نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ؛ سیکڑوں صحافیوں کا احتجاج، فضل الرحمان بھی پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
اسلام آباد:
نیشنل پریس کلب پر وفاقی پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور غنڈہ گردی کرنے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام جمعہ کی شام بھرپور احتجاج کیا گیا ریلی نکالی گئی، اظہار یکجہتی کیلئے مولانا فضل الرحمن بھی پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی قیادت میں سیکڑوں صحافیوں نے نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیا اور بعد ازاں شہید ملت سیکریٹریٹ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر ہونے والی پولیس گردی کے خلاف جمعہ کو ملک بھر کے پریس کلبز پر سیاہ پرچم لہرائے جا رہے ہیں، پریس کلب ممبران کا دوسرا گھر ہوتا ہے، پاکستان بھر سے دوستوں نے پریس کلبز کے عہدیداروں نے رابطہ کیا، تمام دوستوں کا کہنا ہے کہ نیشنل پریس کلب پر حملہ تمام پریس کلبز پر حملہ ہے۔
انہوں ںے کہا کہ آج پی آر اے نے قومی اسمبلی سے واک آوٹ کیا ہے، حکومت نے کہا کہ پی آر اے اپنے مطالبات لائے، ہمارا مسئلہ یہ نہیں کہ دو یا 4 پولیس اہلکاروں کو ہٹا دیا جائے یا ایف آئی آر درج کرلی جائے اس سے ہم مطمئن نہیں ہوں گے، ہم ایک چارٹر آف ڈیمانڈ بنا رہے ہیں کہ پریس کلب کا کیسے تحفظ کرنا ہے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی نیشنل پریس کلب پر غنڈہ گردی کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، ہم صحافی برداری کے ساتھ ہیں، صحافی پُرامن لوگ ہیں۔
صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نے مولانا فضل الرحمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ہمیشہ اخلاقی طور پر ہر کڑے وقت میں صحافی برداری کا ساتھ دیتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نیشنل پریس کلب پر کہا کہ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔