آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے تیسرے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
 سری لنکا کے شہرکولمبو میں کھیلےگئے میچ میں پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ غلط ثابت ہوا۔ پاکستان کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں صرف 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
 گرین شرٹس کی اننگ کا آغاز ہی تباہ کن تھا، معروفہ اختر نے پہلے اوور میں ہی عمیمہ سہیل اور سدرہ امین کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔
 اس کے بعد منیبہ علی اور رامین شمیم نے 42 رنز کی محتاط شراکت قائم کی، لیکن دونوں جلد ہی آؤٹ ہو گئیں اور پاکستان کا اسکور 13.

4 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 47 ہوگیا۔
 رامین شمیم 39 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 23 رنز کے ساتھ پاکستان کی ٹاپ اسکورر رہیں جب کہ منیبہ نے 35 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔
 ان کے بعد عالیہ ریاض 13، سدرہ نواز 15 اور کپتان فاطمہ 22 رنز بناسکیں اور اسکور 29.3 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 100 ہوگیا۔
 نمبر 9 پر آنے والی بیٹر ڈیانا بیگ نے ناقابل شکست 16 رنز کی اننگ کھیل کر پاکستان کا اسکور 129 تک پہنچایا۔
 بنگلا دیش کی جانب سے نشیتا اختر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3.3 اوورز میں صرف 5 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ معروفہ اختر اور ناہیدہ اختر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ربیعہ خان نے بھی ایک وکٹ لی۔
 پاکستان کی جانب سے دیےگئے 130 رنز کے آسان ہدف کو بنگلا دیش نے صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
 بائیں ہاتھ کی اوپنر روبیہ حیدر نے 77 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 54 رنز بنا کر ٹیم کی جیت کو یقینی بنایا۔
 کپتان نگار سلطانہ نے 44 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 23 رنز اسکور کیے۔ دونوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 62 رنز کی میچ وننگ شراکت بنی۔
 اس کے علاوہ، مڈل آرڈر بیٹر سوبھانا موستاری نے بھی 19 گیندوں پر 6 چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
 پاکستان کی جانب سے رامین شمیم، ڈیانا بیگ اور کپتان فاطمہ ثنا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: پاکستان کی گیندوں پر

پڑھیں:

ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،عالمگیر جمخانہ سیمی فائنل میں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے منعقد کردہ ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں گزشتہ روز عالمگیر جیم خانہ نے محمد حسین کرکٹ کلب کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں محمد حسین کرکٹ کلب پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5۔39 اوورز میں 197 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ خان شاہ احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 6 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 85، اسمعیل شاہ نے 4 چوکوں 3 چھکوں کی مد د سے 47 اور عاقب رضوی نے 32 رنز بنائے۔ جواب میں عالمگیر جیم خا نہ نے 3۔25 اوررز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 201 رنز بنا لئے۔

اسپورٹس رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • بنگلہ دیش نے دوسرا ٹی ٹوئنٹی بھی جیت کر سیریز اپنے نام کر لی
  • دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی افغانستان کو شکست، سیریز بنگلادیش کے نام
  • ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ،عالمگیر جمخانہ سیمی فائنل میں
  • پہلا ٹی ٹوئنٹی: بنگلادیش نے افغانستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
  • ویمنز ورلڈکپ کا ، افتتاحی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو ہرادیا
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کو بنگلادیش کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست
  • ٓآئی سی سی ورلڈکپ: پاکستان ویمنز کا مایوس کن آغاز،بنگلہ دیش نے7وکٹوں سے ہرادیا
  • ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کیخلاف 129 رنز پر ڈھیر
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی