اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، چیف کمشنر بوائے اسکاؤٹس سرفراز قمر ڈاہا بحال
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان بوائے اسکاؤٹس کے چیف کمشنر کے حوالے سے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری محمد ریاض کو عہدے سے فارغ اور سرفراز قمر ڈاہا کو بحال کر دیا۔
عدالت نے ایوان صدر کی جانب سے 31 اگست 2025 کو جاری کیا گیا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا اور قرار دیا کہ چوہدری ریاض کی تقرری غیر قانونی اور غیر مؤثر تھی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کی پاکستان لرننگ فیسٹیول اسلام آباد میں بھر پور شرکت
ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق یکم ستمبر 2025 کے بعد چوہدری محمد ریاض کی جانب سے کیے گئے تمام اقدامات کالعدم تصور ہوں گے۔
فیصلے کے بعد سرفراز قمر ڈاہا نے بطور چیف کمشنر پاکستان بوائے اسکاؤٹس اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ بوائے اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر نے بھی فوری طور پر چوہدری ریاض کے تمام احکامات اور تعیناتیوں کو منسوخ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت کے فیصلے کے بعد بوائے اسکاؤٹس کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور سرفراز قمر ڈاہا کی بحالی کو اسکاؤٹس ممبران نے خوش آئند قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ پاکستان بوائے اسکاؤٹس پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ پاکستان بوائے اسکاؤٹس پیپلز پارٹی چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر سرفراز قمر ڈاہا پاکستان بوائے اسکاؤٹس چیف کمشنر
پڑھیں:
وفاقی آئینی عدالت ، اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ شاہراہ دستور سے پرانی ہائی کورٹ بلڈنگ جی 10 منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور منتقلی کا یہ عمل جنوری تک مکمل ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے تھرڈ فلور سے پہلے ہی سامان اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرانی بلڈنگ میں منتقل کیا جاچکا ہے۔
واضح رہے کہ اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی کورٹ محمد اسد کو ریکارڈ منتقلی کے لیے سپروائزر مقرر کیا گیا تھا۔