پاکستانی اداکارہ دنانیر مبین اور احد رضا میر نے حال ہی میں بریڈل ڈیزائنر ماہا وجاہت کے نئے کلیکشن داستان کے لیے ایک شاندار رومانوی فوٹو شوٹ کروایا ہے جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین اور احد رضا میر کی بڑھتی ہوئی قربتیں، آخر چکر کیا ہے؟

دونوں فنکار،جنہوں نے اپنے مقبول ڈرامے میم سے محبت میں شاندار آن اسکرین کیمسٹری کے ذریعے شہرت حاصل کی، فوٹوگرافر مایا کے کیمرے کی آنکھ سے قیمتی لمحات میں قید کیے گئے۔

فوٹو شوٹ میں دانانیر مبین سیاہ فلور لینتھ انارکلی پہنے نظر آئیں جس پر سنہری نفیس کڑھائی کی گئی تھی، جبکہ احد رضا میر نے ہم آہنگی کے ساتھ سیاہ شیروانی زیب تن کی جس میں باریک کڑھائی اور ہلکی سی سجاوٹ شامل تھی۔

دونوں کے انداز نے نفاست اور خوبصورتی کو مزید اجاگر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دنانیر مبین شوبز انڈسٹری میں دوستیاں بڑھانے کی قائل کیوں نہیں؟

اداکاروں کے پس منظر پر نظر ڈالی جائے تو احد رضا میر نے یقین کا سفر، عہد وفا اور یہ دل میرا جیسے ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، جبکہ دنانیر مبین صنفِ آہن اور محبت گمشدہ میری میں اپنی جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت چکی ہیں۔

یہ فوٹو شوٹ ماہا وجاہت کے بریڈل لائن کی تشہیر کا حصہ ہے جو لازوال رومانس اور کلاسک خوبصورتی کو اجاگر کرتا ہے۔ اس شوٹ کے بعد مداحوں میں دونوں فنکاروں کی جوڑی کو ایک بار پھر سراہنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news احد رضا میر دنانیر مبین فوٹو شوٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: فوٹو شوٹ فوٹو شوٹ

پڑھیں:

کیا شعیب ملک اور ثنا جاوید کی علیحدگی ہونے والی ہے؟

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار شعیب ملک ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، تاہم اس بار معاملہ کرکٹ نہیں بلکہ ان کی ذاتی زندگی ہے۔

 سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو کے بعد شعیب ملک اور ان کی تیسری اہلیہ، اداکارہ ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کی حمایت میں متنازعہ پوسٹس، ثنا جاوید نے خاموشی توڑ دی

ویڈیو میں شعیب ملک مداحوں کو آٹوگراف دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ثنا جاوید لاتعلق دکھائی دیتی ہیں اور بار بار نظریں چراتی ہوئی رخ موڑ لیتی ہیں۔ اس رویے نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی اور بحث چھڑ گئی کہ دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔

شعیب ملک اور ثنا جاوید نے گزشتہ سال شادی کی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اطلاعات کے مطابق شادی میں شعیب ملک کے گھر والوں نے شرکت نہیں کی تھی اور حالیہ مہینوں میں دونوں کو کسی عوامی تقریب میں اکٹھے نہیں دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا یا ثنا جاوید، دونوں میں سے زیادہ امیر کون ہے؟

یاد رہے کہ شعیب ملک نے 2023 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی اختیار کی تھی، جس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے خلع کے ذریعے شادی ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

فی الحال شعیب ملک اور ثنا جاوید کی جانب سے ان افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے، تاہم مداح اور سوشل میڈیا صارفین ان کے رشتے کے مستقبل کے بارے میں طرح طرح کے قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news ثنا جاوید شعیب ملک طلاق

متعلقہ مضامین