تعلیم کا کارنامہ: بھارتی ٹیچر نے دولت میں شاہ رخ خان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
ایک بھارتی استاد نے اپنی تعلیمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ذریعے شاہ رخ خان جیسے بالی ووڈ سپر اسٹار کو دولت کے میدان میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈ ٹیک کمپنی فزکس والا کے بانی الاخ پانڈے اقتصادی ویب سائٹ ہورن انڈیا رِچ لسٹ 2025 میں شامل ہو کر سرخیوں میں آگئے ہیں۔
ان کی دولت میں 223 فیصد کا حیرت انگیز اضافہ دیکھا گیا ہے جو اب 14,510 کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس کے مقابلے میں بالی ووڈ کے ’کنگ‘ شاہ رخ خان کی دولت اس سال 12,490 کروڑ روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
الاخ پانڈے کا یہ سفر 2016 میں یوٹیوب پر پڑھانے سے شروع ہوا اور آج وہ اربوں روپے مالیت کی کمپنی کے بانی بن چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان خود پہلی بار ارب پتی افراد کے کلب میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی دولت میں 71 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال وہ ارب پتی نہیں تھے، جب 2024 تک ان کی دولت 87 کروڑ ڈالر تھی، لیکن ایک سال میں ان کی دولت میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اور اب وہ 140 کروڑ ڈالر کی دولت کے مالک ہیں۔
ہورن انڈیا رِچ لسٹ کے مطابق اس سال بھارت میں 58 نئے ارب پتی شامل ہوئے ہیں، جس میں تعلیمی ٹیکنالوجی کا شعبہ غیر متوقع طور پر نمایاں رہا ہے۔ الاخ پانڈے کی کامیابی اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح علم، جدت اور محنت زندگی بدل سکتی ہے اور روایتی شعبوں سے ہٹ کر ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی غیر معمولی کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہ رخ خان ان کی دولت دولت میں
پڑھیں:
لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
شاہدسپرا:لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کے دوران رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔
نومبر میں مجموعی طور پر 2400 نادہندگان سے واجبات وصول کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل سرکل: 368 نادہندگان سے 1 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی،ایسٹرن سرکل: 134 نادہندگان سے 48 لاکھ 60 ہزار روپے،سدرن سرکل: 2 نادہندگان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے،شیخوپورہ سرکل: 218 نادہندگان سے 49 لاکھ 50 ہزار روپے،قصور سرکل 1343 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار روپے سب سے بڑی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل 132 نادہندگان سے 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
ریکوری آپریشن پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا گیا۔
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں پالیسی کا حصہ ہیں۔
ترجمان لیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واجبات بروقت ادا کریں تاکہ ترسیلی نظام مالی دباؤ سے محفوظ رہے۔