نیتا امبانی کا 3 ہزار سے زائد ہیروں سے جڑا بیگ کس نے ڈیزائن کیا تھا؟ حیران کن انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT
بھارت میں ہندوؤں کے تہوار دیوالی میں اس سال جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے وہ مکیش امبانی کی اہلیہ کا ایک پرس ہے۔
دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے بیگ کی قیمت نے سب کے ہوش اڑا دیے ہیں جس میں چند سو نہیں بلکہ 3 ہزار 25 اصلی ہیرے جڑے ہیں۔
اس دلکش پرس کو فرانس کے عالمی شہرت یافتہ ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے اور یہ کوئی عام بیگ نہیں ہے۔
اس بیگ میں مکمل ہیرے جڑا تالا اور ہینڈل بھی ہے۔ پرس میں جڑے ہیروں کا مجموعی وزن 111.
ذرائع کے مطابق اس بیگ کی قیمت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر یعنی 56 کروڑ 73 لاکھ پاکستانی روپے تک ہے۔
یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں جب نیتا امبانی کا فیشن سب کی توجہ کا مرکز رہا ہو۔ اس سے پہلے بھی اپنی لگژری چیزوں کے باعث سرخیاں کا حصہ بن چکی ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اقرا کنول کا ڈکی بھائی کی ذہنی حالت کے بارے میں انکشاف
جوا ایپ کیس میں حال ہی میں رہائی پانے والے ڈکی بھائی کے خاندانی دوست اور بزنس پارٹنر اقرا کنول اور اریب پرویز نے پہلی بار یوٹیوبر کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت پر بات کی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ’’عام لوگ حقیقت نہیں جانتے۔ ہم نے ڈکی اور عروب دونوں سے بات کی ہے۔ وہ اس وقت ایسی ذہنی حالت میں نہیں ہیں کہ لوگوں سے مل سکیں۔ انھیں وقت چاہیے۔ کسی معصوم انسان کےلیے اتنے دن جیل میں گزار کر نارمل واپس آنا آسان نہیں۔‘‘
اقرا اور اریب کا کہنا تھا کہ پوری آزمائش صرف ڈکی نے برداشت کی۔ ’’ہم کچھ بھی کہیں، ’ہم نے کیا‘ یا ’ہم نے کوشش کی‘... یہ بے فائدہ ہے، کیونکہ جیل کے سخت ترین لمحات صرف ڈکی نے جھیلے۔ ہم تصور بھی نہیں کرسکتے کہ اس نے کیا صدمہ اٹھایا۔‘‘
ان کے مطابق عروب جتوئی بھی یہی چاہتی ہیں۔ ’’ڈکی کچھ وقت صرف اپنے گھر والوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ہیں، وہ کسی سے ملنے کے موڈ میں نہیں۔ جب وہ بہتر ہوجائیں گے، تب سب بیٹھ کر بات کریں گے۔ ابھی انھیں تنہائی، سکون اور وقت چاہیے۔‘‘
ڈکی بھائی کے مداحوں کی بڑی تعداد نے سوشل میڈیا پر تشویش اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ کئی صارفین نے لکھا کہ تازہ معلومات سے اندازہ ہوتا ہے کہ جیل نے ان پر کتنا گہرا اثر چھوڑا۔ مداحوں نے ڈکی اور عروب دونوں کے لیے صحت اور سکون کی دعائیں بھی کیں۔