اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع فراہم کرے گا۔اس موقع پر ملائیشیا کے سفیر نے پاکستانی کمپنیوں کو سیمی کنڈکٹر صنعت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری

پڑھیں:

پاکستان‘ ایران سیاسی مشاورت‘ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ ایران سیاسی مشاورت کا 13 واں دور ہوا۔ دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی۔ ایرانی وفد کی قیادت نائب وزیر سیاسی امور مجید تخت روانچی نے کی۔ مشاورت کے دوران دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اجلاس میں طے فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ تجارت کو مزید فروغ دینے‘ توانائی‘ ٹرانسپورٹ‘ تعلیم اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ خطے اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ مشترکہ اقتصادی کمیشن اور جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی سمیت مختلف ادارہ جاتی میکنزم کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ پاکستان اور ایران نے کثیر الجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے‘ مضبوط مکالمہ برقرار رکھنے کا عزم کیا۔ دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور ایران نے اقوام متحدہ‘ او آئی سی اور ای سی او میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ سیاسی مشاورت کا آئندہ دور تہران میں باہمی سہولت کے مطابق ہو گا۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کی پیوٹن سے ملاقات: علاقائی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
  • ایس آئی ایف سی کی مؤثر سہولت کاری سے کاروباری اعتماد میں قابلِ ذکر اضافہ
  • پاکستان‘ ایران سیاسی مشاورت‘ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں 4 ممالک کے نئے سفیر تعینات؛صدرمملکت کو اسناد پیش کیں
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
  • پاکستان اور چین میں انسدادِ دہشتگردی، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، قیصرشیخ
  • پاکستان اور قطرکے درمیان اقتصادی، دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز