Daily Mumtaz:
2025-11-25@00:23:50 GMT

تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے چھٹی، بڑی خبر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT

تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے چھٹی، بڑی خبر آگئی

لاہور : تعلیمی اداروں میں وقت سے پہلے چھٹی دے دی گئی ، جس کے بعد سکولوں کی جانب سے والدین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے شہر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں میں طلبہ کو وقت سے پہلے چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔

اتھارٹی کی جانب سے اسکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر والدین کو فون کال کے ذریعے آگاہ کیا جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے جائیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ شہری حالات اور سیکیورٹی صورتِ حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے واضح کیا کہ تمام اسکول سربراہان انتظامی احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنائیں۔

دوسری جانب اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سےکم ہے، طلباکی بڑی تعداد اسکولوں میں نہ پہنچ سکی۔

خیال رہے مذہبی جماعت کے مارچ کے پیش نظر لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا اور بھاری نفری راوی پل، سگیاں، بابو صابو اور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت مختلف مقامات پر تعینات کر دی گئی ہے۔

ٹریفک بندش کے باعث شہر میں گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ لاہور سے اسلام آباد جانے والی موٹروے بند کر دی گئی ہے جبکہ اسلام آباد سے لاہور آنے والی موٹروے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف پہلے بین الاقوامی قرأت مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251125-08-33

جسارت نیوز سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف پہلے بین الاقوامی قرأت مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
  • پنجاب: سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنیکا فیصلہ
  • پنجاب: ضلعی عدالتوں اور ایکس کیڈر کورٹس میں وڈیو لنک سہولت فراہم
  • پنجاب، سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • تعلیمی اداروں سمیت سرکاری ونجی تمام خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں سرکاری اور تعلیمی اداروں کی خستہ حال گاڑیاں ضبط کرنے کا فیصلہ
  • وفاقی آئینی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی اپیل خارج کردی
  • لاہور،پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 58 واں یوم تاسیس پر ریلی نکالی جارہی ہے
  • ایبٹ آباد؛ گاڑی گہری کھائی میں جاگری، طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی
  • فیصل آباد، فیکٹری میں دھماکا کیسے ہوا؟ رپورٹ سامنے آگئی