فیصل قریشی کواشاروں پر نچاتی ہوں، اہلیہ ثنا کی ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا قریشی کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ کہتی ہیں کہ وہ فیصل کواشاروں پر نچاتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ فیصل سے مسکرانے اور ہاتھ ہلانے کو کہتی ہیں، اور وہ مزاحیہ انداز میں بات مان لیتے ہیں۔
ثنا نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا ’’میرے اشاروں پر ناچنے والا‘‘
مداحوں نے ویڈیو کو خوب پسند کیا اور جوڑی کی محبت بھری کیمسٹری کو سراہا۔
یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فیصل قریشی نے بتایا تھا کہ وہ خود اپنے سسر کے پاس رشتہ لے کر گئے تھے، اور صرف ایک ہفتے میں شادی طے پا گئی تھی۔ ثنا کے مطابق، والد کو فیصل کا شوبز سے تعلق جان کر اعتراض ہوا تھا، لیکن بعد میں سب مان گئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی: کیماڑی سے اغواء 7 سالہ بچی کیساتھ قتل سے پہلے زیادتی کی تصدیق
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے کیماڑی کے قریب جھاڑیوں سے ملنے والی 7 سالہ بچی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی۔
پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کے مطابق پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کے شواہد ملے ہیں، بچی کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا ہے کہ موت کی وجہ جاننے کے لیے مختلف اعضاء کے نمونے لیب بھجوا دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے بابا بھٹ جزیرے سے اغواء 7 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل، ملزم مقابلے میں ہلاکپولیس کے مطابق بچی کے قتل میں ملوث مبینہ ملزم پولیس مقابلے میں گزشتہ روز مارا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ بچی کی لاش ملنے کے بعد حاصل کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو دیکھا گیا تھا۔
سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزم کو بورا اٹھائے جیٹی سے آتے اور جاتے دیکھا گیا تھا۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اور شخص بھی واقعے میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔