WE News:
2025-10-20@08:10:28 GMT

نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین

اشاعت کی تاریخ: 20th, October 2025 GMT

نیتا امبانی کا ہیروں سے جڑا بیگ وائرل، قیمت ناقابل یقین

بھارت کی ممتاز سماجی شخصیت اور مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی تقریب میں شرکت کے دوران ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 17 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد) بتائی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتا امبانی کے مہنگے ترین پانی کی قیمت نے سب کو چونکا دیا

یہ منفرد بیگ 3,025 قدرتی ہیروں سے مزین ہے جن کا مجموعی وزن 111.

09 قیراط ہے۔ اس بیگ کو مشہور فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تخلیق کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کی بجائے بریسلٹ کی شکل میں بنایا گیا ہے، جس کی ٹاپ فلیپ مگرمچھ کی کھال سے مماثل ہے، جبکہ ہینڈلز اور تالا ہیروں سے مزین ہیں۔ اسے دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں شمار کیا جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

یہ شاندار تقریب 12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں فلمی اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی موجود تھیں۔

واضح رہے کہ 2024 میں نیتا امبانی کا پاپ کارن بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا تھا۔ بہترین اور منفرد پاپ کارن بیگ پیرس کے لگژری لیبل کے ’ونٹر فال ‘ کی 2024 کی کلیکشن تھا، جسے چینل نے ڈیزائن کیا ہے اور مبینہ طور پر اس کی قیمت 24 لاکھ روپے بتائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیٹے کی شادی سے پہلے امبانی خاندان نے 50 غریب جوڑوں پر سونے، چاندی کی برسات کردی

اس کے علاوہ نیتا امبانی ایک انوکھی بوتل بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ اس بوتل کے وائرل ہونے کے بعد نیتا امبانی اور اُن کی جانب سے پیے جانے والے پانی پر سرخیاں بنیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ کاروباری خاتون دنیا کا سب سے مہنگا پانی (Acqua di Cristallo Tributo a Modigliani) پیتی ہیں جس کی قیمت 49 لاکھ روپے ہے ۔

 نیتا امبانی دنیا کی امیر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں، جن کا طرز زندگی اور فیشن سٹائل لاکھوں لوگوں کے لیے متاثر کن ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

مکیش امبانی نیتا امبانی نیتا امبانی بیگ ہرمیس بیگ ہیروں کا بیگ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: مکیش امبانی نیتا امبانی ہرمیس بیگ ہیروں کا بیگ نیتا امبانی

پڑھیں:

خابی لیم کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟

دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار خابی لیم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ خابی لیم ایک کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں خابی لیم سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔

ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ خابی لیم کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں۔ یہ تمام دعوے کلک بیٹ ویب سائٹس اور فشنگ لنکس پھیلانے والے صفحات سے منسلک پائے گئے۔ بعد ازاں خابی لیم کے قریبی ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ وہ زندہ اور بالکل خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ خابی لیم جو سینیگال میں پیدا ہوئے اور اٹلی میں پلے بڑھے، نے 2020 میں کرورنا وبا کے دوران اپنی نوکری کھونے کے بعد ٹک ٹاک پر مزاحیہ انداز میں بنائی گئی ویڈیوز سے شہرت حاصل کی۔ وہ لفظوں کے بغیر مزاحیہ ویڈیوز کے لیے جانے جاتے ہیں اور 160 ملین سے زائد فالوورز رکھتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علیمہ خان کے تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
  • سوشل میڈیا پر شاہانہ زندگی کی نمائش، 20 سے زائد ٹیکس چوروں کی نشاندہی، کروڑوں کے اثاثے، بیرون ملک سفر، مہنگی گاڑیاں، ٹیکس کم
  • خابی لیم کی جان لیوا حادثے میں موت کی خبریں وائرل، حقیقت کیا ہے؟
  • دنیا کے 80 فیصد غریب افراد موسمیاتی خطرات کا شکار‘ اقوام متحدہ
  • ’اپنے خیالات کی طاقت پر یقین رکھیں‘: سعودی گیم ڈویلپر نے سائنس کو کھیل میں بدل دیا
  • قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
  • کسی بے گناہ کے خلاف کارروائی ہوگی اور نہ ہی مدرسوں کو بند کیا جائے گا، وزیر داخلہ محسن نقوی کی علامہ اویس شاہ نورانی کو یقین دہانی
  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے، عطااللہ تارڑ
  • سونا ریکارڈ مہنگا، فی تولہ کی قیمت میں 14ہزار روپے سے زائد کا ضافہ