نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر لوگ اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے، ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے، جسے دنیا دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے، کسی نے پاکستان پر میلی نگاہ ڈالی تو اسے پہلے سے زیادہ شدت سے جواب ملے گا۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکۂ حق کے بعد دنیا میں پزیرائی ملی، بھارت کے اندر لوگ اپنی قیادت سے سوال کر رہے ہیں، بھارتی قیادت اپنے عوام کو خوش کرنے کے لیے بڑھکیں لگا رہی ہے، ہم پاکستان کو وہ ماڈل بنا کر پیش کریں گے، جسے دنیا دیکھے گی۔ وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے عمل کو سیاسی استحکام کو برقرار رکھتے ہوئے تیزی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کو

پڑھیں:

معرکہ حق، بھارت عسکری میدان کے بعد معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

اسلام آباد(نیوزڈیسک) بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کے کھوکھلے دعوے فضائی ناکامی سے زمین بوس ہوگئے جب کہ بھارتی ڈھکوسلے اور غرور کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے ائیر انڈیا کے چھکے چھڑا دئیے۔

آپریشن سندور میں ہونے والی تاریخی ہزیمت، بھاری مالی نقصان اور فضائی ناکامی سے بھارتی قیادت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، معرکہ حق میں پاکستان کی شاندار حکمتِ عملی نے بھارت کو نہ صرف عسکری میدان بلکہ معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

فضائی راستوں کی بندش سے 4,000 کروڑ سے زائد کے نقصانات کے باجود افغانستان کیساتھ فضائی راستوں سے تجارت مضحکہ خیز ہے۔

بھارتی عسکری قیادت کی’’ ٹریلر والی گیدڑ بھبکیاں‘‘ اس کی ناکامی کا اعتراف ہے، دوسری طرف کروڑوں روپے میں سبسڈی کا مطالبہ اصل میں بھارت کی ناکام پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

بھارتی میڈیا “ریپبلک نیوز “نے معرکہ حق میں ہزیمت اورپاکستان کے ہاتھوں 4ہزار کروڑ روپے کے نقصانات کا اعتراف کرلیا، ائیر انڈیا نے پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے4ہزار کروڑ روپے کا بھارتی حکومت سے مطالبہ کر دیا۔

ریپبلک نیوز کی رپورٹ کے مطابق ائیر انڈیا نے بھاری نقصان سے بچنے کیلئے چین کی فضائی حدود استعمال کرنے کیلئے حکومت سے رجوع کرلیا، آپریشن سندور میں پاکستانی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ائیرلائن کو طویل راستے اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

بھارتی سیاسی و عسکری قیادت ہر محاذ پر پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب
  • آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہوگا، وزیر موسمیاتی تبدیلی نے خطرے کی گھنٹی بجادی
  • پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب
  • معرکہ حق، بھارت عسکری میدان کے بعد معاشی محاذ پر بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
  • چینی کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی نہیں آسکی
  • احسن اقبال کی زیر صدارت اجلاس، رمضان سے قبل زیادہ طلب والی اشیاء کی پلاننگ کا حکم 
  • پاکستان کو انتشار نہیں،امن کی ضرورت ہے،احسن اقبال
  • عوام نے اعتماد کیا ہے، اب کارکردگی سے جواب دینا ہو گا; نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور
  • نارووال میں گرین ٹریکٹر تقسیم، سائنسی اصولوں کے بغیر ترقی ناممکن: احسن اقبال
  • پاکستان کی آبی سلامتی کو خطرہ، دنیا مدد کرے: مصدق ملک