اسٹیٹ بینک نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کے بدولت پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، توانائی کا شعبے میں سب سے زیادہ غیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ ستمبر 2025 میں توانائی کے شعبے میں 87 ملین ڈالرغیر ملکی سرمایہ کاری ریکارڈ ہوئی۔ مالیاتی کاروبار اور شعبہ خوراک میں بالترتیب 66.

58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ ستمبر 2025 میں پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں توانائی کا شعبہ 3 .244 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست رہا۔ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری، عالمی سطح پر پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ توانائی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری سے صنعتی ترقی اور اقتصادی استحکام ممکن ہوگا۔ ایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات اور پالیسی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت مستحکم اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اے ڈی بی، پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی جی ڈی پی 2025 کے لیے2.7 فیصد سے بڑھا کر3.0کردی ہے اور بتایا ہے گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان کی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کےمطابق بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری متوقع ہے۔

رپورٹ میں 26-2025 کی گروتھ میں بھی بہتری اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ پرائیویٹ سیکٹر کریڈٹ اور کھپت میں اضافہ گروتھ کا باعث بنا، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سےترقی کا رجحان جاری ہے۔

رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بیرونی طلب کمزور اور تجارت میں غیر یقینی صورت حال بدستور برقرار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
  • آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے؛اسٹیٹ بینک کی تصدیق
  • اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریباً 1.2 ارب ڈالر موصول
  • اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریبا 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے
  • پاکستان میں مہنگائی، زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے، قرضوں کا بوجھ، سرمایہ کاری کم ہونے کا امکان: آئی ایم ایف
  • ریکوڈک منصوبہ: امریکی بینک کی 1.25ارب ڈالر سرمایہ کاری کی منظوری
  • غیر ملکی کرنسی خریدنے یا بیچنے والوں کی شناخت ویریفکیشن نادرا کریگا: اسٹیٹ بینک
  • اے ڈی بی، پاکستانی معیشت کی شرح نمو میں اضافے کی پیشگوئی
  • امریکا کا ریکوڈک میں 1.25 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان، ہزاروں افراد کو روزگار ملے گا
  • ٹرمپ دور میں پاک امریکا تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، نیٹلی بیکر