے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروا دی
  • جاپان کا پاکستان کیلیے 3.5 ملین ڈالر پولیو گرانٹ کا اعلان
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام: رقم کی ادائیگی کا نیا نظام متعارف کروا دیا گیا  
  • فیب لیس ڈیزائن: پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا واحد راستہ
  • اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلی ترین سول ایوارڈ نشانِ پاکستان سے نوازا گیا
  • پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
  • پاکستان، اردن میں کئی سمجھوتے، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری بڑھانے پر زور: وزیراعظم، شاہ عبداللہ دوم میں ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  • اسلام آباد : پاکستان میں فلسطین کے ناظم الامور اہلیہ کیساتھ لوک میلے میں لگے سندھ ڈیسک کے اسٹال پر موجود ہیں