Juraat:
2025-11-10@03:16:58 GMT

ضلع وسطی' تھانہ گلبرگ کی حدود میں آئس کی فروخت ،ویڈیو موصول

اشاعت کی تاریخ: 10th, November 2025 GMT

ضلع وسطی' تھانہ گلبرگ کی حدود میں آئس کی فروخت ،ویڈیو موصول

موسیٰ کالونی میں کھلے عام آئس بیچنے والے شخص نے منشیات ڈیلر فائز کا نام بتا دیا
اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کیخلاف ڈی جی سندھ رینجرز کو درخواست جمع کرادی

(رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع وسطی’ تھانہ گلبرگ کی حدود میں آئس کی فروخت جاری ویڈیو موصول، موسی کالونی میں کھلے عام آئس بیچنے والے شخص نے منشیات ڈیلر فائز کا نام بتا دیا، اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف ڈی جی سندھ رینجرز کو درخواست جمع کرا دی۔ علاقہ اور تھانہ باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع وسطی تھانہ گلبرگ کی حدود موسی کالونی میں جہاں جوا سٹہ چلانے والے اور گٹکا و ماوا بیچنے والے کھلے عام ہفتہ اور ماہانہ دے کر اپنا کالا دھندہ چلا رہے ہیں وہیں موسی کالونی ریلوے پھاٹک کے پاس جہاں مرغی خانہ بھی ہے وہاں پر منشیات ڈیلر فائز اپنے کارندوں کے ہاتھ کھلے عام آئس اور دیگر منشیات فروخت کروا رہا ہے ہفتہ تھانہ گلبرگ کو دے کر، نمائندہ جرأت کو موصول ویڈیو میں منشیات فروخت کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ یہ منشیات فائز نامی شخص کی ہے جسے میں دیھاڑی پر بیچتا ہوں، ذرائع نے مزید بتایا کہ فائز، شاہ رخ اور شہریار یہ تین بھائی ہیں اور یہ تینوں عامر کالا اور شاکر بنگالی کے لیے کام کرتے ہیں اور انہی کا مال ہر طرح کی (منشیات و گٹکا ماوا) باسط اور اپنے دیگر کارندوں کے ہاتھوں دیھاڑی پر فروخت کرواتے ہیں تھانہ گلبرگ اور تھانہ شریف آباد کی حدود میں، ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ تھانہ گلبرگ موسی کالونی کی حدود میں ایک گھر ایسا بھی ہے جہاں ایک خاتون کھڑکی سے منشیات فروخت کرتی ہیں، جس کی تفصیلات بھی بہت جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ تھانہ گلبرگ موسی کالونی کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر علاقے کا کوئی فرد ان منشیات فروشوں کے خلاف تھانے میں شکایت کرتا ہے تو یہ تمام لوگ جھنڈ کی صورت میں اس فرد کے گھر پر پہنچ کر اسے مارتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے خلاف پٹیشن کے ذریعے جعلی مقدمہ درج کروا دیتے ہیں اور ان تمام کاموں میں تھانہ گلبرگ، تھانہ شریف آباد ان منشیات فروشوں کا ساتھ دیتا ہے نہ کہ ان لوگوں کا جو ان منشیات فروشوں کی شکایت کرتے ہیں، اسی وجہ سے گلبرگ موسی کالونی علاقہ مکین نے ڈی جی سندھ رینجرز کو ان منشیات فروشوں کے خلاف درخواست جمع کروا دی جس میں ان کا کہنا ہے کہ "درخواست اہلیان علاقہ موسیٰ کالونی کے لوگوں کی طرف سے دی جارہی ہے، موسیٰ کالونی کے علاقے میں عامر عرف کالا، شاکر بنگالی اور اس کے گروہ میں شامل 10 سے 12 افراد شامل ہیں جو کہ موسیٰ کالونی کے علاقے میں منشیات کا کام بڑی دیدہ دلیری سے کر رہے ہیں، جس میں آئس، Pills کینڈی، گٹکاو ماوا وغیرہ کا گھناؤنا کام شامل ہے اس کو روکنے کی جس نے بھی کوشش کی یا اسکے خلاف آواز اٹھائی تو یہ لوگ چھوٹی F۔I۔R اور سٹی کورٹ سے چھوٹی پٹیشن لگا کر اسے بلیک میل اور خوفزدہ کر دیتے ہیں، عامر عرف کالا اور شاکر بنگالی اپنے گینگ کے ساتھ ان لوگوں کے گھروں پر دھاوا بول دیتا ہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر خوب زدوکوب کرتا ہے، انکے خلاف مختلف تھانوں میں F۔I۔R بھی درج ہیں لیکن یہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کر کے با آسانی آزادانہ گھوم رہا ہے اس منشیات کے گھناؤنے کام سے موسیٰ کالونی کی نوجوان نسل تیزی سے تباہ حالی کا شکار ہوتی جارہی ہے اور اب تو یہ حال ہے کہ خواتین بھی اس نشہ آور Pills کینڈی اور آئس کے نشے میں مبتلا ہوچکی ہیں، جناب اس مسئلے پر فوری توجہ دی جائے اور انکے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لاکر ان جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ موسیٰ کالونی کی عوام کو ان سے نجات مل سکے”۔ اہل علاقہ موسیٰ کالونی کے لوگ آپ کو بڑی امید سے یہ درخواست دے رہے ہیں عین نوازش ہوگی، یہ اہل علاقہ کی درخواست کا متن ہے جو انہوں نے ڈی جی رینجر سندھ کو جمع کروائی، اس کے علاوہ اہل علاقہ گلبرگ موسی کالونی نے آء جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی ویسٹ زون اور ایس ایس پی سینٹرل سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہم پر رحم کی نظر کریں اور ہماری ‘نوجوان نسل’ کو برباد ہونے سے بچائیں اور ان تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جلد سے جلد اور سخت سے سخت کاروائی کریں۔

.

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: گلبرگ موسی کالونی ان منشیات فروشوں تھانہ گلبرگ کی حدود میں اہل علاقہ کالونی کے نے منشیات کھلے عام کے خلاف ہیں اور اور ان

پڑھیں:

کراچی میں سندھ حکومت کے ای چالان کا نظام بے قابو

موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ،50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا
پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے، حکیم اللہ

شہر قائد میں ای چالان کا نظام بے قابو ہوگیا اور شہری کو ایک ہی روز میں 5 چالان مل گئے۔ حکیم اللہ کے مطابق اسے پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے جن میں سے چالان ایک ہی مقام پر اور2 دوسرے مقام پر ہوئے۔ شہری کے مطابق پہلے 3 چالان 12:03 منٹ پر ماڑی پور میں ہوئے، چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر ہوا جب کہ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہنے پر کیے گئے۔ شہری نے کہا ہے کہ موصول شدہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے جب کہ 50 ہزار کے چالان موصول ہونے پر شہری نے سر پکڑ لیا ۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ ہو گیا ہے اسے سہولت سینٹر جانے کا کہا گیا ہے،یہ چالان ری ویو ہو جائیں گے اور چونکہ ان کا پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ میں نئی تبدیلیاں
  • تھانہ غربی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچھڑے کا گوشت ‘‘چھوٹے گوشت’’ یعنی دبنے بکرے کے نام پر فروخت کرنے والے منظم گروہ کاکارندہ میڈیاکودیکھایاجارہاہے
  • ماڈل کالونی میں ڈکیتی کی فوٹیج منظر عام پر
  • تھانہ شریف آباد، جرائم پیشہ و منشیات فروش کی سرپرستی کرنے لگا
  • کراچی؛ گلبرگ میں ہوائی فائرنگ سے بچے کی ہلاکت، ملزم اور اس کا معاون ساتھی گرفتار، اسلحہ برآمد
  • خیبر، مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
  • خیبر: مقامی حجرے میں دستی بم پھٹ گیا، 3 افراد جاں بحق
  • گاڑی فروخت کے بعد ای چالان سے شہری پریشان
  • اوورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ 3.4 ارب ڈالر پاکستان بھیج دیئے
  • کراچی میں سندھ حکومت کے ای چالان کا نظام بے قابو