وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقاتیں
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقاتوں میں انسدادِ منشیات، انسانی اسمگلنگ اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کی بحالی پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم
برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر نے پاک بحریہ کے حالیہ انسدادِ منشیات آپریشن کو سراہا۔
????محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی الگ الگ ملاقاتیں pic.
— Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) October 26, 2025
برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے آئندہ دورۂ پاکستان سے بھی آگاہ کیا، جس کے دوران امیگریشن اور انسدادِ منشیات کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کا قیام پاکستانی اداروں کی استعداد کار میں اضافے اور قانونی تعاون کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔
’دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین‘قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں اور سیکیورٹی و انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون جاری رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کا کراچی کا دورہ، تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر زور
وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news امریکی سفیر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سیکیورٹی محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیرداخلہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی سفیر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سیکیورٹی محسن نقوی نیٹلی بیکر وزیرداخلہ برطانوی ہائی کمشنر امریکی سفیر نیٹلی بیکر وزیر داخلہ محسن نقوی کے لیے
پڑھیں:
غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کےلیے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
اسلام آباد میں محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیر مملکت طلال چوہدری اور پولینڈ میں سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ نے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کےلیے حکومتی سطح پر روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا۔
دوران ملاقات غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سیکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنٹس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
دوران گفتگو محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کیلئے بھی انتہائی حساس مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیرقانونی امیگریشن میں ملوث مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے، سمندری بارڈر کو محفوظ بنانے کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔