غزہ مارچ :ضلع شمالی کے تحت آج کیمپ لگائے جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251003-01-18
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع شمالی ڈاکٹر شکیل احمد کے مطابق جماعت اسلامی ضلع شمالی کراچی کے تحت غزہ مارچ کی تشہیر کے سلسلے میں جمعہ اور ہفتہ کو مختلف مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق تشہیری کیمپ پاور ہائوس چورنگی نارتھ کراچی، چار نمبر اسٹاپ نیو کراچی، نالا اسٹاپ نیو کراچی، فور کے چورنگی نارتھ کراچی، سرجانی ٹائون کے ڈی اے فلیٹ و مسٹر کون سرجانی، مین اسٹاپ خدا کی بستی اور سیکٹر 50 عثمان غنی چوک
تیسر ٹاؤن میں قائم کیے جائیں گے۔جماعت اسلامی ضلع شمالی کے ذمے داران کے مطابق ان کیمپس کا مقصد عوام میں غزہ مارچ کے حوالے سے آگاہی اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ضلع شمالی
پڑھیں:
شارع فیصل پر کل ” غزہ مارچ “ہو گا ، منعم ظفر کی اہل کراچی سے شرکت کی اپیل
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:۔ جماعت اسلامی کے تحت امریکی پشت پناہی سے اسرائیلی افواج کی غزہ پر مسلسل بمباری، مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں، خواتین و بچوں سمیت ہزاروں فلسطینیوں کی نسل کشی، صمود فلوٹیلا پر حملے کے خلاف اورا ہل فلسطین و حماس سے یکجہتی و اتحاد امت کے اظہار کے لیے © اتوار 5 اکتوبر کو 3بجے سہ پہر شارع فیصل پر عظیم الشان ” غزہ مارچ” ہو گا۔
غزہ مارچ میں شہر بھر سے لاکھوں مردو وخواتین ، مختلف طبقات و مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد شریک ہوں گے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن خصوصی خطاب کریں گے۔
” غزہ مارچ” کی تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ مارچ کے سلسلے میں شہر بھر میں کیمپ لگائے گئے اور بڑی تعداد میںکارنر میٹنگز و مظاہروں کا انعقاد کیا گیا اور عوامی رابطہ مہم چلائی گئی۔
امیر جما عت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی کے عوام، علمائ، وکلائ، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین سے اپیل کی کہ پورے ایمانی جذبے اور بھر پور جوش و خروش کے ساتھ جوق درجوق اپنی فیملی کے ہمراہ “غزہ مارچ” میں شر یک ہوں اور اسرائیلی جارحیت ،امریکا اسرائیل گٹھ جوڑ، فلسطینیوں کی نسل کشی و بے دخلی ،قبلہ اوّل پر قبضے کی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور اہل غزہ وفلسطینی مسلمانوں کی جدو جہد کے ساتھ بھر پور اظہارِ یکجہتی کریں۔
منعم ظفر خان نے مزید کہا کہ 5 اکتوبرکو کراچی زندہ دل ہونے کا ثبوت دے گا اور لاکھوں کی تعداد میں شہری مارچ میں شرکت کریں گے۔ اتوار کو سارے راستے اور سارے قافلے شارع فیصل غزہ مارچ کی جانب رواں دواں ہوں گے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ مسلم دنیا کے حکمرانوں کو جھنجھوڑیں اور مجبور کریں کہ اہل غزہ و فلسطین کی مدد کریں۔ اسرائیلی و امریکی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کریں اور انہیں معاشی طور پر نقصان پہنچائیں۔
علاوہ ازیں “غزہ مارچ” میں لاکھوں مردو خواتین کی شر کت کے پیش نظربڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر سے آنے والے جلوس، ریلیوں اور قافلوں کی صورت میں شارع فیصل پر پہنچیں گے، مین نرسری اسٹاپ پرموجود بالائی گزر گاہ کو اسٹیج بنایا گیا ہے جہاں سے قائدین خطاب کریں گے۔شاہراہ فیصل پر سڑک کا ایک ٹریک مردوں اور دوسرا ٹریک خواتین کے لیے مختص کیاگیاہے۔