فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت انسانی ضمیر کے منہ پر طمانچہ ہے، اولکھ
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور(کامرس ڈیسک) مرکزی کسان لیگ کے چیئرمین چوہدری ذوالفقار علی اولکھ نے اسرائیلی افواج کی جانب سے “گلوبل صمود فلوٹیلا” پر کی جانے والی جارحانہ کارروائی اور اس میں شامل 200 سے زائد افراد کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی ضمیر کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔ چوہدری ذوالفقار علی اولکھ نے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل ختم کردے گا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں روسی سفارتخانے نے بتایا کہ برطانیہ 2028 ء تک روسی یورینیم کی خریداری مکمل طور پر ختم کردے گا۔ یہ فیصلہ امریکا کے ساتھ حالیہ ٹیکنالوجیکل پراسپرٹی ڈیل کے بعد کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پہلے سے مقررہ ہدف 2030 ء کو 2سال کم کر دیا گیا ہے۔ روسی سفارتخانے نے بتایا کہ یہ واضح ہے کہ تبدیلی امریکاکی سپلائی کے ذریعے ہی ممکن ہوگی۔ دوسری جانب کینیڈا، فرانس اور جاپان بھی برطانیہ کی روسی یورینیم سے مکمل دستبرداری میں مدد کر سکتے ہیں۔