2025-05-29@04:42:05 GMT
تلاش کی گنتی: 26150

«اظہر اسلام»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں ٹریفک پولیس میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک انتظام میں بہتری، حادثات میں کمی، لائسنسنگ میکانزم میں شفافیت پر توجہ مرکوز ہے، ٹریفک افسران کو باڈی کیم فراہم کیے جا رہے ہیں، چالان کا ویڈیو و تصویری ثبوت دستیاب ہوگا۔اُنہوں نے بتایا کہ روڈ انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کےلیے 1400 پوائنٹس کی نشاندہی مکمل ہوگئی ہے، تجاوزات ختم کروائیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ، روڈ سیفٹی اور قوانین لاگو کروانے میں ڈی پی اوز بھی ذمہ دار ہوں گے۔اُنہوں نے ہدایت دی کہ سی پی اوز، ڈی پی اوز...
    — فائل فوٹو پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے پرامن اطلاق سے کینسر کی تشخیص اور علاج میں تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔پی اے ای سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں قائم 20 کینسر اسپتال تشخیص و علاج کی جدید سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، تقریباً 80 فیصد پاکستانی کینسر کے مریض ان اسپتالوں سے مستفید ہوتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ ایک نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاکستان کینسر کی تشخیص...
    وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے 28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یوم تکبیر ہماری قومی تاریخ کا وہ سنہرا دِن ہے جس دِن پاکستان عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت کے طور پر اُبھرا۔ یہ وہ دِن ہے جس دِن پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہو گیا اور جنوبی ایشیاء میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ 11 مئی 1998ء کو بھارتی...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا  اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
    ایک بیان میں سید مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 1974ء میں بھارت کے ایٹمی تجربات کے بعد پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی اور کہا کہ ہم گھاس کھا لیں گے، مگر ایٹم بم ضرور بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی کا دن پاکستان کے دفاعی خودمختاری اور قومی وقار کی علامت ہے، یہ وہ دن ہے جب 1998ء میں پاکستان نے کامیاب ایٹمی تجربات کرکے دنیا کو بتا دیا کہ ہم اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔...
    فیلڈ مارشل کی آذربائیجان کے وزیرِ دفاع سے ملاقات، دفاعی تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے لیے فخر اور سربلندی کی علامت ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 28 مئی کا دن پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور سنہری دن ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے 28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، نواز شریف نےعالمی دباؤ اور پابندیوں پر ملکی وقار اور خود مختاری کو ترجیح دی۔ ایٹمی دھماکے پُرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں: مریم نوازیوم تکبیر کے موقعے پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 27 سال گزر گئے مگر آج پاکستانی...
    وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ — فائل فوٹو  وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم تکبیر پاکستان کی خودداری اور قومی عزم کی علامت ہے۔مراد علی شاہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے میزائل پروگرام کے ذریعے دفاع کو تقویت دی۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم اُنہوں نے  کہا کہ 28 مئی کا دن قومی خودمختاری، سائنسی ترقی اور استقامت کی یاد دلاتا ہے۔وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے، دشمن کی ہر سازش کا منہ توڑ جواب...
    ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے تہران میں ہونے والی ملاقات میں اہم فیصلے کئے گئے، زائرین کیلئے پاک ایران بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اربعین اور محرم کے دوران پاک ایران بارڈر زائرین کیلئے24 گھنٹے کھلا رہے گا،ملاقات میں زائرین کی سہولت و دیگرمسائل کے فوری حل کیلئے ہاٹ لائن کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ساتھ ہی مشہد میں پاکستانی زائرین سے متعلق پاک ایران، عراقی وزارت داخلہ کی سہ ملکی کانفرنس کا فیصلہ ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
    اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور ایران نے زائرین کیلئے سرحد 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی، جبکہ بحری راستے سے زائرین کو ایران اور عراق بھجوانے پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد زائرین کیلئے 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام اور اربعین کے دوران پاک ایران سرحد 24 گھنٹے کھلی رہے گی۔ ایرانی وزیر داخلہ...
    علامہ شبیر حسن میثمی نے "بیداری امت میں تشیع کے کردار" پر مدلل گفتگو کی، جبکہ پروفیسر ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے تنظیمی کارکنان کو عصرِ حاضر کے تقاضوں، سماجی و سیاسی شعور، اور اسکلز ڈیولپمنٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کا کارکن صرف وفادار نہیں، باشعور، مہارت یافتہ اور تجزیہ نگار بھی ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام دو روزہ مرکزی ورکنگ کونسل اجلاس و مینیجمنٹ ورکشاپ کا انعقاد جامع مسجد جعفریہ اسٹیل ٹاؤن کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ بھر سے ڈویژنل و ضلعی ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں سہ ماہی کارکردگی رپورٹس پیش کی گئیں، جن کی روشنی میں مختلف ڈویژنز اور اضلاع کی کارکردگی کا...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)اسپیس ایکس کا اسٹار شپ فلائٹ 9 ناکام ہوگیا، پرواز کے 30 منٹ بعد تباہ ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کی نویں تجرباتی پرواز اسٹار شپ فلائٹ 9 خلا میں پرواز کے 30 منٹ بعد کنٹرول کھو بیٹھی اور فضا میں واپس داخل ہوتے ہی تباہ ہو گئی۔(جاری ہے) اسپیس ایکس کے مطابق راکٹ میں ایندھن کی لیکیج کے باعث خلا میں گھومنے کا عمل بے قابو ہو گیا، جس کے بعد اسے غیر متوقع تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔راکٹ 403 فٹ لمبا تھا اور پچھلی تمام آزمائشی پروازوں سے زیادہ دور تک پہنچنے میں کامیاب رہا، تاہم خلا سے واپسی پر پھٹ گیا۔کمپنی کا...
    پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے یومِ تکبیر کے موقع پر پشاور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی یومِ تکبیر کی خوشیاں اسی جذبے، ولولے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منائی جائیں گی جیسے ملک بھر میں منائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آج شام پانچ بجے میرپور، آزاد کشمیر میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا، جس میں ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نہ صرف قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا بلکہ دنیا کو یہ پیغام دے گا کہ کشمیری عوام بھی پاکستان کی ایٹمی...
    کولمبیا کے پُرسکون شہر بوگا میں اچانک آسمان چمکا، اور پھر کچھ ایسا ہوا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو چونکا دیا بلکہ ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ آسمان سے ایک چمکدار، وزنی دھاتی گولہ زمین پر آگرا۔ ایسا منظر جو صرف سائنس فکشن فلموں میں دیکھا جاتا تھا، اب حقیقت میں لوگوں کے سامنے تھا۔ یہ پراسرار شے محض ایک گول دھات کا ٹکڑا نہیں بلکہ معمہ بن چکی ہے۔ مقامی ماہرین، خاص طور پر محقق جوس لوئس ویلازکویز، اس گولے کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں اور ان کا مشاہدہ خاصا حیران کن ہے۔ گولے کی تین الگ سطحیں ہیں، مگر اس میں نہ کوئی جوڑ ہے، نہ کوئی ویلڈنگ کا نشان۔ گویا یہ کسی...
    پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایک اور ہراسمنٹ کیس پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس میں 18 گریڈ کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم طالب علم کو بھی مستقل طور پر جامعہ سے خارج کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے جامعہ کے عملے کو شاباش دی۔ اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے بتایا کہ پختونخوا کی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف ایک اور مؤثر اور فیصلہ کن اقدام کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 18 مئی کو وائس چانسلر KMU کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کی شکایت...
    چشمہ نیوکلیئر پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا: پاکستان اٹامک انرجی کمیشن WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔ اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا...
    آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز چین، آسیان اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، لی چھیانگکوالالمپور :چینی  وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کے ساتھ آسیان -چین جی سی سی سہ فریقی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب...
    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر دفتر خارجہ ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ یہ افسوسناک ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر تاریخی مسخ کاری اور اقلیتوں کے خلاف اندرونی جبر کو نظرانداز کرتے ہوئے اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی قیادت میں سیاسی بلوغت اور شائستگی کے زوال پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ انہوں نے کہا کہ پانی جیسے مشترکہ اور معاہدہ شدہ وسیلے کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے انحراف کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ بھارت کے علاقائی رویے اور اس کے عالمی عزائم میں تضاد کو ظاہر کرتی ہے۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔نجی ٹی وی جیونیوز نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا کہ 6 جوہری پاور پلانٹس سے 3 ہزار 530 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے، چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 1 نے 400 دنوں تک مسلسل بجلی پیدا کر کے قومی ریکارڈ قائم کیا۔اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زیر تعمیر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 تکمیل کے بعد 1ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا۔اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں قائم 20 کینسرہسپتال تشخیص و علاج کی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا، جب شاہین شاہ آفریدی نے رمیز راجہ کو لائیو ٹی وی پر شرمندہ کردیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میں شاہین شاہ آفریدی ٹاس کیلئے آئے تو سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے پوچھا کہ کیا راز ہے، شاہین؟ آپ کی پرفارمنس بہتر ہوتی جارہی ہے، جیسے جیسے میچز آگے بڑھ رہے ہیں۔ جس پر شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ پرفارمنس ہمیشہ سے رہی ہے، انہیں دیکھنے کیلئے آپ کو صرف آنکھوں کی ضرورت ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان کی جانب سے رمیز راجا کو دیے گئے جواب پر مداح اپنے ردعمل...
    ریاض: سعودی عرب میں ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان کو گرفتار کر لیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی عالم کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی پوسٹ پر گرفتار کیا گیا ہے، ایرانی عالم غلام رضا قاسمیان فریّضہ حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود تھے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایرانی عالم کی گرفتاری پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلم اتحاد کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتے ہیں، خصوصاً حج کے مقدس موقع پر ایسی کوشش کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برادر ملک سعودی عرب سے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ ایران رواں...
    ویب ڈیسک:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 28 مئی ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن ہے، حالیہ بھارتی جارحیت میں پاکستان کے منہ توڑ جواب نے بھارت سمیت عالمی ممالک کو انتہائی پریشانی سے دوچار کیا، یوم تکبیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک و قوم کی خودمختاری اور قومی وقار پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔  یوم تکبیر پر پیغام جاری کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ آج کے دن پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت کے طور پر دنیا میں سامنے آیا، یوم تکبیر ملکی تاریخ کا سنہرا اور ملکی دفاع و سلامتی کے عہد کی تجدید کا دن...
    محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف اضلاع کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔  محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ  آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں اور موسم انتہائی گرم وخشک رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ گھوٹکی کشمور، شکارپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔...
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے ستائیس برس مکمل بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں سرخرو ہوکر نکلے ہیں: وزیراعظم اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا ملت اسلامیہ کےلیے بھی باعثِ فخر ہے۔نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ شکست خوردہ بھارت اب جنگ نہیں ملک میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے۔
    علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع پشاور کے زیرِ اہتمام آئی ایس او کے 53ویں یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کا انقعاد کیا گیا۔ جس میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری اور سابق ڈویژنل نائب صدر تنصیر عباس نے آئی ایس او کی تعلیم و تربیت، خدمت ملت اور جوانوں کی فکری تربیت کے میدان میں خدمات کو سراہتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ آخر میں ریجنل صدر محمد...
    لاہور: سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے چند ہفتے قبل ساندہ کے علاقے میں ہونے والی بڑی ڈکیتی کی واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 90 لاکھ روپے نقدی اور قیمتی موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ برآمد شدہ مال کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس پی سی سی ڈی آفتاب احمد پھلروان نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد برآمد شدہ مسروقہ سامان اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مدعی محمد عرفان قادری کو لاکھوں روپے کا برآمد مال مسروقہ سپرد کیا گیا۔ ملزمان ایک ماہ قبل ساندہ کے علاقے میں واردات کے بعد فرار ہوگئے تھے تاہم...
    لاہور: شاد باغ کے علاقے میں سگی بہن کو قتل کر کے خود کشی کا ڈرامہ رچانے والے سفاک بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔ خودکشی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش کو مشکوک جانتے ہوئے شاد باغ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ لاش کے چہرے اور گردن پر تشدد کے نشانات پائے گئے، شاد باغ پولیس نے بھائی کو مشکوک جانتے ہوئے تفتیش شروع کی۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا اور سب سچ اگل دیا۔ ملزم نے بہن کو الماری سے پیسے چرانے کے شبہ پر قتل کیا، مقتولہ کے چہرے پر ناخنوں اور گلے پر...
    پشاور(اوصاف نیوز)پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، آندھی اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی. خیبرپختونخوا میں 27 مئی کو بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 1 خاتون اور 3 بچے شامل ہیں رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا. حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، اور ہری پور میں پیش آئے.۔ پی ڈی ایم...
    لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے باعث دو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
    اسلام آباد : یومِ تکبیر کے موقع پر وفاقی وزیر سردار اویس احمد خان لغاری نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 28 مئی 1998ء وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے چاغی کے پہاڑوں سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہماری خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دن پاکستان نے اپنی حفاظت کا ایٹمی ڈھال اپنے ہاتھوں سے تیار کیا، جو ہماری سلامتی کی ضمانت ہے۔ سردار اویس لغاری نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ پاکستان کی سلامتی ہمارا اولین اور آخری مقصد ہے۔”ہم امن کے داعی ضرور ہیں، مگر اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر لمحہ تیار ہیں،” وفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا۔ “جو ہماری...
    اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ مئی کا مہینہ پاکستان کی تاریخ کا سنہرا باب ہے، جب وطن عزیز نے ناقابل تسخیر دفاع کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خودمختاری اور دفاع کی علامت ہے، اور اس دن کیے گئے ایٹمی دھماکے نہ صرف پاکستان کی تکنیکی مہارت بلکہ قومی اتحاد کا بھی مظہر ہیں۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے، لیکن اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) سویڈن میں استغاثہ نے منگل کے روز بتایا کہ ایک سزا یافتہ سویڈش شخص پر سن 2014 کے دوران شام میں "اسلامک اسٹیٹ" (داعش) کے شدت پسند گروپ کی جانب سے اردن کے پائلٹ کو پکڑنے اور اسے زندہ جلا کر ہلاک کرنے میں اس کے مشتبہ کردار کے لیے فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ مشتبہ شخص پر الزام ہے کہ شدت پسند گروپ داعش نے جب پائلٹ کو انتہائی بہیمانہ انداز میں پنجرے میں بند کر کے آگ لگا کر قتل کیا، تو اس نے بھی مذکورہ پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے اور بند کرنے میں مدد کی تھی۔ جرمنی: دہشت گردانہ حملے کی...
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فتح راکٹ سسٹم گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ہے، جو جدید پاکستانی ٹیکنالوجی سے لیس ہے، یہ سسٹم 140 سے 700 کلومیٹر تک دوری پر دشمن کے مختلف اہداف کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اللہ کی مدد سے پاکستانی افواج نے معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی، اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید...
     سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔انہوں نے مزید کہا...
    لاہور: پولیس اور اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات فروشوں اور اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے میاں بیوی سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے این ایف نے پانچ کارروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 4 کروڑ 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 57.1 کلوگرام منشیات برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گورنمنٹ کالج مانسہرہ کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2.4 کلو چرس برآمد کی گئی۔ شاہ مقصود انٹرچینج ہزارہ موٹروے ہری پور کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14.4 کلو چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار...
    کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی طبیعت آسیان سربراہی اجلاس کے دوران اچانک خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سلطان برونائی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے ملائیشیا میں موجود تھے جب طبیعت بگڑنے پر انہیں کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے سلطان کی عیادت کرتے ہوئے طبی عملے کو ان کی مکمل دیکھ بھال کی ہدایت کی۔ سلطان حسن بلقیہ دنیا کے طویل ترین حکمرانی کرنے والے حکمرانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ 1968 سے برونائی کے سلطان ہیں۔ ان کی شہرت نہ صرف طویل اقتدار بلکہ شاہی دولت کی وجہ سے بھی ہے، جن کی ذاتی...
    علیمہ خان کا بیان ایک بہن کی اپنے بھائی کیلیے فریاد سمجھیں، اتنے عرصے سے بھائی اندر ہو تو بہنیں ظاہر ہے پریشان تو ہوا کرتی ہیں، علیمہ خان کو سب سے کم موقع ملتا ہے ملاقات کا باقی بہنوں کو اجازت مل جاتی ہے، شاید یہ بیان اسی لیے بھی دیا ہو انھوں نے کہ ملاقات کا راستہ کھل جائے تاکہ وہ ان سے بات کر سکیں.  انھوں نے کہا کہ یہ بات تو ٹھیک ہے کہ گورنمنٹ کو تو سوٹ نہیں کرتا عمران خان سے اور پی ٹی آئی سے بات کرنا، حکومت چل رہی ہے انھیں کیا فکر ہے لیکن میرے خیال میں ڈنڈا بہت چل گیا ہے اب تو زبان چلانے کا وقت ہے. 
    امریکی انتظامیہ نے ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے انٹرویوز روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ بین الاقوامی میڈیا پر جاری خفیہ سرکاری مراسلے کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے ویزا انٹرویو شیڈول کرنا روک دیں، تاکہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری اس مراسلے میں قونصل خانہ سیکشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق یوم تکبیر خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستان کے ثابت قدم عزم کو اجاگر کرتا ہے، پاکستان کی مسلح افواج تمام خطرات کیخلاف مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو یوم تکبیر پر دلی مبارکباد پیش کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یوم تکبیر اس موقع کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان ایک جوہری طاقت کے طور پر ابھرا، یہ تاریخی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور پرامن وجود کیلئے جستجو کی مظہر ہے، پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت ایک قومی امانت ہے، جو...
    بھارت میں یورینیم کی چوری کے واقعات نے جوہری تحفظ کے پروٹوکولز کے بارے میں بڑھتے خدشات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بھارت میں جوہری مواد کی چوری، اسمگلنگ اور تابکار حادثات کے تسلسل نے عالمی برادری کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بھارت کی جوہری تنصیبات اور مواد کی تیاری سے متعلق حفاظتی اقدامات میں مسلسل کوتاہیاں سامنے آ رہی ہیں، جو نہ صرف خود بھارت بلکہ پورے خطے اور دنیا کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں۔ سکیورٹی ماہرین اور بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ بھارت میں ایٹمی مواد کی تیاری، تجربات اور ان کی نگرانی میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔ ساؤتھ ایشیا اسٹریٹجک اسٹیبیلٹی انسٹیٹیوٹ کی...
    پاکستان کا فتح راکٹ سسٹم دشمن کے دفاعی نظام کو تباہ کرنے کے واضح پیغام کے طور پر دنیا بھر میں اپنا لوہا منوا چکا ہے۔ اللہ کی نصرت سے پاکستانی افواج نے حالیہ معرکہ بُنیان مَّرْصُوْص  میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ اس بھرپور اور فیصلہ کن کارروائی میں پاک فضائیہ نے دشمن کے 6 جدید لڑاکا طیاروں کو نشانہ بنایا، جن میں بھارت کے 3 جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ یہ کارروائی نہ صرف دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب تھی بلکہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی تھی۔ فضا میں دشمن کی پیش قدمی کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ زمین پر بھی...
    مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)مظفرآبا دکے نواحی گاوں بلگراں میں طوفان ، آندھی ، گرج چمک کیساتھ بارش کے دوران اچانک بادل پھٹ گیا جس سے علاقے میں اچانک طغیانی آگئی ۔ ذرائع کے مطابق طغیانی کے باعث مقامی نالہ بپھر گیا جس کے باعث متعد د مکان تباہ ، کئی مکان زد میں آگئے جبکہ مقامی مسجد بھی شہید ہوگئی ۔ برساتی نالے کے ارد گرد موجود زرعی اراضی ،قیمتی املاک تباہ ۔تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک بزرگ شہری لاپتہ ہوگئے ۔ علاقے میں خوف وہراس ، ریسکیو ٹیمیں روانہ کردیں تاہم علاقے میں شدید طوفان کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ کا سامنا رہا لوگوں کی کھڑی فصلیں بھی نالے میں بہہ گئیں۔زرعی اراضی، قیمتی اور پھلدار درخت بھی طغیانی کی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے  تہران میں جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی آرمی چیف سے  ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص  اتفاق کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا،...
    اسلام آباد(خبر نگار) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ۔ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد  نے کی۔ عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ ملائیشیا اور برونائی میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہوگا، وقوف عرفات جمعرات 5 جون...
    اسلام آباد(خبرنگار)اسلامی نظریہ کونسل کا 242واں اجلاس چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں متعدد اہم معاملات پر غور و خوض کیا گیا اور سفارشات مرتب کی گئیں۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے استفسار پر نکاح سے قبل تھیلی سیمیا کے ٹیسٹ کو لازمی قرار دینے کے بجائے اسے اختیاری رکھتے ہوئے شعور اجاگر کرنے پر زور دیا گیا۔ کونسل نے رائے دی کہ اسلامی تعلیمات کی روشنی میں نکاح کو غیر ضروری قانونی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھنا چاہیے، اور اس حوالے سے عوامی آگاہی مہم زیادہ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ اجلاس میں عدالتی فیصلوں کی ذرائع ابلاغ میں رپورٹنگ پر بھی گفتگو ہوئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گزشتہ روز کشمیر ، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اورشمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کا بھی امکان۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم کشمیر ، گلگت بلتستان اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان...
    اسلام آباد( عترت جعفری+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے امور کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ بتایا گیا کہ حکومت گندم سمیت کسی بھی کموڈیٹی کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کرے گی اور نہ وفاق کی طرف کی سے خریدداری کی جائے گی۔وفاقی فوڈ سکیورٹی کی وزارت صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر نئی فوڈ سکیورٹی فریم ورک تیار کر رہی ہے، اسی فریم ورک کے تحت پاسکو کو بند کرنے کی تجویز ہے اور اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا جس کے سٹیک  ہولڈر میں وفاقی حکومت، صوبوں کے خوراک  کے تمام  ادارے، ملک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
    اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت کے دوران ججوں نے سوال اٹھائے ہیں کہ کیا مستقل بنیادوں پر ججز ٹرانسفر کرکے جوڈیشل کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کیا جاسکتا ہے۔ ٹرانسفر ججز کیلئے بنیادی اصول کیا اور کیسے طے کیا گیا ہے؟۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے  سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفرنگ ججز کی نئی تقرری نہیں ہوئی۔ ججز ٹرانسفر پر آئے ہیں تو نئے حلف کی ضرورت نہیں، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہے سنیارٹی تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔ جسٹس شکیل احمد نے استفسار کیا کہ سیکرٹری لا نے ٹرانسفرنگ ججز کے حلف نہ اٹھانے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر...
    فائل فوٹو آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔
    اسلام آ باد: تجزیہ کار عامر الیاس رانا کا کہنا ہے کہ آپ کا ابتدائیہ سن کر مجھے ایسے لگا کہ جیسے پاکستان نیا بنا ہے ، پی ٹی آئی بھی نئی ہے اور حکومتیں بھی نئی ہیں کیونکہ قومی یکجہتی کی صرف انڈیا کوہٹا لیں تو ہر وقت ضرورت رہتی ہے ، جب ایس سی او ہو رہی ہو، یا کچھ بھی ہو رہی ہو تو عمران خان سے ملاقاتیں توبند نہیں تھیں، بے شمار دفعہ ملاقاتیں بھی ہوتی رہیں ان کا رویہ تو ایک ہی جیسا رہا لہذااس بات کو اس سے لنک کرنا میرا خیال ہے زیادتی ہوگی کہ گورنمنٹ نے تو ایک وضاحت کردی کہ جب گورنمنٹ کے وفود جا رہے ہیں تو اس...
    بانی تحریک انصاف کی بہن علیمہ خان کا ایک بیان میرے سامنے ہے، جس میں انھوں نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اب وہ احتجاج کے لیے لوگوں کو اسلام آباد نہیں بلائیں گے۔ جہاں تک مجھے سمجھ آئی ہے کہ بانی تحریک انصاف نے لوگوں کو اڈیالہ بلانے کی کال نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی بیان کے اگلے حصہ میں یہ کہا گیا ہے کہ اب پورے ملک میں احتجاج کیاجائے گا۔ لیکن میرے لیے ا ہم یہ ہے کہ اب اسلام آباد کی کوئی کال نہیں دی جائے گی۔ اس سے پہلے رمضان میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ عیدالفطر کے بعد بڑی احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ لیکن ہمیں...
    ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل نے روسی دارالحکومت میں موجود عراقی مشیر قومی سلامتی کیساتھ ملاقات میں شام کی تازہ ترین صورتحال اور کرد ملیشیا پی کے کے (PKK) کی تحلیل سمیت مشترکہ دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ایرانی سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل علی اکبر احمدیان، جو 13ویں سالانہ بین الاقوامی سلامتی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو میں موجود ہیں، نے عراقی مشیر قومی سلامتی قاسم الاعرجی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ قاسم الاعرجی کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اس ملاقات میں اسٹریٹجک اور مشترکہ تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان سکیورٹی معاہدے، ان پر عملدرآمد کے...
    یوم تکبیر کے 27 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یومِ تکبیر کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998 میں اس...
    معروف گلوکارہ شکیرا اسٹیج پر لائیو کنسرٹ کے دوران اسٹیج پر گر گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ کینیڈا کے شہر مانٹریال میں کنسرٹ کر رہی تھیں۔ شکیرا کی پرفارمنس کے دوران ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا جو اپنی پسندیدہ گلوکارہ کو سننے اور دیکھنے کے لیے بے تاب تھے۔ لائیو پرفارمنس کے دوران شکیرا اسٹیج پر پھسل کر گئیں لیکن انھوں نے خود کو سنبھالا اور فوراً ہی اٹھ کھڑی ہوئیں۔ شکیرا نے اسٹیج پر گرنے کے بعد دوبارہ کھڑے ہو کر پرفارمنس کو اس طرح جاری رکھا جیسے کچھ نہ ہوا ہو۔ جیسے ہی شکیرا نے اسٹیج پر اپنی پرفارمنس دوبارہ شروع کی، ہال تالیوں سے گونچ اُٹھا۔ ان کے مداحوں نے گلوکارہ کے پروفیشنل ازم کو سراہا۔
    گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت ملک کو پولیو فری بنانے کے لیے پرعزم ہے، روٹری انٹرنیشنل اور روٹری کلبز صوبہ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی اور تعلیم کے شعبے میں معاونت کے لیے اپنے پروگراموں کو مزید وسعت دیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس لاہور میں سری لنکا سے روٹری انٹرنیشنل کے صدر کے خصوصی مشیر پبو ڈو ڈی زوئیسا کی قیادت میں روٹری انٹرنیشنل کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں روٹری انٹرنیشنل کی سینٹرل زون کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہینہ آصف چودھری، روٹری کلب آف کولمبو کے رکن روٹیرین کرش فرنینڈو شامل تھے۔سردار سلیم حیدر خان نے روٹری انٹرنیشنل اور پاکستان کے تمام روٹری کلبز کی تعلیم،...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 8 ممالک میں 6 جو کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔...
    سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ  نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے وفاقی وزیر قانون  نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم تکبیر...
    سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے  قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد  پیش کی  28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف نے یوم تکبیر، 28 مئی 2025 کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا میں آج کے دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتے ہوئے دِل کی گہرائیوں سے پوری قوم، اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کو یومِ تکبیر کی مبارک دیتا ہوں۔ آج پاکستان کو دنیا کی ساتویں اور مسلمان ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بنے 27 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ الحمدللہ.  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان 'یومِ تکبیر' اِس مرتبہ ایک اہم اور تاریخی موقع پر منارہا ہے جب بھارت کی مسلط کردہ بلاجواز جنگ میں ، پاکستان اللہ تعالی کے فضل وکرم سے 6 سے 10 مئی کے معرکہء حق میں سرخرو اور فتح یاب ہوا ۔ فتح مبین سے...
    وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
    لیاری سے تعلق رکھنے والے عالمی ریکارڈ یافتہ واکر شاداب بلوچ نے ننگے پیر چلنے کانیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ کراچی پریس کلب میں  منعقدہ میڈیا بریفنگ میں 38 سالہ شاداب بلوچ نے کہا  کہ وہ اطالوی ایتھلیٹ کا ریکارڈ توڑنے کے لیے تیارہیں۔ پاول دورا کیوچ نےگزشتہ برس ننگے پیر3490 کلومیٹر کی واک چھ مہینے میں مکمل کر کے انٹرنیشنل گنیز بک ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ شاداب بلوچ 99 روز میں کراچی سے عراق کے تاریخی شہرکربلا کا 3500 کلومیٹر کا سفر ننگے پیر کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کریں گے۔ شاداب بلوچ کراچی سے میرپورخاص تک 234 کلومیٹر کا سفر5 دن میں،کراچی سے دادوتک337 کلومیٹر کا سفر10 دن اورملتان سے اسلام...
    —فائل فوٹو اسلام آباد کے علاقے فیض آباد میں میٹرو اسٹیشن کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ایک اے ایس آئی شہید ہو گیا جبکہ دوسرا اہلکار شدید زخمی ہوا ہے۔پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کر رہی تھی۔ نیو کراچی میں فائرنگ، اسلام آباد سے آنیوالا پولیس اہلکار جاں بحقکراچی کے علاقے نیو کراچی ایوب گوٹھ میں گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا ہے...
    تھرپارکر میں گرمی کی شدت سے مزید 12 مور ہلاک ہوگئے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق ان دنوں تھرپارکر میں شدید گرمی کے باعث مور ہلاک ہو رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ مور نگرپارکر کے دیہات اجروئی، مگھن ساند، نیباڑو اور بھراؤ میں ہلاک ہوئے جبکہ گرمی کی شدت سے 8 دنوں میں ہلاک موروں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے بتایا کہ تحصیل مٹھی کے 4 دیہاتوں میں ٹیم نے وزٹ کیا ہے، علاقہ مکینوں کو موروں کو پانی میں پاؤڈر نما ادویات دینے کا کہا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پولٹری نے کہا کہ مور پانی کی کمی اور گرمی کی شدت سے بیمار پڑجاتے ہیں جب کہ ہماری ٹیم محکمہ وائلڈ لائف...
    مصنوعی ذہانت (اے آئی) ملازمین کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی، ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول عالمی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت کے باعث 8 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا جس سے سب سے زیادہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر انحصار بڑھانے اور خودکار نظام اپنانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی نے ابتدائی طور پر ایچ آر کے 200 عہدوں کی جگہ لے لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آئی کے نظام کو اس طرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی...
    شہر قائد کے علاقے جمشید روڈ پر کھلے مین ہول میں گر کر محنت کش بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمشید روڈ پر قائم پیٹرول پمپ کے سامنے گٹر کا ڈھکن نہ ہونے اور اندھیرے کی وجہ سے بچہ اندر گرا اور جاں بحق ہوگیا۔ بچے کے گٹر میں گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین جمع ہوئے جبکہ ریسکیو حکام نے لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا اور سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔ پولیس کی کارروائی کی یقین دہانی اور کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔ اہل خانہ کے مطابق متوفی بچہ علی چپس فروخت کرتا تھا اور وہ کام کے بعد گھر جارہا تھا کہ راستے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے آذبائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت بھارتی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آذبائیجان کے شہر لاچین میں  وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ یہ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔  وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع...
    راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
    اسلامی نظریاتی کونسل کے اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے میں کونسل نے قرار دیا کہ عمر کی حد مقرر کرنا، 18 سال سے کم عمر کی شادی کو زیادتی قرار دینا اور اس پر سزائیں مقرر کرنا اسلامی احکام سے مطابقت نہیں رکھتا، تاہم كونسل نے كمسنی کی شادیوں کی حوصلہ شكنی پر زور دیتے ہوئے اس بل كو مسترد کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل نے خیبرپختونخوا حكومت كى طرف سے ارسال کردہ "امتناع ازدواجِ اطفال بل 2025ء" اور قومی اسمبلی کی طرف سے پاس کردہ " کمسنی کی شادی کے امتناع کا بل" غیر اسلامی قرار دے دیا۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر علامہ محمد راغب حسین نعیمی کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اجلاس...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائیکورٹ بار ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی کے  لئے تر نوالہ نہیں پاکستان نے پاک بھارت کی حالیہ جنگ میں اپنے سے کئی گنا بڑی طاقت کو دھول چٹوا کر پوری دنیا میں اپنے وجود کو تسلیم کرا چکا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ بار ملتان کے زیراہتمام یوم تکبیر کی تقریب سے صدر محمد اظہر خان مغل، جنرل سیکرٹری صفدر حسین سرسانہ سیال، ملک حیدر عثمان، ایم رمضان خالد جوئیہ، ملک سجاد حیدر میتلا، سید حنفیہ عباس بخاری، امتیاز مرالی، حافظ محمد شعیب قریشی، سیدہ میمونہ شیر زمان، وسیم ممتاز، ملک اکرم بھٹی، اجمل کانجو، بلال ابرار آرائیں، سید ضیا حیدر زیدی، عرب حسن، زوہیب حسن، آصف اقبال اور ذوالکفل نے...
    جے یو آئی (س) کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اورملک کے خلاف سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے تمام دینی سیاسی جماعت متحد ہو جائیں، حکومت بھی تمام کو ساتھ لے کر چلے اور قومی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (س) کے زیراہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں منعقدہ فتح مبین پاکستان سیمینار سے خطاب میں مرکزی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، قران و سنت کی بالادستی کے لیے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، ملک میں غیر شرعی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے باہمی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باقری سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں لیڈروں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات ہوئی ہے، جو قریباً 40 منٹ تک جاری رہی۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کو کس شرط پر رہا کیا جائےگا؟ علیمہ خان نے سوال پوچھ لیا عمران خان سے ان کی بہنوں عظمیٰ خان اور نورین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی، اور اس دوران عمران خان کی صحت، زیر سماعت اپیلوں اور دیگر امور پر گفت و شنید کی گئی۔ ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا کے سامنے ہی بیرسٹر گوہر سے جواب طلب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بتائیں کیا عمران خان 5...
    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنےکے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی...
    پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اور بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچے جہاں انہوں نے صدر الہام عیلییوف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات...
    قررین نے اپنے خطابات میں موجودہ ملکی و عالمی حالات کے تناظر میں عزاداری کے خلاف ہونے والی سازشوں، فرقہ واریت کے خطرات اور اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے زیرِ اہتمام حیدرآباد میں "تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ کانفرنس کا مقصد ملک میں عزاداری کے تحفظ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور پاکستان کے نظریاتی و...
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
    لاچین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر عزت مآب الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔   نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔  ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔  پاکستانی نوجوان نے لذیذ جنوبی ایشیائی پکوان چین...
    ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی یقین دہانی کرادی ، گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس  نے کہا   بجٹ کے دن  تنخواہوں میں اضافہ ہوا توڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور رانا ثناء اللہ کو اسی جلسے میں خراج تحسین پیش کیا جائے گا ورنہ وہ بھی دھرنے میں ساتھ ہوں گے  وفاقی حکومت کی خصوصی کمیٹی نے سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات، تنخواہوں میں اضافے سمیت دیگر مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی جبکہ لیو انکیشمنٹ سے متعلق رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اگلے ہفتے اجلاس بلایا جائے گا۔ وزیر برائے پارلیمانی امور و چیف وہیپ مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی سربراہی میں قائم خصوصی کمیٹی کا اہم...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور...
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...
    آذربائیجان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات— تصویر بشکریہ فیس بک آذربائیجان کے ضلع لاچین میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر الہام علیوف سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات کے حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر صدر علیوف اور آذربائیجان کے عوام کو مبارک باد دی۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان کے عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سہ فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے...
    راولپنڈی اور اسلام آباد میں آندھی اور طوفان کے باعث کئی مقامات پر درخت اور بجلی کے کھمبے گرگئے۔ پشاور میں بھی آندھی سے درخت اکھڑ گئے، سولر پینلز اور گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ہے۔ اٹک میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جبکہ مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے3 افراد جاں بحق ہوگئے، متعدد مکانات اور مسجد کونقصان پہنچا۔لینڈ سلائیڈنگ سے آٹھ مقام پر شاہراہ نیلم مختلف مقامات پر بند ہے جبکہ دیامر، بابو سر ٹاپ پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔چلاس میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم دیامر اور لوئر کوہستان کے مقام پر بند ہے ہے۔خیبر پختوںخوا کے مختلف شہروں میں ژالہ باری اور بارش، ندی نالوں میں طغیانی...
    سٹی 42:، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔   وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔   پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف...
    محکمہ تعلیم سندھ نے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی شاہ کی زیر صدارت سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ ٹرسٹ کا اجلاس ہوا جس کی صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے بحیثیت چیئرمین سندھ ایجوکیشن اینڈومینٹ فنڈ کے بورڈ آف ٹرسٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی سال 24-2023 کے لئے نئی 2723 اسکالرسپس کی منظوری دی گئی۔ ‏SEEF بورڈ اجلاس میں 4877 طلبہ و طالبات کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے اسکالرشپ کی تجدید کی گئی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ SEEF اسکالرشپ کے تحت سندھ سے تعلق رکھنے والے...
    کوالالمپور: برونائی دارالسلام کے سلطان حسن بلقیہ کی آسیان سربراہی اجلاس کے دوران طبیعت ناساز ہوگئی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلطان برونائی حسن بلقیہ ملائیشیا میں آسیان سربراہی اجلاس میں شریک تھےکہ ا س دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے مطابق سلطان برونائی کو کوالالمپور کے نیشنل ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں داخل کیا گیا ہے، طبی عملہ سلطان برونائی کا معائنہ کر رہا ہے۔ خیال رہےکہ سلطان حسن بلقیہ 1968 میں برونائی کے 29 ویں سلطان کے طور پر تخت نشین ہوئے تھے، وہ اس وقت سب سے طویل عرصے تک حکومت کرنے والی شاہی شخصیت ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز آنجہانی برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کے پاس تھا۔ انہیں دنیا کا...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) متحدہ عرب امارات میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات سمیت 3 خلیجی ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ متحدہ عرب امارات نے بھی ذی الحج کا چاند نظر آ جانے کا اعلان کر دیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔ جبکہ پاکستان میں بھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے...
    پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔ یاد رہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت دنیا...
    لاچین :  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے لاچین میں دوطرفہ ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان...