گوگل میپس میں نیا شاندار فیچر متعارف
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
گوگل نے اپنی مشہور سروس گوگل میپس میں ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے ایپ کوڈ میں اسٹریٹ ویو سے متعلق ایک نیا “ایریل ویو” بٹن دریافت کیا گیا ہے جس کی آزمائش جاری ہے۔ یہ نیا فیچر صارفین کو اسٹریٹ ویو اور سیٹلائیٹ ویو کے درمیان ایک ہی کلک سے منتقل ہونے کی سہولت فراہم کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق یہ بٹن فی الحال گوگل میپس کے نئے اینڈرائیڈ ورژن میں دیکھا گیا ہے اور امکان ہے کہ گوگل جلد یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دے گا۔ اس نئے آپشن سے مخصوص مقامات، عمارتوں کے داخلی راستوں اور قریبی دکانوں یا ریستورانوں کو دیکھنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو جائے گا۔ گوگل میپس کا یہ فیچر نیویگیشن کو مزید سہل اور جدید بنانے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گوگل میپس
پڑھیں:
پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان سے ڈیجیٹل ترقی اور تعلیمی مواقع میں اضافہ
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروایا گیا ہے جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔
منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔
گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے جبکہ 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔
حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، تعلیم اور تخلیقی صلاحیت کے فروغ میں اہم اقدامات جاری ہے۔