2025-05-29@04:28:06 GMT
تلاش کی گنتی: 49718

«سکندر رضا کی»:

(نئی خبر)
    سینیٹ آف پاکستان—فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی پنجاب سے خالی نشست پر 29 مئی کو ہونے والا الیکشن ملتوی کر دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی نشست پر الیکشن پی ٹی آئی کے مخصوص نشستوں کے کیس کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست کا 29 مئی کا الیکشن ملتوی کیا گیا ہے جو سپریم کورٹ کے فیصلے تک مؤخر رہے گا۔سینیٹ کی جنرل نشست پروفیسر ساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے تھے۔
    آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں آذربائیجان نے پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا ہے— فوٹو بشکریہ پی آئی ڈی بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔لاچین میں 3 ملکی اجلاس سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی بندی ہوجانا ترکیہ کے لیے باعثِ اطمینان ہے، امید ہے کہ اعلان کردہ سیز فائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل طیاروں سمیت 6 جہاز گرائے: وزیرِ اعظم شہباز...
    سندیپ پانڈے نے کشمیری قوم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبہ کیساتھ ہونے والی زیادتیوں پر ہم شرمندہ ہیں اور کشمیری عوام سے معافی چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سوشلسٹ پارٹی آف انڈیا کے اراکین نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقامی تاجروں، سماجی کارکنوں، اوقاف کمیٹی کے نمائندوں اور معزز شہریوں سے تفصیلی بات چیت کی۔ پارٹی کا یہ وفد کشمیر کے پانچ روزہ دورے پر ہے، جس دوران وہ مختلف اضلاع اور سرحدی علاقوں کا دورہ کر رہا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے جنرل سکریٹری سندیپ پانڈے نے زور دے کر کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف اسی صورت میں ممکن ہے...
    موریطانیہ کے طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے اور 200 سے زائد حاجیوں کی شہادت کی اطلاع نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ تاہم مقامی حکومت نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیدیا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر پوسٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی گئی کہ افریقی ملک موریطانیہ کا ایک طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 210 حاجی شہید ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر طیارہ حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیلی جس کے بعد موریطانیہ حکومت کو اس پر وضاحت جاری کرنا پڑی۔ موریطانیہ حکومت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بحیرہ احمر کے ساحل پر موریطانیہ کے زائرین کے طیارے کے گر...
    پاکستان اور آذربائجان کے مابین سیاحت،آئل ریفانریز اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے آذربائجان ٹریڈ ہاوس میں یوم تکبیر اور آذربائجان کے یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے پرچم کشائی کی اور آذربائجان کے یوم آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا۔ صوبائی وزیر نے آذربائجان کے قومی دن پر آذربائجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کہا ہے کہ ڈارک ویب اور سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعےکرپٹو کرنسی کا استعمال کرتے ہوئے، منشیات کی خریداری کا پھیلاؤ انتہائی خطرناک حدتک بڑھ گیا ہے، مغربی اور افریقی ممالک سے ویڈ اور کوکین کی پاکستان آمد بڑا چیلنج ہے، منشیات کےگھناؤنے دھندے کے درپرہ عناصر کی توجہ پودے(پلانٹ) سے مصنوعی نشہ آور ادویات(سینتھیٹک ڈرگز) کی جانب منتقل ہوگئی، کورئیر/پارسلزکےذریعےمنشیات کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے اقدامات کو مزید فول پروف بنانے کے اقدامات پرعمل درآمد شروع کر دیا گیا، نائیجیرین نیٹ ورک سمیت 33 ڈرگ ٹریفکنگ گروپس کا خاتمہ کیا گیا، ڈرگز اسمگلنگ کے لیے نت نئےطریقے استعمال کیے جاتے ہیں، پاکستان کو بدنام کرنےکے لیےکھیلوں کے سامان، آلات...
    راولپنڈی: پہلگام واقعے کے بعد بھارت  سے بغیر علاج کے زبردستی پاکستان بھیجے جانے والے 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا کی پہلی کامیاب سرجری ہوگئی، والد نے کہا کہ انڈیا سے مایوس ہوکر واپس آیا تھا مگر فیلڈ مارشل کی وجہ سے بچوں کو نئی زندگی مل گئی۔ اپنے ویڈیو پیغام میں سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد نے اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔ اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری کے بعد عبداللہ اور منسا کی زندگی میں نئی امید کی کرن جاگی ہے۔ دونوں بہن بھائیوں کا علاج بھارت میں جاری تھا، تاہم پاک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2025ء) ایف آئی اے نے ملک بھر میں مختلف کارروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کو ایف آئی اے سے جاری بیان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی کرنسی اور گولڈ برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے سٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے فاطمہ ہسپتال، سولجر کراچی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد رضا اور حسنین کے نام سے ہوئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر ،1500 یورو،ایک لاکھ...
    معروف پاکستانی اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے کہا ہے کہ وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو سمجھدار اور پڑھا لکھا ہونے کے ساتھ ساتھ ایماندار بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں مرد کی 4 شادیوں پر اداکارہ فضا علی کی جذباتی گفتگو، ویڈیو وائرل ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہاکہ مجھے ایسے ہمسفر کی تلاش ہے جو رشتوں کی اہمیت جانتا ہو، جب ان خوبیوں والا شخص ملے گا تو شادی کرلوں گی۔ سونیا حسین ان دونوں اپنی فلم ‘دیمک’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس دوران وہ ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں میزبان نے ان سے مختلف سوالات پوچھے۔ ایک سوال کے جواب میں سونیا حسین نے کہاکہ میرا لمبے عرصے تک اداکاری کرنے کا کوئی...
      بھارتی حکومت کی جانب سے جاری نئے سکیورٹی قواعد و ضوابط کے باعث حکومتی اداروں اور سی سی ٹی وی کیمرے بنانے والی عالمی کمپنیوں کے درمیان تنازعات پیدا ہو گئے  ۔ برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق سرکاری دستاویزات اور ای میلز سے معلوم ہوا ہے کہ نئے قواعد کے تحت سکیورٹی کیمرے اور نگرانی کا ساز و سامان بنانے والی کمپنیوں کو اپنا ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر اور سورس کوڈ جائزے کے لیے حکومتی لیبارٹری میں جمع کروانا پڑے گا۔ بھارتی حکومت کی سکیورٹی ٹیسٹنگ پالیسی کی وجہ سے سی سی ٹی وی کیمروں کی سپلائی میں خلل پیدا ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ مودی انتظامیہ اور غیرملکی کمپنیوں کے درمیان ریگولیٹری معاملات پر نئے...
    سٹی 42 : آرمڈ فورسز انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی (اے ایف آئی سی ) نیشنل انسٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز  میں بھارت سے واپس آنیوالے بچوں عبداللہ اور منسا   کی کامیاب سرجری کےبعد ان کے والد نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مشکور ہیں جنہوں نے میرے بچوں کی ذمہ داری لی ۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا۔ اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ’’عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دونوں بچوں کی...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
    بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ مغوی استاد کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے بنوں کا دورہ کیا، وفد میں چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس بھی شامل تھے۔بنوں میں جرگہ مشران نے حکومتی وفد کو بتایا کہ علاقے میں بے امنی، ٹارگٹ کلنگ، اغواء برائے تاوان اور بھتہ خوری جاری ہے۔ بیرسٹر سیف کی سربراہی میں وفد کا شمالی وزیرستان کا دورہمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ۔ جرگہ مشران نے مزید کہا کہ امن سے متعلق تجاویز پر غور کیا جائے گا، ایک ماہ پہلے...
    جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ، بیٹی اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟۔اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم...
     کورنگی  میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی  فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی  کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ آذر بائیجان کے دورے کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو  کی۔  ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی اور دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم بدترین اسرائیل نوازی ہے۔رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران بھارت سے واپس بھیجے گئے عبداللہ اور منسا کی اے ایف آئی سی میں کامیاب سرجری پر ان کے والد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ عبداللہ اور منسا کا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا احسن اقدام: بھارت سے واپس بھیجے گئے معصوم بچوں کا پاکستان میں مفت علاج اس حوالے سے عبداللہ اور منسا کے والد شاہد احمد کا کہنا ہے کہ عبداللہ اور منسا کے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی، دونوں بچوں کی...
    مقررین کا کہنا تھا کہ ہم مسلکوں، فرقوں اور جماعتوں سے بالاتر ہو کر وطن عزیز کے لئے متحد ہو کر مضبوط پاکستان بنانے کا عہد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ دیامر کے زیر اہتمام چلاس میں یوم تکبیر کے حوالے سے ریلی نکالی گئی، شرکاء نے پینا فلیکس اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نون لیگ گلگت کے صدر مقصود حسین سندھو نے کہا کہ آج کا دن بہت اہمیت کا حامل ہے جب پاکستان دنیا کے نقشے پر ایٹمی قوت بن کر ابھرا اور خطے میں طاقت کا توازن قائم ہو گیا۔ ان کا کہنا تھا...
    لاچین: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ    ترکیہ اور آذربائیجان حالیہ بھارتی جارحیت کےخلاف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر پاکستان کےساتھ کھڑے ہوئے، ہم دل سے آپ کے مشکور ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا اور پاک فضائیہ نے 6 بھارتی طیارے گرائے۔ آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔  تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک ہوئے اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہاکہ ترکیہ کے ساتھ پاکستان...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجٹ 26-2025 میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔ سماء کے پروگرام “ریڈ لائن ود طلعت” میں گفتگو کرتے ہوئے ماہر معاشی امور شہباز رانا نے کہا کہ حکومت کے پاس گنجائش تو کم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو اس بات کا ادراک ہے کہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا زیادہ بوجھ ہے اور اس کو ہم نے کچھ کم کرنا ہے۔ شہباز رانا نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنا ہے تو کرلیجئے مگر پھر آپ پنشنرز کے اوپر ٹیکس لگا دیں، جو حکومت کے مطابق ایک مشکل فیصلہ ہے۔ انہوں...
    اسلام آباد: جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا گرفتار کرلیا گیا، مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا۔ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا جرم ہے ؟ اسلام آباد پولیس نے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ، بیٹی مریم صدیقہ اور چھوٹے بیٹے علی کو دیگرخواتین کوگرفتارکرکے کوہسارتھانے میں بند کردیا۔ مشتاق احمد نے بتایا کہ اہلیہ نے پریس کلب کے سامنے غزہ کیلئے تعزیتی کیمپ لگایا تھا، کوئی احتجاجی کیمپ نہیں، پولیس کی فاشزم ، بدترین اسرائیل نوازی ہے۔ رہنما جماعت اسلامی نے کہا کہ کیا اسلام آباد میں مظلوم فلسطینیوں کیلئے تعزیتی کیمپ لگانا...
    آذربائیجان کی یوم آزادی پر ترکیہ، پاکستان کے رہنماں کی شرکت دوستی کی عکاس ہے، الہام علیوف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماوں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جب کہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماؤں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی. جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں. آزادی کی تقریب میں ترکیہ اور پاکستان کے...
    ماہرین فلکیات نے نظام شمسی کی بیرونی سرحدوں میں ایک ممکنہ نیا بونا سیارہ دریافت کیا ہے، جو پلوٹو (Pluto) سے بھی کہیں زیادہ دور واقع ہے۔ اس سیارے کو (2017 OF201) کا نام دیا گیا ہے جس کا قطر تقریباً 700 کلومیٹر (435 میل) ہے، جو اسے بونا سیارے (dwarf planet) کے زمرے میں لانے کے لیے کافی ہو سکتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق یہ غیر معمولی سیارہ نما شے ایک انتہائی طویل اور بیضوی مدار میں گردش کرتی ہے، جسے مکمل کرنے میں تقریباً 25,000 سال لگتے ہیں۔ اس کا قریب ترین فاصلہ سورج سے زمین کے مقابلے میں 44.5 گنا ہے، جبکہ دور ترین فاصلہ 1600 گنا سے بھی زائد ہے۔ یہ دریافت پرنسٹن یونیورسٹی کے...
    ویب ڈیسک : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ یوم تکبیر قوم کے عزم، استقلال اور دفاع وطن کے ناقابلِ تسخیر جذبے کا مظہر ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ وہ دن ہے جب پاکستان نے اپنی سلامتی کے تحفظ کیلئے جرات مندانہ فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت بن کر امتِ مسلمہ کا پہلا ایٹمی ملک بن گیا، 28 مئی 1998 پاکستان کی دفاعی تاریخ کا سنہرا دن ہے۔  28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے؛ سردار ایاز صادق یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ یہ دن ہمیں اُن عظیم رہنماؤں کی یاد دلاتا...
    کالاچین (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی آزادی کی تقریب میں ترکیہ کے صدر اور وزیراعظم پاکستان بھی موجود ہیں جبکہ آج کی تقریب میں ترکیہ، پاکستان کے رہنماو¿ں کی شرکت مضبوط دوستی کی عکاس ہے۔ڈان نیوز کے مطابق آذربائیجان کے شہر کالاچین میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے شرکت کی۔تقریب میں نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی بھی تقریب شریک تھے۔تقریب سے خطاب میں الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے عوام کویوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،...
    ویب ڈیسک : اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور دیگر سائنسدانوں کی خدمات کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، یومِ تکبیر ہمارے قومی عزم، اتحاد اور قربانیوں کا عکاس ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے یومِ تکبیر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، ایٹمی دھماکے پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں، پاکستان کی دفاعی پالیسی امن پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، ذوالفقار بھٹو اور نواز شریف کو ملک کو جوہری طاقت بنانے پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔...
    ڈاکو نے قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لدھیوالا وڑائچ گوجرانوالہ میں قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پرس چھیننے کی واردات ہوئی۔ ڈاکو حسن علی کی والدہ سے پرس چھین کر فرار ہوگیا،اہلخانہ کے مطابق پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے تھے،حسن علی کے بھائی نے بھی والدہ کیساتھ پیش آئے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ابھی تک واقعہ بارے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ واقعہ کیخلاف ایف آئی آر درج کی جائے گی تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، مجرمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ Post Views: 6
    ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ملک ایک قوم ہیں، ترک و آذری صدرو کا ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاچین (سب نیوز)بھارت سے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی مکمل کا حمایت کرنے والے ترکیہ اور آذربائیجان کے صدور کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔آذربائیجان کے شہر لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے سہ ملکی اجلاس سے خطاب میں صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ہونا ترکیہ کیلئے باعث اطمینان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے اعلان کردہ سیزفائر کو مستقل امن میں تبدیل کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ یوم آزادی پر...
    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی پر میری اپنی بھارتی بیگم سے بحث نہیں ہوتی، حسن علی میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن علی کی والدہ گوجرانوالہ کے علاقے لدھے والا وڑائچ میں ایک گلی سے گزر رہی تھیں کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان کا پرس چھین کر فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حسن علی کی والدہ نے بتایا کہ ان کے پرس میں 2 لاکھ 30 ہزار روپے موجود تھے، پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس نے بتایا کہ قومی کرکٹر حسن علی کی والدہ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سی پی او محمد...
    ملک کے انچ انچ کی حفاظت کیلئے اپنے بچے بھی قربان کر دیں گے، شیخ وقاص اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے بھارت کی جانب سے حالیہ اشتعال انگیزی اور اس پر پاکستان کی جانب سے بھرپور جواب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے انچ انچ کی حفاظت کے لئے اپنے بچے بھی قربان کردیں گے، ملک میں حقیقی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ حکومت اپنی فسطاعیت بند کردے۔انہوں نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ 28 مئی کسی ایک سیاسی پارٹی کا دن نہیں۔ 28 مئی 1998 کو پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی...
    لاہور( طیبہ بخاری سے  )اے ایف آئی سی  میں عبداللہ اور منساء کی کامیاب سرجری ہو گئی ،  والد  شاید احمد نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا ۔ تفصیلات کے مطابق عبداللہ اور منسا ءکا علاج بھارت میں جاری تھا مگر کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت نے دونوں بچوں کو واپس بھیج دیا تھا ۔اس حوالے سے عبداللہ اور منساء کے والد شاہد احمد نے کہا ہے  کہ’’عبداللہ اور منسا ءکے کیس کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فوری نوٹس لیا اور اے ایف آئی سی نے سرجری کی۔دونوں بچوں کی سرجری 9 سال سے نہیں ہو رہی تھی۔اے ایف آئی سی کے ڈاکٹروں نے محنت کرکے اس سرجری کو کامیابی سے سرانجام دیا، آرمی چیف...
    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوغلو سے اہم ملاقات ہوئی۔آذربائیجان کے دورہ کے موقع پر شہر لاچین میں آذری وزیر دفاع سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقائی سکیورٹی کے معاملات اور پاکستان و آذربائیجان کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور انہوں نے پاک آذربائیجان دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
    مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کی سربراہی میں حکومتی وفد نے شمالی وزیر ستان کا دورہ کیا ہے۔خیبر پختون خوا حکومت کے وفد میں صوبائی وزیر پختون یار، چیف سیکریٹری اور آئی جی بھی شامل تھے۔ وفد نے دورۂ شمالی وزیرستان کے دوران یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔اس موقع پر بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ دورہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے، یہاں سول و ملٹری حکام نے وفد کو علاقے کی سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق قبائلی مشران کے ساتھ تفصیلی...
    قمر زمان کائرہ—فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ دوسری جنگِ عظیم کے بعد پاکستان معرضِ وجود میں آیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے دنیا میں جابر حکمراں آج بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی صورت میں فاشزم آج بھی موجود ہے۔قمر زمان کائرہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا کو آج پھر 40ء کی دہائی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔
    مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔یوم تکبیر پر اپنے  پیغام میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔مولانا فضل الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔
    یومِ تکبیر پاکستانی قوم کی غیر متزلزل خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا دفاعی خود مختاری اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کا ضامن ہے۔یومِ تکبیر اس عزم کی یاد دلاتا ہے جب پوری قوم نے دشمن کے ایٹمی تجربات کے جواب میں متحد ہو کر اپنی سالمیت کا تحفظ کیا۔پاکستان پہلا مسلم ایٹمی ملک ہے جو امت مسلمہ کے لیے خود انحصاری کی علامت ہے۔پاکستان کا جوہری پروگرام دفاع اور امن کے تحفظ کے لیے ہے، بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ایٹمی صلاحیت علاقائی امن اور استحکام کی ضمانت ہے۔پاکستان کی ذمہ دار جوہری قیادت خطے میں امن و استحکام کی مظہر ہے. بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کے باوجود پاکستان ایک محتاط اور ذمہ...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ ایوان حالیہ دنوں میں صوبے میں معدنی وسائل کی قانون سازی کے حوالے سے عوامی تحفظات اور ردعمل پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے، عوامی حلقوں میں وفاقی حکومت کی طرف سے مبینہ طور پر ارسال کیے گئے معدنیات سے متعلق قانونی مسودے پر شدید تحفظات اور خدشات سامنے آ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں گلگت بلتستان میں معدنی وسائل کے حوالے سے کوئی قانون سازی شروع کرنے سے قبل عوام سے مشاورت کرنے اور تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت...
    اپنے پیغام میں اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ یومِ تکبیر صرف دفاعی قوت کا دن نہیں بلکہ ایک اجتماعی شعور، خودداری اور قومی وقار کے عہد کی تجدید کا دن ہے، ہمیں اپنے ایٹمی دفاع کو شہدا اور محنت کشوں کی امانت سمجھ کر محفوظ رکھنا ہے اور آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط و پرامن پاکستان کی بنیاد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ یومِ تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو، قیادت دور اندیش ہو اور دفاعی ادارے پرعزم ہوں، تو کوئی طاقت ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔ یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں سید اویس...
    امریکا کا بڑا اقدام ،غیر ملکی طلبا کی ویزا درخواستیں عارضی طور پر معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکہ نے غیر ملکی طلبا کی ویزا کے حصول کی تمام درخواستیں معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔فیصلے کے تحت اب ان تمام درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک درخواست دہندگان کے سوشل میڈیا اکاونٹس کی مکمل جانچ نہیں کر لی جاتی۔امریکی وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مارکو روبیو کا حکم ہے کہ طلبا کی ویزا درخواستوں پر کارروائی اس وقت تک موخر رہے گی جب تک سوشل میڈیا پر ان کی سرگرمیوں کا مکمل جائزہ نہ لے لیا جائے۔ایک داخلی دستاویز میں تمام امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں...
    اجلاس میں کہا گیا کہ قائدین کی رہائی اور لینڈ ریفارم ایکٹ کے حوالے سے احتجاجی تحریک کی حکمت عملی پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے وسیع پیمانے پر مشاورت جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کا ہنگامی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا، اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے گرفتار نوجوانوں عرفان آزاد اور منظر مایا کے مزید سات دن کے ریمانڈ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ حکومت مظالم سے باز آئے اور نوجوانوں کو انتقام کا نشانہ بنانے اور انتشار کی طرف دھکیلنے سے باز رہے، جے آئی ٹی کے بعد مزید ریمانڈ کا مقصد نوجوان کارکنوں کو ذہنی و جسمانی ازیت دینا ہے، حکمران یاد رکھیں کہ انکو ایک ایک ظلم کا...
    اسرائیل جارحیت بند کرے اور عالمی قوانین کی پابندی کرے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز ریاض(سب نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان اور ترکیہ کی خودمختاری اور سلامتی کی حمایت کی ہے۔آذربائیجان کے شہر کالاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ آذر بائیجان ترکیہ میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہا ہے جب کہ پاکستان میں بھی 2 بلین ڈالر کی سرمایہ کاریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کا دوسرا مشترکہ اجلاس ہے. گزشتہ سال جولائی میں بھی ہم اکٹھے ہوئے تھے. مجھے یقین ہے کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ تینوں...
    اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے اور عزم ہے کہ اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والوں کو سلام پیش کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے یوم تکبیر پر سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا۔...
    ملک بھر میں آج سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی، جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 468روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 3ہزار 480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 27روپے کے اضافے سے 2ہزار 983روپے کی سطح پر آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 309ڈالر کی سطح پر آگئی۔
    گھروں میں لڑائی جھگڑے اور ناراضیاں چلتی رہتی ہیں، تاہم بعض اوقات انا کی وجہ سے یہ معاملہ انتہائی گھمبیر بھی ہو جاتا ہے، ایسا ہی کچھ کراچی کے ایک علاقے میں ہوا۔ 24 مئی کو کراچی کے تھانہ درخشاں میں ڈی ایچ اے فیز 6 کے رہائشی سرکاری ملازم جاوید سولنگی کی جانب سے ایک رپورٹ درج کروائی گئی جس میں بیان کیا گیا کہ ان کا 24 سالہ بیٹا حسن سولنگی اپنی ذاتی گاڑی میں گھر سے نکلا اور لاپتا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: قتل کی نیت سے حملہ آور بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل مدعی مقدمہ کے مطابق حسن سے رات کے وقت فون پر مختصر رابطہ ہوا، جس میں ان کے بیٹے نے کہاکہ...
    پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیا گیا اور کہا گیا کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے اور مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، 10 روز پہلے مودی کا بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا تھا، پھر دے دیں گے۔ واضح رہے دو روز قبل نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔ ودی کے بیان کے بعد...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )پنجاب حکومت نے صوبے کے 17 اضلاع میں صارف عدالتیں ختم کرنے کے لیے نیا ترمیمی بل تیار کر لیا دی پنجاب صارف تحفظ (ترمیمی) بل کو پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جمع کرا دیا گیا ہے، جس کے تحت صارف عدالتوں کے اختیارات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کو منتقل کیے جائیں گے. بل کے متن کے مطابق صارفین اب اپنی شکایات براہ راست ڈپٹی کمشنر یا حکومت کی جانب سے مقررہ کسی اور افسر کو بھی جمع کرا سکیں گے اس ترمیم کے تحت ضلعی عدالتوں میں ڈسٹرکٹ جج یا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج بطور صارف عدالت جج فرائض انجام دیں گے.(جاری ہے) بل میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ایٹمی دھماکے پرامن اور محفوظ پاکستان کی ضمانت ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے یوم تکبیر پر پاکستانی قوم اورامت مسلمہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 27سال گزر گئے مگر آج پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند ہے اور سربلند رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کی سرزمین کی طرف میلی نظر سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکتا. پاکستان کا ایٹمی قوت بننا پوری امت مسلمہ کا فخر ہے۔مریم نواز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان کو پوری دنیا میں پہلی مسلمان ایٹمی قوت بننے کا اعزاز حاصل ہوا، 10 مئی کی فتح کی بنیاد 28مئی 1998ء کو رکھی گئی۔وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں کہا کہ صنعاء ائیرپورٹ پر صیہونی جارحیت کا تسلسل، اسرائیل کی اُن مجرمانہ پالیسیوں کی نشان دہی کرتا ہے جو وہ برادر عرب ممالک اور شہری علاقوں کے خلاف اپنائے ہوئے ہے۔ شہری تنصیبات پر حملے اس بات کی علامت ہے کہ اسرائیل کسی بین الاقوامی قانون اور انسانی روایت کو خاطر میں نہیں لاتا۔ حماس نے اس بات کی وضاحت کی کہ صنعاء ائیرپورٹ پر وحشیانہ حملہ، یمن اور "انصار الله" کے ہمارے بھائیوں...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء)ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بینک منیجر سمیت 4ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار کی ہدایت پر ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی کی ٹیم نے فاطمہ اسپتال، سولجر کراچی کے قریب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت سید محمد رضا اور حسنین کے نام سے ہوئی۔ چھاپے کے دوران ملزمان سے 50600 امریکی ڈالر برآمد ہوئے جبکہ 1500 یورو، ایک لاکھ روپے اور 10 تولے سونا کا سکہ بھی برآمد کیا گیا۔ملزمان سے 3 عدد موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے جبکہ موبائل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا...
    ملک میں یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں یکم جون 2025 سے پیٹرول کی قیمت کم ہوسکتی ہے۔ وفاقی حکومت صارفین کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متوقع اقدام کے تحت یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پٹرولیم لیوی وصولیوں کی صورت میں عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگائے جانے کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت نے پٹرولیم لیوی کی مد میں ریکارڈ اضافی وصولیوں کا منصوبہ آئی ایم ایف کے سامنے رکھ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران پٹرولیم لیوی سے 1 ہزار...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں، پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، بھارت کبھی پاکستان کا پانی نہیں روک پائے گا۔ لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آذربائیجان کے صدر اورعوام کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آذربائیجان نے لڑ کر آزادی حاصل کر کے دنیا کی قوموں میں اپنا مقام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں، اجلاس اس عزم کا اعادہ ہے کہ تعاون اور دوستی کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے، سہ فریقی اتحاد مستقبل میں مزید مضبوط...
    —فائل فوٹو کراچی سے بے دخل کیے گئے غیر قانونی طور پر مقیم 52 افغان باشندوں کا قافلہ سکرنڈ پہنچ گیا۔نواب شاہ میں اسسٹنٹ کمشنر سکرنڈ رمیز راجہ نے مٹیاری پولیس سے افغانی قافلہ کو وصول کیا۔سکھیو منائیو کیمپ پر سکرنڈ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق افغان باشندوں کو کیمپ پر کھانا مہیا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغان باشندوں کو جیکب آباد کے راستے افغانستان روانہ کیا جائے گا۔
    — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور سمجھ کر بہت بڑی غلطی کی، بھارت اب دوبارہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔حنیف عباسی نے یومِ تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی وجہ سے پاکستان کا سر فخر سے بلند ہوا، وہ جذبۂ ایمانی سے سرشار ہیں جس طرح وہ دشمن پر ٹوٹ پڑا دنیا نے دیکھا، ہمیں اپنی فوج پر فخر کرنا چاہیے۔اُنہوں نے کہا کہ مودی نے بھارت کا دفاعی نظام تباہ اور ایکسپوز کردیا ہے۔وزیرِ ریلوے نے مزید کہا کہ یہاں ایک نسل پیدا ہوئی تھی جو کہتے تھے فوج کو اپنا کام نہیں کرنا آتا، دنیا نے...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت نے 2700 سے زائد طلبہ کے لیے اسکالرشپ کی منظوری دے دی۔ ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ کے طلبہ ملک بھر کی 90 سے زائد جامعات میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے موجودہ 4 ہزار 877 طلبہ کی اسکالرشپ کی تجدید کی اور اس سال سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے مستفید طلبہ کی تعداد 7 ہزار 600 ہوگئی۔سمعتا افضال سید نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ غریب اور ہونہار طلبہ کی اعلیٰ تعلیم میں مدد کےلیے قائم کیا گیا ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ سندھ ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ سے اب تک تقریباً 40 ہزار طلبا مستفید ہوچکے ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت نے یہ...
    ملک میں 20 کلوگرام آٹے کی اوسط قیمت میں ماہانہ اورسالانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈکی گئی  ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات  کے  اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں ملک میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1642.33روپے ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 6.62فیصداورگزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 31.86فیصدکم ہے۔رپورٹ کے مطابق مارچ میں ملک میں  20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1758.84روپے اورگزشتہ سال اپریل میں 2410.013روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں اسلام آبادمیں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت 1711.08روپے، راولپنڈی 1704.91روپے، گوجرانوالہ1596.84 روپے، سیالکوٹ1625.66 روپے، لاہور1553.83روپے،فیصل آباد1552.51روپے ریکارڈ کی گئی۔ملتان1547.68روپے، بہاولپور1604.70روپے، کراچی 1652.93روپے، حیدرآباد1760.79 روپے، سکھر1501.97روپے، لاڑکانہ 1544.22روپے، پشاور1650.92روپے، بنوں 1582.56روپے، کوئٹہ 1787.46روپے اور خضدار میں 20کلوگرام آٹا کی اوسط قیمت1864.43 روپے ریکارڈ کی گئی۔
    آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر  پاکستانی نوجوانوں نے جدید موسیقی اسٹائل میں انگریزی زبان میں نغمہ جاری کر دیا۔  نغمے میں دشمن کو واضح اور دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا گیا ہے کہ؛ ہم نہ صرف تیار ہیں، بلکہ مکمل مہارت رکھتے ہیں۔ نغمے کے بول NOW YOU KNOW , WE ARE PRO ہیں۔اس خوبصورت نغمے کے گلوکار شجاع حیدر  جبکہ دل کو گرما دینے والی شاعری عمران رضا کی ہے۔انگریزی زبان میں یہ نغمہ ایک جانب بین الاقوامی دنیا کو پاکستان کا پیغام ہے تو دوسری جانب عزم کا اظہار بھی ہے، یہ نغمہ دشمن کے لیے ایک وارننگ اور قوم کے لیے ایک حوصلہ افزا اعلان ہے۔میں دشمن بھارت کی جانب سے بار بار دھمکیوں پر...
    کراچی: آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پر ڈیوٹیز میں نمایاں کمی آئے گی اور تین سال کی ایج لیمٹ کو پانچ سال تک بڑھانے کا فیصلہ متوقع ہے جس کے بعد چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں 5 سے دس لاکھ روپے کمی کا امکان ہے اور چھوٹی گاڑی 20 لاکھ روپے سے کم میں دستیاب ہوگی۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایچ ایم شہزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ پانچ سال کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں پر عائد بھاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کو بتدریج کم...
    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کمی کے بعد آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 14ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 309ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 49ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت 1ہزار 200روپے بڑھ کر 2لاکھ 99ہزار 468روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 32روپے کے اضافے سے 3ہزار 480روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 27روپے کے اضافے سے 2ہزار 983روپے کی سطح پر آگئی۔
    ایرانی وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمان کی ثالثی میں ایران و امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کے چھٹے دور کے حوالے سے کہا ہے کہ مذاکرات کے نئے دور کی تاریخ آئندہ چند دنوں میں واضح ہو سکتی ہے۔ صحافیوں کے ساتھ گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس دورے اور عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کے ساتھ ملاقات میں مذاکرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہے؟ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ البتہ یہ ایک فطری سی بات ہے کہ اس دوران باہمی مشاورت...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جب غزہ میں فلسطینیوں کا ہجوم ایک نئے امدادی مرکز کی جانب لپکا تو عارضی طور پر کنٹرول سے باہر ہو گیا ادھر حماس نے تقسیم کے طریقہ کار کو ناکام قرار دیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ایک خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت امداد کنٹرول شدہ مقامات پر تقسیم کی جا رہی ہے، یہاں ایک امریکی کمپنی فلسطینی خاندانوں میں خوراک تقسیم کر رہی ہے کچھ دیر کے لیے کنٹرول کھو بیٹھے تھے تاہم خوش قسمتی سے ہم نے...
    آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کی جانب سے 2020 میں ہونے والی جنگ میں بھرپور مدد کی گئی۔ ہم مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے مل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اور اس حوالے سے منصوبوں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ آذربائیجان کے صدر نے کہاکہ پاکستان اور اور...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2025ء)مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا نے فیلڈ مارکیٹنگ افسران اور عملے کی بہترین کارکردگی کو سراہا ۔ایم ڈی علی ارشد رانا نے مارکیٹنگ ڈویژن کی کارکردگی کے لئے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈائریکٹر مارکیٹنگ سہیل بخاری اور ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ عامر سہیل بھٹی کی قیادت میں تمام فیلڈ افسران اور عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علی ارشد رانا نے کہا کہ پاکستان سیڈ کارپوریشن کی سوشل میڈیا پر جاری دھان بیج کی تشہیری مہم کو کسان برادری کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ کسانوں کی طرف سے پی ایس سی شہ زور دھان بیج کے لیے بے حد دلچسپی دیکھنے کو ملی،یہ مہم اس بات کا...
    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے بتایا کہ درخواست گزاروں کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، نیب درخواست گزاروں کو ہراساں نہ کریں اور قانون کے مطابق سلوک کرے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے علاقے کوہستان میں ترقیاتی منصوبوں میں سامنے آنے والے مالیاتی اسکینڈل میں نامزد کنٹریکٹرز نے قومی احتساب بیورو (نیب) نوٹس کے خلاف درخواست دائر کردی ہے اور پشاور ہائی کورٹ نے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد کنٹریکٹرز کی درخواست سماعت کے بعد دو صفحات کر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے نیب حکام نے درخواست گزار کنٹریکٹرز کو گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے حکم...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب یمنی مزاحمتی تحریک نے ہر حال میں غزہ کی حمایت پر تاکید کر رکھی ہے، قابض و سفاک اسرائیلی وزیر اعظم نے صنعا پر آج کی صیہونی بمباری کے بعد ایران و یمن کیخلاف ایک مرتبہ پھر ہرزہ سرائی کی ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی دارالحکومت صنعاء پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی آج کی جارحیت کے بعد، غاصب و سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے یمنی مسلح افواج کی طاقت و صلاحیت کو نظر انداز کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ہم ایک سادہ سے اصول کے مطابق کام کرتے ہیں؛ جو بھی ہم پر حملہ کرے گا، ہم اسے جواب دیں گے! اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں نیتن یاہو نے...
    پاور ڈویژن نے نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کے 7 سالہ ملٹی ائیر ٹیرف کے بارے میں کے الیکٹرک کے لیے جاری فیصلے پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری نے کہا کہ ایسے فیصلے آئندہ ملٹی ائیر ٹیرف دورانیہ میں سرمایہ کاری کو متاثر کر سکتے، فیصلے کے وفاق کی سبسڈیز  یکساں ٹیرف نظام میں طویل مدتی اثرات آئیں گے۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاور ڈویژن نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کیلئے جاری ملٹی ائیر ٹیرف کا جائزہ لے گا، پرانے جنریشن ٹیرف بارے فیصلہ پر نظرثانی نیپرا کی توجہ کی منتظر ہے، اس نظر ثانی فیصلے میں تاخیر سے پاور سیکٹر پر سنگین مالیاتی اثرات آرہے۔ وفاقی وزیر نے...
    ریاض: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیرِ صدارت کابینہ کے اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب کی عالمی سطح پر بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق اجلاس میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس میں غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ انسانی امداد کی ترسیل کو یقینی بنائے اور اسرائیل کو جارحیت سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے۔ سعودی کابینہ نے زور دیا کہ اسرائیل عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معیارات کی مکمل پاسداری کرے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دلانے کے لیے عالمی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا، واقعہ پنجاب کے شہر گجرانولہ کے علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا، کرکٹر کی والدہ مقامی بازار میں خریداری کیلئے جارہیں تھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے حسن علی کی والدہ کو روکا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے تھے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ حسن علی...
    دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کے موقع پر ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے پاکستان کے ازلی دشمن نے جسارت اور جارحیت کی لیکن افواج پاکستان نے بنیان المرصوص کے کامیاب آپریشن سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کیا، اس موقع پر مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ان کی ملاقات ہوئی۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے ڈیرہ اسماعیل خان  آمد پر خوش آمدید کہا۔ 28 مئی یوم تکبیر، یوم دفاع کے موقع پر سادہ پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے تقریب...
    بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز شانگلہ (سب نیوز) بیٹوں نے عمر رسیدہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی۔شانگلہ کے علاقے بشام شانگ سے تعلق رکھنے والے 90 سالہ مولانا سیف اللہ کی شادی کی خواہش ان کے بیٹوں نے پوری کردی۔سیف اللہ کی پہلی بیوی کا انتقال 7 سال قبل ہوگیا تھا جس کے بعد انہوں نے دوسری شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، جس کے بعد ان کے چاروں بیٹوں نے مل کر باپ کی شادی کروانے کا فیصلہ کیا۔بیٹوں نے باپ کیلئے ایک مناسب رشتہ دیکھ کر 55 سالہ خاتون سے شادی ایک تولہ حق مہر میں کروادی۔شادی...
    آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنا چاہتا ہے جو ہمارے 24 کروڑ عوام کی لائف لائن ہے، پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ترکیہ اور آذربائیجان جیسے ممالک ہمارے دوست ہیں۔ آذربائیجان کے شہر لاچین میں ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان سہ فریقی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ہم کانفرنس کی میزبانی پر آذربائیجان کے صدر کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ مذہب، اقدار اور ثقافت میں جڑے ہیں اور تینوں بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ شہباز شریف نے کہاکہ بھارت نے پہلگام واقعے کی آڑ میں جارحیت کا راستہ اپنایا، حالانکہ پاکستان نے اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے تحقیقات...
    یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)یوم تکبیر کے موقع پر جاری کردہ اعلامیے میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن نے 28 مئی 1998 کو حاصل کی گئی جوہری صلاحیت کی یاد کو تازہ کرتے ہوئے اس دن کو نہ صرف دفاعی خودمختاری کی علامت قرار دیا بلکہ قومی ترقی، صحت، توانائی اور زراعت میں جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے حوالے سے پاکستان کی نمایاں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا ہے۔اعلامیے کے مطابق پاکستان اٹامک انرجی کمیشن، ملک کا معتبر جوہری ادارہ ہونے کے ناطے، فلاح عامہ کے لیے نیوکلیئر سائنس سے مستفید ہونے کی کوششیں جاری رکھے...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ” یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول“ (یوایس بی پی)101سالوں سے ہماری خودمختاری اور وطن کی سرحدوں کے محافظوں کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے یوایس بی پی کے اہلکار دن رات سرحدوں پر منشیات، ہتھیاروں، مجرموں اور دہشت گردوں کے داخلے کو روکنے کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں.(جاری ہے) یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کے101سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یونائیٹڈ سٹیٹس بارڈر پٹرول کی سالگرہ پر ہم ادارے کے ہر ایجنٹ کو ان کی باوقار خدمات کے لیے خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امریکیوں کو محفوظ رکھنے کے ان کے مشن میں ان...
    کابل(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے. رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں.(جاری ہے) کمانڈر سعید اللہ سعید...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق نے قومی غذائی تحفظ کو بہتر بنانے میں زرعی تحقیق کے اثرات کا جائزہ لیا، اور فصلوں کی پیداواری صلاحیت میں رپورٹ شدہ فوائد کی صداقت پر تشویش ظاہر کی ہے. رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سید طارق حسین کی صدارت میں ہوا جس میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد (یو اے ایف) کے وائس چانسلر نے تفصیلی بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ مستقبل کے منصوبے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، آبی وسائل کے بہتر انتظام، میکانائزیشن کے فروغ اور وسائل کے موثر استعمال پر مرکوز ہوں گے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ بیج کی ترقی، عوام...
    — فائل فوٹو مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اضافی گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آرٹیکل 187 کا استعمال طے شدہ عدالتی اصولوں کے منافی ہے، آرٹیکل 187 کا اختیار لامحدود نہیں ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ جن نکات پر فیصلہ دیا گیا وہ کبھی عدالت کے ریکارڈ پر نہیں تھے۔ مخصوص نشستیں نہیں مل سکتیں، سنی اتحاد کونسل نے عدالتی آبزرویشن سے اتفاق کرلیاکراچی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہیں مل... درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوا، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آذربائیجان کے وزیر دفاع سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذری وزیر دفاع کرنل جنرل حسین ذاکر اصغر اوغلو سے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور آذربائیجان کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے کےلیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔
    ---فائل فوٹو اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان دشمن کی ہرقسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ چیزیں ٹھیک ہونے کے بجائے مزید خراب ہو رہی ہیں، ایاز صادقاسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ملک میں... انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 28 مئی قومی غیرت، خود مختاری اور دفاع کی علامت ہے، ایٹمی دھماکے پاکستان کی تکنیکی مہارت اور قومی اتحاد کا مظہر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان صرف عسکری نہیں، قومی اتحاد سے بھی ناقابل شکست ہے، پاکستان ایک پُرامن، باوقار اور ناقابل تسخیر ریاست ہے۔  ایاز صادق نے کہا کہ یومِ تکبیر کے پیغام کو زندہ رکھیں گے، پاکستان کو مزید محفوظ اور خودمختار بنائیں گے۔
    ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسٹاپ لسٹ میں شامل مسافر کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مسافر نے پرواز G9-553 کے ذریعے عرب امارات جانے کی کوشش کی، مسافر کی شناخت واصف علی کے نام سے ہوئی جو گجرات کا رہائشی ہے۔ ترجمان کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی معلومات IBMS سسٹم پر ہٹ ہوئیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر اس سے قبل بھی مسقط انٹرنیشنل ائرپورٹ سے جعلی سفری دستاویزات کے باعث ڈیپورٹ ہو چکا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات...
    اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے آئی ایم ایف کی سخت تجاویز میں عوام کے لیے مہنگائی کا نیا طوفان آنے کو تیار ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تجاویز پر عمل درآمد کرتے ہوئے سخت مالیاتی اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں پرتعیش اشیا پر عائد سیلز ٹیکس کو 25 فیصد سے بھی بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، جب کہ ان اشیا کی فہرست میں مزید مصنوعات کو شامل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ سازی کے حوالے...
     سٹی 42: پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے  یوم تکبیر پر پیغام دیتے ہوئے  قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا بلاول بھٹو نے کہا قائدِ عوام نے عالمی دباؤ اور مخالفت کے باوجود جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی، یومِ تکبیر صرف فخر کا دن نہیں بلکہ ہماری قوم کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے،ہمارا یہ عزم ہے کہ ہم اپنی خودمختاری، وقار اور مستقبل کے تحفظ پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ،یہ دن یاد دلاتا ہے کہ جب قوم متحد ہو تو وہ ہر چیلنج کا مقابلہ کر سکتی ہے  یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم...
    لاہور، کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، آج کے دن اللہ تعالیٰ نے قوم کو بڑی کامیابی عطا کی، اللہ تعالی پاکستان کی حفاظت فرمائے۔بلاول بھٹو زرداری:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر جوہری پروگرام کی شکل میں ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر...
    اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے والے ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے نہ صرف دشمن قوتوں کو واضح پیغام دیا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی قائم رکھا۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت خطے میں امن و استحکام کی ضامن ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) پاکستان کے دفتر خارجہ نے بدھ کے روز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پانی جیسے معاہدے کے تحت منسلک وسائل کو ہتھیار بنانے کی بات بین الاقوامی اصولوں سے سنگین انحراف ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا مبینہ ’اشتعال انگیز‘ بیان اور پاکستان کا ردعمل پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بین الاقوامی نظم کے بنیادی اصولوں کی طرف لوٹے، دوسروں کے خودمختار حقوق اور معاہداتی ذمہ داریوں کا احترام کرے، اور اپنی زبان و عمل میں تحمل سے کام لے۔ پاکستان کو وہ پانی نہیں...
    نجی ٹی وی چینلز کا سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نجی ٹی وی چینلز کا سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ مبینہ دہشت گرد راڑہ شم کے علاقے میں ہائی وے پر بم نصب کر رہے تھے۔ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور...
    پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رُکن شمولیت اختیار کر لی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا...
    لاچین: صدر آذربائیجان الہام علیوف نے پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا۔ لاچین میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان سہ افریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ اور ثقافت میں بندھے ہیں، تینوں ممالک مشترکہ اہداف کے حصول کیلئےمل کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے سرمایہ کاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2020 میں ہونی والی جنگ میں ترکیہ اور پاکستان نے ہماری بھرپور مدد کی، پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ دفاع سمیت مختلف شعبوں...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم جنگ سے نفرت اور امن و اخوت کے علمبردار ہیں، مگر جب دشمن جارحیت پر آمادہ ہو تو اسکا منہ توڑ جواب دینا ایک زندہ، غیرت مند اور خوددار قوم کی نشانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مقصود علی ڈومکی نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان مرحوم نے اپنی طویل جدوجہد اور علمی صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، جس سے ملک کو دشمن کے مکروہ عزائم سے محفوظ رکھنے میں مدد ملی۔ زندہ قومیں ہمیشہ اپنے محسنوں کی قدر کرتی ہیں، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان بلاشبہ پاکستانی قوم کے محسن اور ہیرو ہیں...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کے خلاف ہے، بھارت کی حرکات اس کے عالمی دعووں کے برعکس ہیںنجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا ایک مرتبہ پھر اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نہ صرف پاکستان کے خلاف نفرت انگیز زبان استعمال کی بلکہ سندھ طاس معاہدے کو بھی ہتھیار بنانے کی دھمکی دی ہے۔پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا، پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی...
     ویب ڈیسک:آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) نے لچین، آذربائیجان میں آذربائیجان کے وزیرِ دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو سے ملاقات کی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور آذربائیجان کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اعلان کا دِن ؛ وزیر اعظم  ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دو طرفہ تعلقات کو سراہا  اور آذربائیجان کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مئی 2025ء) دنیا کی سب سے زیادہ مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا کے اسرائیل کے ساتھ کوئی رسمی تعلقات نہیں ہیں اور اس نے مسلسل دہائیوں سے جاری تنازع کے دو ریاستی حل پر زور دیا ہے۔ جکارتہ میں فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں سے بات چیت کے بعد صدر پرابوو سوبیانتو نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا، ’’مختلف مواقع پر، میں نے کہا ہے کہ انڈونیشیا سمجھتا ہے کہ دو ریاستی حل اور فلسطین کی آزادی ہی حقیقی امن کے حصول کا واحد راستہ ہے۔“ فرانس فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم، وزیر خارجہ فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں ان دنوں جکارتہ کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’’میں...
    لاچین(ڈیلی پاکستان آن لائن)آذربائیجان کے صدرالہام علیوف نے پاکستان میں 2ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان  کر دیا۔ آذربائیجان کے صدر  الہام علیوف نے پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان سہ فریقی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کا جائزہ لے رہے ہیں ہیں،پاکستان اور ترکیہ کیساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کو فروغ دے رہے ہیں،ان کاکہناتھا کہ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں،تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے۔ سام آلٹمین کی نئی ڈیوائس فیصلہ کرے گی کہ آپ انسان ہیں یا نہیں صدر آذربائیجان نے کہاکہ ترکیہ اور پاکستان کیساتھ شعبہ سیاحت میں بھی کام کرنا چاہتے ہیں،پاکستان ، ترکیہ اور آذربائیجان مشترکہ تاریخ...