مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں، نثار کھوڑو
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئینی فورم نے متنازع کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کردیا ہے، مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں، فورم کا فیصلہ ہے کہ جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کریں گے، تب تک کینال منصوبہ نہیں بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ مریم نواز آئینی فورمز کی توہین کر رہی ہیں۔ کراچی سے جاری بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ن لیگی سربراہ نواز شریف میں سیاسی سمجھ تھی کہ انہوں نے ماضی میں کالا باغ ڈیم کا اعلان واپس لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز میں سیاسی سمجھ بوجھ نہیں، اس لیے وہ آئینی فورمز کی توہین کررہی ہیں۔ پی پی سندھ کے صدر نے مزید کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کے آئینی فورم نے متنازع کینال منصوبے کو مسترد اور دفن کردیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز سی سی آئی کے آئینی فورم سے بالاتر نہیں، فورم کا فیصلہ ہے کہ جب تک تمام صوبے اتفاق نہیں کریں گے، تب تک کینال منصوبہ نہیں بنے گا۔ نثار احمد کھوڑو نے یہ بھی کہا کہ سندھ کو کسی صورت متنازع کینال منصوبے قبول نہیں، مریم نواز سی سی آئی کے فیصلے کی خلاف ورزی اور آئینی فورم کی توہین کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اپنے پانی پر کسی کو بھی ڈاکا ڈالنے نہیں دے گا نہ ہی کسی کو ڈیم بنانے دیں گے، سندھ کے پانی پر حملہ سندھ اور ملک کی وحدت پر حملہ تصور ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے ا ئینی فورم مریم نواز کی توہین سندھ کے کہا کہ نے کہا
پڑھیں:
گلگت میں نئے منصوبوں کی نگرانی خود کروں گا: نواز شریف
گلگت (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے جہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا۔ انہوں نے گلگت تک موٹر وے بنانے‘ ائرپورٹ کی توسیع اور الیکٹرک بسیں چلانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت سی پیک کا مرکز ہے، پوچھنا چاہتا ہوں گلگت کو نظرانداز کیوں کیا گیا۔ ٹوٹی سڑکیں دیکھ کر دکھ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شروع ہونے والے نئے منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا، ووٹ دیں یا نہیں، یہاں کے مسائل کے حل کے لیے شہباز شریف سے بات کروں گا۔ طلبہ کو سکالرشپس دی جائیں گی، مزید لیپ ٹاپ دیے جائیں گے، میں وہ نوازشریف ہوں جو کسی پر تنقید کر کے کسی کی برائی کر کے ووٹ نہیں مانگتا ہم اپنی کارکردگی کی بنا پر ووٹ مانگتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ یہاں 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی ہے، یہ ہمیں منظور نہیں ہے، کسی اور کو منظور ہو تو ہو، یہ مجھے منظور نہیں ہے، میں جاکر شہباز شریف سے بات کروں گا، انہوں نے کہا کہ مجھے آپ نے کئی دفعہ دیس نکالا کیا ہے، مجھ سے گلہ نہیں کرو، یہ گلہ میں سننے کو تیار نہیں ہوں، یہ قصور آپ کا بھی ہے کہ مجھ جیسے بندے کو دیس نکالا کیوں ہونے دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ کیوں مجھے جیلوں میں ڈالا گیا، کیوں مجھے دیس چھوڑ کر جانا پڑا، یہ بھی سوچنے والی ہے، میں اس پر بات نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ بھی حقیقت ہے، ہم تمام سٹیک ہولڈرز کو بٹھا کر اس مسئلے کو حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہمارے علاوہ کسی جماعت نے ادھر کام نہیں کیا، یہاں کی سڑکوں کا حال دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔ میں کسی جماعت کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتا، لیکن پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیوں چیزوں کونظر انداز کیا۔ میرا دل روتا ہے کہ آپ لوگوں کی سہولتوں کے لیے کیوں پیسا نہیں لگایاگیا، وہ پیسا کہاں گیا؟ یہاں ہسپتال بنایا تو ہم نے بنایا، ہائیڈل پاور پلانٹس ہم نے لگائے، نگر کا منصوبہ ہم نے مکمل کیا، مجھے بتائیں کسی اور پارٹی نے کوئی کام کیا ہو۔