لکی مروت میں دہشتگردی کیخلاف عسکری و سول قیادت کی مشترکہ حکمت عملی تیار
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
لکی مروت:
لکی مروت میں پاک فوج کے زیر اہتمام پولیس، سول انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اعلیٰ افسران پر مشتمل تقریب کا انعقاد ہوا جس میں امن و امان کی بہتری اور انسداد دہشت گردی کے لیے مربوط حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ، آر پی او اور کمشنر بنوں سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
لکی مروت کو دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج سے پاک کرنے کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔ انٹیلیجنس شیئرنگ اور داخلی و خارجی راستوں کی سیکیورٹی مزید سخت بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کہا کہ ’’پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں, سب مل کر ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘
شرکاء کی جانب سے اداروں کے درمیان اعتماد اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لکی مروت
پڑھیں:
معرکہ حق میں شکست کے باوجود مودی سرکار کی افواج میں جارحیت کا سلسلہ جاری
معرکہ حق میں عالمی رسوائی کے باوجود انتہا پسند مودی کی شکست خوردہ افواج کا جنگی جنون برقرار ہے۔ معرکہ حق میں شکست کے بعد اپنی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے بھارتی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں بھی جاری ہیں۔ آپریشن سندور میں منہ کی کھانے کے بعد بھارت عالمی سطح پر شرمندہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، اقتدار پر قابض مودی نے حسب روایت بہار انتخابات سے قبل پاکستان دشمنی کا سہارا لے لیا جبکہ بھارت کی شکست خوردہ عسکری قیادت کے حالیہ بیانات نے خطے کے امن کو دوبارہ داؤ پر لگا دیا۔ بھارتی آرمی چیف نے آپریشن سندور کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اشارہ دے دیا، بھارتی آرمی چیف جنرل اوپندر دویودی نے کہا کہ اس بار بھارت پوری جنگی تیاری کے ساتھ کارروائی کرے گا، بھارت کی سیاسی و عسکری قیادت کی گیدڑ بھبکیاں دراصل معرکہ حق کی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہیں۔ بھارتی قیادت کو یہ سمجھنا ہوگا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج کا دو ٹوک موقف ہے کہ بھارتی جارحیت کا جواب معرکہ حق سے بھی زیادہ سخت اور تیز ہوگا۔