جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان ڈونوون فریرا کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف ٹی ٹونٹی سیریز اہم ہےکیونکہ ورلڈکپ قریب ہے۔

راولپنڈی میں جنوبی افریقی کپتان ڈونوون فریرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ٹی ٹونٹی میں حال ہی میں ساؤتھ افریقا نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ساؤتھ افریقا کے پاس باصلاحیت بیٹرز اور باؤلرز موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پریکٹس پر نہ جانے کی وجہ سے وہ پچ نہیں دیکھ سکے۔پہلی ایک دو گیندوں کےبعد معلوم ہوگا پہلےٹی ٹونٹی کی پچ کیسی ہے۔جو بھی میچ کھیلیں جیتنےکے لیے کھیلیں گے۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت جائیں تو سیریز میں اچھی شروعات ملےگی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

کراچی:

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔

ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو ایک آن لائن پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کے مجوزہ دورے پر خوشی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھے یقین ہے کہ یہ پاکستان کا ایک اور شاندار دورہ ہوگا۔ پاکستان کے خلاف سیریز ہمارے کیلنڈر کا ایک اہم حصہ ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم نے نومبر 2024 میں آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا جہاں محمد رضوان کی قیادت میں گرین شرٹس نے ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر کے 2002 کے بعد آسٹریلیا میں پہلی تاریخی سیریز جیتی تھی۔

تاہم میزبان آسٹریلیا نے بعد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز 3-0 سے اپنے نام کر کے بدلہ چکا لیا۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر کھیلیں گے: ہیڈ کوچ
  • تنویر سنگھا بھارت کیخلاف آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل
  • قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم مضبوط اور باصلاحیت ہے: سلمان علی آغا
  • بریسٹ کینسر آگاہی : جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کی پنک تھیم کٹ متعارف
  • جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی 20 کیلئے قومی ٹیم کی خصوصی پنک جرسی متعارف
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی20 سیریزکی ٹرافی کی رونمائی
  • آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا
  • وزیراعظم کا جنوبی افریقی اور پاکستانی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ، کرکٹ امن کا ذریعہ قرار
  • پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل جنوبی افریقی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑی باہر