ویب ڈیسک : پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔

 جنید اکبر کی جانب سے مطالبہ پی ٹی آئی کے مرکزی واٹس ایپ گروپ میں بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں سامنے آیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ ٹیم مسائل کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا رہی ہے۔  انہوں نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی کی سکیورٹی سے متعلق میری ٹوئٹ پر فراز مغل نے تنقید کی جبکہ اس سے قبل بھی وہ فیک اکاؤنٹس کے ذریعے ایسی حرکات کر چکا ہے۔

کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

 جنید اکبر کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعلیٰ کا ترجمان میرے خلاف ٹوئٹ کرتا ہے تو مطلب واضح ہے کہ اسے وزیراعلیٰ کی آشیر باد حاصل ہے۔   ان کا کہنا تھا کہ وہ پہلے ہی یہ معاملہ وزیراعلیٰ کے نوٹس میں لا چکے ہیں، اگر فراز مغل کو کل تک ہٹایا نہ گیا تو وہ بھرپور جواب دیں گے۔

 مزید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں یہ لکھ دوں کہ تم لوگوں کی اتنی حیثیت نہیں کہ آئی جی تمہاری سنے تو پھر کیا ہوگا؟ آڈیو پیغام کے آخر میں جنید اکبر نے کہا کہ وہ اس واٹس ایپ گروپ کو چھوڑ رہے ہیں جہاں ایسے لوگ موجود ہوں جو پارٹی قیادت کی بے عزتی کریں۔

شہیدوں کی قربانیوں  پر ہزاروں حکومتیں قربان ہیں؛ حنیف عباسی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جنید اکبر

پڑھیں:

وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کوئٹہ:پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر اور سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق چلنے والی خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے انہیں غیر ذمہ دارانہ، گمراہ کن اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق سردار عمر گورگیج کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے حوالے سے نشر ہونے والی اطلاعات میں قطعاً کوئی صداقت نہیں اور پیپلز پارٹی اس طرح کی خبروں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کسی رہنما، کسی فورم یا کسی بھی تنظیمی سطح پر وزیر اعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی غور و فکر جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:     بلوچستان میں بیڈ گورننس؛ سرفراز بگٹی کوہٹانے کا فیصلہ، نئےوزیر اعلیٰ کی تلاش شروع

پی پی بلوچستان کے صدر کاکہنا تھاکہ ایسی افواہیں صرف بے چینی اور غلط فہمیاں پھیلانے کے لیے جاری کی جاتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ پیپلز پارٹی صوبے میں سیاسی استحکام، اچھی حکمرانی اور عوامی خدمت کے تسلسل پر یقین رکھتی ہے اور صوبائی حکومت اتحادی جماعتوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر استحکام اور ترقی کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ پارٹی کسی بھی نامکمل یا غیر سنجیدہ اطلاع پر مبنی رپورٹ کو سختی سے رد کرتی ہے۔ اگر پارٹی کی جانب سے کوئی بھی پالیسی فیصلہ کیا گیا ہوتا تو اسے باضابطہ اعلان کے ذریعے سامنے لایا جاتا ۔

ویب ڈیسک عادل سلطان

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کی خبروں کی تردید سامنے آگئی
  • بیڈ گورننس ، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ، دوستین ڈومکی کی تصدیق
  • انتخابی نتائج تبدیل کیے گئے تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا
  • وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے،جنید اکبر خان
  • بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت متعدد شخصیات کل ملاقات کریں گی
  • نابینا اور دل کے مریضوں کا فوری علاج کیا جائے، وزیراعلیٰ پختونخوا
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 27 نومبر تک کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
  • کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی