پنجاب میں ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، انتظامات مکمل کر لیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: پنجاب کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ امتحان 26 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس کا انعقاد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) کے زیر اہتمام صوبے کے 12 شہروں میں بیک وقت کیا جائے گا۔
یو ایچ ایس کے مطابق اس سال 50 ہزار 458 امیدواروں نے امتحان کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ امتحان کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے یو ایچ ایس اور محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے 12 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو انتظامات کے حوالے سے مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ امتحان کے روز لاہور سمیت 12 شہروں میں قائم 26 امتحانی مراکز پر ہائی الرٹ رہے گا، جبکہ ریسکیو 1122، نادرا، محکمہ صحت، ٹریفک پولیس اور سیکیورٹی ادارے ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔
مزید برآں، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کرنے کے لیے محکمہ داخلہ پنجاب کو بھی درخواست دی گئی ہے۔ امتحانی عملے کی تعیناتی کے لیے محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کو خط لکھ دیا گیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب کو امن و امان کے خصوصی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے۔
یو ایچ ایس کا کہنا ہے کہ امتحان کے دوران شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سینئر فیکلٹی ممبران کو نگرانی کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں، جبکہ امتحانی عملے کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی مکمل کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: یو ایچ ایس امتحان کے کے لیے
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔