امریکا میں ریاستی انتخابات، ورجینیا اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹس کی بڑی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 5th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا میں ہونے والے ریاستی الیکشن میں ڈیموکریٹ پارٹی نے ورجینیا اور نیوجرسی میں واضح برتری حاصل کرلی۔ دو اہم ریاستوں میں نہ صرف گورنر کی نشستیں ڈیموکریٹس کے حصے میں آئیں بلکہ ورجینیا میں نائب گورنر کا منصب بھی پہلی بار بھارتی نژاد مسلم خاتون کو مل گیا۔
امریکا میں مختلف ریاستوں میں ووٹنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا جہاں ورجینیا اور نیوجرسی میں ڈیموکریٹس نے اہم فتوحات حاصل کیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ورجینیا میں گورنر اور لیفٹینینٹ گورنر کے انتخابات میں پولنگ وقت کے اختتام کے بعد سامنے آنے والے نتائج ڈیموکریٹس کے حق میں گئے ہیں۔
ایگزٹ پولز کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار ایبی گیل اسپین برجر نے ورجینیا کی تاریخ بدلتے ہوئے پہلی خاتون گورنر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ اس موقع پر غیر ملکی میڈیا نے ان کی جیت کو تاریخی قرار دیا ہے۔
اسی طرح اسی ریاست میں ڈیموکریٹ امیدوار غزالہ ہاشمی بھی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔ غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور پہلی مسلم خاتون نائب گورنر ہیں۔ غزالہ ہاشمی اس سے قبل دو بار ریاستی سینیٹر رہ چکی ہیں اور وہ ریاست کی پہلی مسلم اور جنوبی ایشیائی خاتون سینیٹر بھی رہی ہیں۔
نیوجرسی میں گورنر کی دوڑ میں بھی ڈیموکریٹس کامیاب رہیں جہاں ڈیموکریٹ امیدوار مائیکی شیریل نے ری پبلکن امیدوار اور سابق رکن اسمبلی جیک چیٹریلی کو شکست دے کر گورنر کی نشست سنبھال لی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اسی ریاست کے شہر جرسی میں مصعب علی بھی میئر کے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ مصعب علی لاہور میں پیدا ہوئے اور 2000 میں اپنے والدین کے ساتھ جرسی سٹی منتقل ہوئے تھے۔ نائن الیون کے بعد ان کے والد نوکری سے محروم ہوئے جبکہ ان کی والدہ کو حجاب کے باعث تعصب کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
امریکی میڈیا نے بتایا کہ اٹلانٹا کے میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز بھی دوسری مدت کے لیے بطور میئر دوبارہ منتخب ہوگئے ہیں۔ امریکا میں ڈیموکریٹس کی یہ مسلسل فتوحات مڈ ٹرم الیکشنز سے قبل پارٹی کے لیے حوصلہ افزا قرار دی جارہی ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ڈیموکریٹ نیوجرسی میں امریکا میں
پڑھیں:
خیبر پختونخوا بار کونسل کے انتخابات میں ملگری وکیلان 13 نشستوں پر کامیاب
پشاور:پشاور میں خیبر پختونخوا بار کونسل کے 28 نشستوں کے غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق اے این پی سے وابستہ ملگری وکیلان نے برتری حاصل کرتے ہوئے 13 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں۔
پشاور، مردان، صوابی، سوات اور کرک سے بھی ملگری وکیلان کے امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
پشاور کی سات نشستوں میں سے ملگری وکیلان نے چار، انصاف لائرز فورم نے دو جبکہ ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔
غیر حتمی نتائج کے مطابق ملگری وکیلان کے حضر حیات نے سب سے زیادہ 926 ووٹ حاصل کیے جبکہ فضل واحد نے 893 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔
انصاف لائرز فورم کی صوفیہ نورین نے 880 ووٹ اور علی زمان نے 875 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ملگری وکیلان کے رفیق مہمند نے 861 ووٹ حاصل کیے، جبکہ آزاد امیدوار محمد سعید 828 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ ملگری وکیلان کے بابر خان یوسفزئی نے بھی 792 ووٹ حاصل کر کے کامیابی اپنے نام کی۔
دیگر اضلاع میں بھی ملگری وکیلان نے اپنی برتری برقرار رکھی۔ مردان، صوابی، سوات اور کرک سے ان کے امیدوار کامیاب ہوئے۔
پیپلز لائر فورم کے سعید حکیم نے بونیر جبکہ حشمت نے ڈیرہ اسماعیل خان سے کامیابی حاصل کی۔ جمعیت لائر فورم کے فواد خان اور وقارالملک نے اپنی اپنی نشستوں پر میدان مار لیا۔ مسلم لائر فورم کے حمایت یافتہ محمد علی خان ایبٹ آباد سے کامیاب ہوئے، جب کہ چترال سے اسلامک لائر فورم کے اکرام حسین کامیاب قرار پائے۔ آزاد امیدواروں میں فدا گل آفریدی اور محمد سعید نمایاں رہے۔
صوبے بھر میں بار کونسل انتخابات کے نتائج کے مطابق اس بار ملگری وکیلان نے واضح برتری حاصل کی ہے جبکہ دیگر فورمز کو محدود کامیابیاں مل سکیں۔