ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
ایس آئی ایف سی کی ترک سرمایہ کاروں کو کراچی میں ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون بنانے کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کردی۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تعاون سے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان پانچ ارب ڈالر کے تجارتی ہدف کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
ایس آئی ایف سی نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون قائم کرنے کی پیشکش کی ہے جس کے ذریعے دو طرفہ تجارت اور صنعتی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کی توقع ہے۔
یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں پیش کردہ تجویز پر عملدرآمد کا نتیجہ ہے، جس کے تحت سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدات میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دیا جائے گا۔ ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مثر سہولیات فراہم کی جائیں گی، جس سے تجارتی اخراجات میں نمایاں کمی متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق اس زون کے قیام سے کراچی کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہوگی۔ ایس آئی ایف سی کی کوششوں کی بدولت عالمی برادری کا پاکستان کی سرمایہ کاری کے ماحول پر اعتماد بحال ہوا ہے اور یہ منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے فروغ میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا ہالی وڈ اداکاروں، فلمسازوں سمیت 3900 سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں کے بائیکاٹ کا اعلان سلامتی کونسل غزہ میں جاری خونریزی روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی، پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفی دے دیا وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم ہیڈز آف سٹیٹ اجلاس کی تیاریاں،اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجانے کی منصوبہ بندیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کراچی میں کی پیشکش
پڑھیں:
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترک سرمایہ کاری اور تجارت میں نیا سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی جانب سے ترکیہ کیلئے کراچی میں ایک ہزار ایکڑ پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی پیشکش کی گئی۔ایس آئی ایف سی نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے خصوصی صنعتی زون منصوبہ کا آغاز کر دیا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم شہباز شریف کی اپریل 2025میں پیش کردہ تجویز پر عمل درآمد کی وجہ سے دو طرفہ تجارت کی راہیں ہموار ہورہی ہے۔اس اقدام کا مقصد سرمایہ کار دوست ماحول کے ذریعے صنعتی پیداوار اور برآمدی شعبوں میں ترک سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ ترک کمپنیوں کے لیے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں مثر سہولیات، تجارتی اخراجات میں کمی کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے کراچی تا وسطی ایشیا اور خلیج ممالک تک باآسانی تجارت ممکن ہو گی۔ مزید برآں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت ملک میں سرمایہ کاری کیلئے عالمی برادری کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔