data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ ملٹری کالج جہلم نظم و ضبط، قیادت اور حب الوطنی کی تربیت کا ایک معتبر ادارہ ہے جس نے مسلح افواج اور ملک کے لیے نامور سپوت پیدا کیے۔

 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ کی اختتامی تقریب جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

 مقابلے یکم اکتوبر سے 10 نومبر تک آرمی مارک مین شپ یونٹ جہلم میں جاری رہے، جن میں دو ہزار سے زائد شرکاءنے مختلف فورسز اور صوبوں کی نمائندگی کرتے ہوئے حصہ لیا۔

شرکاءنے نشانہ بازی میں اپنی بہترین مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار کا شاندار مظاہرہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکاء کی نشانہ بازی کی مہارت کو سراہتے ہوئے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مقابلے افواجِ پاکستان کے پیشہ ورانہ معیار، نظم و ضبط اور ٹیم ورک کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

Faiz alam babar ویب ڈیسک.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

سینیٹ میں27 ویں ترمیم منظور ، اپوزیشن کا واک آؤٹ

تمام 59شقوں کی شق وار منظوری، 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا،صدر مملکت کو تاحیات گرفتار نہ کرنے کی شق کی منظوری،کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی
فیلڈ مارشل کو قانونی استثنیٰ حاصل، وردی اور مراعات تاحیات ہوں گی،فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو قومی ہیروز تصور کیا جائے گا، تینوں کو آرٹیکل 47 کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکے گا

سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے منظورہوگئی۔ جمعیت علماء اسلام کے سینیٹر احمد خان اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی ووٹ دینے کی وجہ سے بل پاس ہوا۔ اپوزیشن نے بل کی مخالفت کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ سینیٹ کا اجلاس چیٔرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کا بل ایوان میں پیش کیا۔جس کے بعد 27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59شقوں کی شق وار منظوری دی گئی۔ تمام شقیں دو تہائی اکثریت سے منظوری ہوئیں جس لے لیے 64ارکان نے ہر بار کھڑے ہوکر ووٹ دیا۔ جبکہ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔ اپوزیشن میں تحریک انصاف،جمعیت علماء اسلام اور ایم ڈبلیو ایم اور سنی تحریک کے سینیٹرز نے بل کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ آئین کے آرٹیکل 243 کی دو شقوں 4 اور 7 میں نئی ترامیم کی گئی ہیں۔ آرٹیکل 243 کی شق 4 اور 7 میں ترمیم کے تحت چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے کا نام تبدیل کر کے کمانڈر آف ڈیفنس فورسزکردیا گیا ہے۔ترمیم کے مطابق صدر مملکت وزیراعظم کی تجویز پر ایٔرچیف اور نیول چیف کی طرح کمانڈرآف ڈیفنس فورسز کا تقرر کریں گے جبکہ جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ 27نومبر 2025 سے ختم تصور کیا جائیگا۔اس کے علاوہ وزیر اعظم، آرمی چیف کی سفارش پر کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کرینگے اور یہ پاکستان آرمی کے ارکان میں سے ہوگا جس کی تنخواہ اور الاؤنسز مقرر کیے جائیں گے۔ترمیم کے تحت وفاقی حکومت فوجی افسر فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل یا ایڈمرل چیف کو رینک پرترقی دے گی جس کے بعد وردی، اور مراعات تاحیات رہیں گی جبکہ فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کو بطور قومی ہیروز تصورکیا جائے گا اور تینوں کو آرٹیکل 47 کے بغیر عہدوں سے نہیں ہٹایا جا سکے گا۔ترمیم کے مطابق وفاقی حکومت فیلڈ مارشل، ایٔر مارشل اور ایڈمرل چیف کی ذمہ داریوں اور امور کا تعین کرے گی جبکہ فیلڈ مارشل کو آرٹیکل 248 کے تحت قانونی استثنیٰ حاصل ہوگا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے صدر مملکت کے تاحیات استثنیٰ سے متعلق آرٹیکل 248 میں ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے مںظور کرلیا گیا۔ترمیم کے مطابق صدر مملکت کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہوگا، عہدے سے سبک دوشی کے باوجود صدر مملکت کے خلاف کسی بھی کیس میں تاحیات کوئی قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاسکے گی۔ترمیم یہ بھی کہا گیا ہے کہ عہدے سے سبک دوشی کے بعد اگر صدر نے کوئی عوامی عہدہ حاصل کیا تو استثنیٰ ختم ہوجائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جہلم :آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • نشانہ بازی میں مہارت عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے ،فیلڈ مارشل
  • اگر حور ہو یا پری گلے کا ہار بن جائے تو…
  • سینیٹ میں27 ویں ترمیم منظور ، اپوزیشن کا واک آؤٹ
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن کا 45 واں اجلاس، فیلڈ مارشل کی خصوصی شرکت
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • باکو: وزیر اعظم شہباز شریف ترکیے کے صدررجب طیب اردوان اورآذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کررہے ہیں ،فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود ہیں