2025-05-29@04:49:58 GMT
تلاش کی گنتی: 7526
«فارم پر»:
(نئی خبر)
مصنوعی ذہانت (اے آئی) ملازمین کی نوکریوں کے پیچھے پڑ گئی، ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی سے ہزاروں ملازمین کو نکال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبول عالمی ٹیکنالوجی کمپنی آئی بی ایم نے مصنوعی ذہانت کے باعث 8 ہزار ملازمین کو فارغ کر دیا جس سے سب سے زیادہ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ متاثر ہوا۔ یہ اقدام کمپنی کی جانب سے مصنوعی ذہانت (AI) پر انحصار بڑھانے اور خودکار نظام اپنانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اے آئی نے ابتدائی طور پر ایچ آر کے 200 عہدوں کی جگہ لے لی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اے آئی کے نظام کو اس طرح سے پروگرام کیا گیا ہے کہ وہ معلومات کی ترتیب، ملازمین کی...
راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ہے، جس کے نتیجے میں اسلام آباد پولیس کا ایک آفیسر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں اسلام آباد پولیس کے زیراہتمام پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید پولیس آفیسر کا نام سدھیر احمد عباسی ہے، جبکہ زخمی ہونے والا سپاہی جعفر جہانگیر ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ واقعہ فیض آباد میٹروسٹیشن کے پاس پیش آیا، جہاں سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے پیچھا کررہی تھی۔ ترجمان کے مطابق ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک آفیسر شہید اور ایک سپاہی...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جواب ‘‘دیدیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔ چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی...
راولپنڈی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو ہر محاذ پر شکست دی، تمام غازیوں، شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ایکس سروس مین کا مزید کہنا تھا کہ ہم دشمن کی کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی دفاع کو ایک نئی سمت دی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت کی بدولت عظیم کامیابی ملی۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسروں کا کہنا تھا کہ پاکستان...
کانفرنس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی، جب کہ صوبائی صدر علامہ اسد اقبال زیدی، مولانا محمد علی جروار سمیت صوبائی و ضلعی تنظیمی ذمہ داران، علمائے کرام اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام تحفظِ عزا و دفاعِ پاکستان کانفرنس شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام...
مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی یادگار تصاویر—بشکریہ سوشل میڈیا مورو احتجاج میں ہلاک نوجوان عرفان لغاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق عرفان علی لغاری کا پوسٹ مارٹم 23 مئی 2025ء کو کیا گیا ہے، عرفان کے جسم پر متعدد زخم اور چوٹیں پائی گئیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نوجوان کی کھوپڑی کی ہڈی دائیں جانب سے ٹوٹی ہوئی پائی گئی، نوجوان کے دماغ پر گہری چوٹ تھی، جو دماغ کی نچلی سطح تک تھی۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم قوم پرست جماعت کے کارکن عرفان لغاری کی زبردستی تدفین کینالز کی تعمیر کیخلاف احتجاج، پولیس فائرنگ سے زخمی عرفان لغاری ہلاک مورو، عرفان لغاری کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد...
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے باہمی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی غور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف محمد باقری سے ملاقات ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں لیڈروں نے علاقائی سلامتی کی صورتحال، خاص دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں فوجی سطح پر تعاون بڑھانے، سرحدی علاقوں میں سکیورٹی کے لیے طریقہ کار بہتر بنانے پر بھی...
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مشترکہ سرحد پر سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنانے، سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے زونز میں تبدیل کرنےکے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کے جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی جس میں علاقائی سکیورٹی کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی...
پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی جھوٹ سے آگاہ کیا جائے گا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں قائم سفارتی کمیٹی بھارت کے خلاف عالمی محاذ پر پاکستان کی پوزیشن کو مضبوط بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔ وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔...

وزیر اعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات؛ سیاسی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تعاون پر اطمینان کا اظہار
سٹی 42:، اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے آذربائیجان کے شہر لاچین شہر میں دوطرفہ ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون کو ہوگی ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف...

پاکستان کے ہاتھوں شرمندگی اٹھانے کے بعد بھارت نے اپنالڑاکا طیارہ بنانے کی تیاری پکڑ لی ، تفصیل جانئے
پاکستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں اپنے 6 لڑاکا طیارے گنوانے اور پاک فضائیہ کے ہاتھوں ہزیمت اٹھانے کے بعد مودی حکومت نے اب مقامی سطح پر جدید ففتھ جنریشن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ففتھ جنریشن کے ایڈوانس میڈیم کامبیٹ ائیرکرافٹ (اے ایم سی اے) کا پروٹوٹائمپ تیار کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ طیارے ڈیزائن کرنے والی بھارت کی سرکاری ایروناٹیکل ڈیولپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) اس منصوبے پر کام کرے گی۔
لاچین : وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے لاچین میں دوطرفہ ملاقات کی۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات دونوں رہنماؤں اور ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازعہ کے دوران پاکستان...
پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین سمیت تین افراد قتل ہوگئے، پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ داؤد زئی شاہ عالم کے علاقے میں پیش آیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو 1122 صوابی کے مطابق نواحی گاؤں شگئی پنج پیر میں فائرنگ سے اسکول پرنسپل اور استاد جاں بحق ہوگئے، دونوں مقتولین چچازاد تھے جن کی شناخت اعزاز اور حمزہ کے ناموں سے ہوئی۔ دونوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی لاشیں باچا خان اسپتال منتقل کردیں۔ ادھر پشاور میں گھر میں کچن کے تنازع پر دو خواتین...
کاریں مزید مہنگی ہو جائیں گی کیونکہ حکومت نے تقریباً تمام گاڑیوں پر لگژری ٹیکس لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹو اور راوی گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟ وفاقی حکومت بجٹ 2025-26 میں لگژری گاڑیوں پر زیادہ ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے حتمی شکل دے کر اپنی تجاویز انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کو جمع کرادی ہیں۔ فی الحال گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس 1،300 سی سی اور 1،600سی سی کے درمیان انجن کی صلاحیت رکھنے والی گاڑیوں کے لیے کل مالیت کا 2 فیصد ہے۔ ودوہلڈنگ ٹیکس 1،600 تا 1،800 سی سی 3 فیصد، 1،800 تا 2،000...
یومِ تکبیر قوم کا فخر، دفاع وطن کا دن ہے،چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو محمد نعیم جان کا28مئی یوم تکبیر کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں باب ہے جب 1998 میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیاب ایٹمی دھماکے کر کے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستان ایک خودمختار اور ناقابلِ تسخیر ریاست ہے۔یومِ تکبیر ہمارے قومی اتحاد، سائنسی قابلیت، اور دفاعی صلاحیتوں کی یادگار ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ یہ دن ہمیں یقین دلاتا ہے کہ ہم اپنے قومی مفادات اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کو تیار...
قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بازو بننے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز 2022 سے ہوا تھا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی اجرا کی تاریخ کا انتخاب نہیں کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تین تاریخیں زیر غور ہیں۔ ایک 31 جولائی جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، دوسری 9 جولائی جو ان کا یومِ وفات ہے اور تیسری 25 دسمبر جو قائد کی پیدائش کا دن ہے۔ فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کو تین سیزن میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے سیزن کے 10 اقساط پر مشتمل دو والیمز ہیں۔...

دنیاپہلگام واقعہ ڈرامہ تھاجو مودی نے انتخابی فائدے کیلئے رچایا: سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سچ اگل دیا
بھارتی جماعت آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر اور سابق وزیر خارجہ یشونت سنہا نے پہلگام واقعے پر کہا ہےکہ یہ حملہ کسی بیرونی مداخلت کے بجائے انتخابی فائدے کے لیے رچایا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا کے بیان نے مودی حکومت کیلئے ایک نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔ یشونت سنہا نے دعویٰ کیا کہ پہلگام واقعہ ایک’ ڈرامہ‘ تھا جسے مودی حکومت کی جانب سے بہار کے آئندہ انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے رچایا گیا۔ سنہا نے الزام لگایا کہ پچھلے انتخابات میں بھی سیاسی فائدے کیلئے پلوامہ کی صورت ایک ایسا ہی ڈرامہ رچایا گیا تھا۔ بھارت کے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ حکمراں...
یوم تکبیردفاع وطن کیلئے 24کروڑ عوام کے جذبے اور عزم کی درخشاں علامت ہے، سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے، یہ 24کروڑ عوام کے جذبے ، عزم ، ارادے اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہیاور آنے والی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملا اپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے...
پاک، بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کےلیے سفارتی کمیٹی کی دورہ امریکا کا شیڈول طے ہوگیا۔ وزیراعظم کے تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو نیویارک میں اہم ملاقاتیں کرے گا، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکریرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ پاکستان کا سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، واشنگٹن میں وفد کی ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں طے طے کی گئی ہیں۔ وفد اراکین کانگریس،تھنک ٹینک اور میڈیا سے تبادلہ خیال کرے گا، پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے...
پی ٹی آئی انتشار، مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے ،سینیٹر عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریک انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانی پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ عمران خان کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی...
مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی—فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی کال پر کوئی باہر نہیں نکلے گا، تحریکِ انصاف انتشار اور مذاکرات کے مداروں میں چکر کھا رہی ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت تو شاید بانیٔ پی ٹی آئی کو بہت کچھ دینے کی پوزیشن میں ہے، البتہ بانیٔ پی ٹی آئی کیا دے سکتے ہیں؟ وہ کچھ دینے کی پوزیشن میں نہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلے یہ طے کر لیں کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟ اور کس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔ پی...
چینی روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ ماڈل کی لڑائی کی صلاحیتوں کی نمائش کی جس کی تشہیر دنیا کے پہلے ہیومنائیڈ روبوٹ فائٹنگ مقابلے کے طور پر کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: چین میں روبوٹس کی انسانوں کے ساتھ ریس کے دلچسپ مناظر سنہ 2011 کی سائنس فکشن فلم رئیل اسٹیل میں ہیو جیک مین نے ایک سابق باکسر کے طور پر کام کیا تھا جو روبوٹ فائٹنگ کوچ بن گئے تھے۔ لیکن کس نے سوچا ہو گا کہ واقعی ایک دہائی کے بعد روبوٹ فائٹنگ مقابلے منعقد ہوا کریں گے۔ چین کے صوبے زیجیانگ میں واقع ایک روبوٹکس کمپنی یونی ٹری نے اپنے جی آئی روبوٹ کی صلاحیتوں کو دکھانے کے لیے کِک باکسنگ کا ایک...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )یورپی یونین کے رکن ممالک نے دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی ہے فرانسیسی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس یوکرین جنگ کی وجہ سے روس سے بگڑتے ہوئے تعلقات اور امریکا کے قابل اعتماد ہونے پر بڑھتے شکوک و شبہات کے پیش نظر یورپی یونین رکن ممالک نے بلاک کی دفاعی صلاحیتیں بہتر بنانے کے لیے 150 ارب یورو کے نئے قرضہ پروگرام کی باضابطہ منظوری دی ہے.(جاری ہے) نئی SAFE قرض اسکیم کی تجویز مارچ میں برسلز نے پیش کی تھی جب یورپی یونین نے اپنی دفاعی صلاحیتیں بڑھانے کے لیے سنجیدگی سے کوششیں شروع کی...
کورنگی میں شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی کمسن بچی کو مقامی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا، واقعے کا مقدمہ 3 نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ پیرکی شب عوامی کالونی تھانے کے علاقے کورنگی ساڑھے تین سیکٹر35 اے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران شہری اورڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 12 سالہ بچی عارفہ وقارکی نمازجنازہ منگل کی صبح جامعہ مسجد مدنی میں ادا کردی گئی۔ نمازجنازہ میں مقتولہ بچی کے اہلخانہ ،عزیزواقارب اورعلاقہ مکینوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی، مقتولہ بچی کو باغ کورنگی میں واقع مقامی قبرستان میں آہوں...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری) نے ایران کے دارالحکومت تہران میں جنرل اسٹاف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔ دونوں عسکری قائدین کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خاص زور دیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں پر بات چیت ہوئی جن میں عسکری تعاون کو وسعت دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کو بہتر بنانا، اور سرحدی علاقوں کو تجارت و اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات...

پاکستان اور بھارت کے درمیان خونریزجھڑپوں میں ڈرونز کے استعمال نے خطے میں روایتی جنگ کے تصور کو بدل دیا ہے .ماہرین
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جھڑپوں میں پہلی بار بڑی تعداد میں ڈرونز کا استعمال کیا گیا جو دونوں ممالک کے درمیان روایتی جنگ کے طریقہ کار میں ایک انقلابی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے مئی میں چار روزہ جھڑپوں کے دوران بھارت اور پاکستان نے بڑے پیمانے پر بغیر پائلٹ طیاروں (یو اے ویز) کا استعمال کیا اگرچہ امریکی ثالثی سے جنگ بندی عمل میں آگئی مگر دونوں ایٹمی طاقتیں اب ڈرونز کے میدان میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ میں مصروف ہو گئی ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق بھارت آئندہ 12 سے 24 ماہ کے دوران مقامی سطح پر یو اے ویز پر تقریباً...
نوشکی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔نجی ٹی وی دنیانیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملہ میں شہید اہلکار وحید کا تعلق...
اسلام آباد (وقائع نگار )سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایٹمی دھماکوں کے 27 سال پورے ہونے پر (یوم تکبیر)اپنے پیغام میں کہاہے کہ یوم تکبیر صرف ایک دن کا نام نہیں ہے میرا خیال یہ ہے کہ یہ 24کروڑ عوام کا جذبہ ، عزم ، ارادہ اورقومی دفاع کی ایک ایسی علامت ہے جو درخشاں ہےاور آنے والی نسلوں کوہی نہیں بلکہ ان کی نسلوں کو بھی دفاع وطن کا عزم عطا کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس دن ہم نے برملااپنی ایٹمی طاقت کا اظہار کیا یہ اس لئے بھی ضروری ہوگیاتھاکیونکہ ہمارے قریب ترین ہمسایہ ملک نے اپنی ایٹمی صلاحیت کا...
راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے راستے تلاش کرنے پر زور دیا، جس سے علاقائی استحکام اور خوشحالی آئےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق...

قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ،عظمیٰ کاردار
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ قومی انسداد پولیو مہم کے دوران 2 کروڑ 23 لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس میں ضلع سیالکوٹ کے تقریبا 8 لاکھ بچے شامل ہیں، بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے ہر بچے کو پولیو ویکسین پلانا انتہائی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس سیالکوٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے،پولیو مہم میں اب تک 90 فیصد ہدف حاصل کیا جا چکا ہے۔ عظمیٰ کاردار نے مزید بتایا...

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ، دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز ، علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران کا دورہ کیا۔منگل کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری سے ملاقات کی۔(جاری ہے) دونوں ممالک کی افواج کے سربراہوں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے علاقائی سلامتی کے بدلتے ہوئے منظر نامہ پر بات چیت کی جس میں باہمی دلچسپی کے کلیدی شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو بڑھانا، مشترکہ سرحد پر سکیورٹی میکانزم کو بہتر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی اور اقتصادی...

آرمی چیف کا دورہ ایران، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات ،علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
تہران (نیوز ڈیسک) چیف آف آرمی اسٹاف (COAS) پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے جنرل سٹاف ہیڈ کوارٹرز تہران، اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں عسکری رہنماؤں نے باہمی دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی جن میں عسکری تعاون کو فروغ دینا، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی میکانزم کو مؤثر بنانا اور سرحدی علاقوں کو تجارتی و اقتصادی زونز میں تبدیل کرنے کے امکانات شامل تھے۔ ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکہ کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں جاری بھارتی بربریت سے آگاہ کرے گا، سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی بھارتی...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم کے ساتھ دورہ ایران کے موقع پر ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی رہنماؤں نے دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے سمیت علاقائی سلامتی کے منظر نامے پر تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے فوجی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سرحد پر سیکیورٹی کو بہتر بنا کر تجارتی اور اقتصادی رابطوں کے زونز میں تبدیل کرنے کے...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا ایران کا سرکاری دورہ، خطے کی سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پر اہم بات چیت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کی ایرانی مسلح افواج کے چیف میجر جنرل محمد باقری سے اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال، دوطرفہ دفاعی تعاون اور مشترکہ سرحدوں پر سیکیورٹی میکانزم بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک نے دفاعی رابطے مزید مضبوط کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔آرمی...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جسکے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع خضدار میں آرمی پبلک اسکول کی بس پر خودکش حملے کی تحقیقات جاری ہے۔ مبینہ حملہ آور کے اعضاء فارنزک کیلئے بھجوا دیئے گئے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ بلوچستان کے خضدار میں اسکول کی بس کو نشانہ بنانے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقات کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا تھا، جس...

نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت
نوشکی، انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی،صدر اور وزیراعظم کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز نوشکی(سب نیوز)بلوچستان کے شہر نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی جس سے وحید شہید ہو گیا، شہید اہلکار کی نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی، انسداد پولیو ٹیم کے دیگر ارکان محفوظ رہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق فائرنگ کے واقعہ کے بعد ضلع میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ نوشکی...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے بلاول کی قیادت میں پاکستانی سفارتی ٹیم کا دورہ امریکا طے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاک بھارت جنگ کے محرکات پر جھوٹا بھارتی بیانیہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی سفارتی ٹیم کا اہم مشن طے پا گیا۔وزیراعظم کا تشکیل کردہ وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں 2 جون کو امریکا کیلئے روانہ ہوگا، وفد کی نیویارک میں اہم ملاقاتیں شیڈول ہیں، پاکستانی وفد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔سفارتی وفد نیویارک کے بعد واشنگٹن بھی جائے گا، وفد کی واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں طے ہیں۔ پاکستانی سفارتی وفد امریکی حکام کو بھارتی جھوٹے بیانیے اور کشمیر میں...
پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران سفارتی مشن کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا غیر ملکی دوروں کا شیڈول فائنل کرلیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد 30 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے، بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کے ڈس انفارمیشن، بھارت کے فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی مؤقف کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون کو...
ارتھنگ: فطرت کے لمس میں شفا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز تحریر سجاد بھٹی۔ برصغیر کی روایات میں زمین سے جڑت اور اس کے انسانی جسم اور روح پرمثبت اثرات کی بے شمار روایات ملتی ہیں۔زمین، جس پر ہم چلتے ہیں، جس سے ہم اناج حاصل کرتے ہیں، اور جس سے زندگی کی بقا ممکن ہے، صرف مٹی کا ٹکڑا نہیں بلکہ توانائی کا منبع بھی ہے۔ سائنس کی ترقی کے باوجود، انسان فطرت سے جڑنے کے فوائد کو دوبارہ دریافت کر رہا ہے۔ “ارتھنگ” یا “گراؤنڈنگ” اسی رجحان کا ایک عملی مظہر ہے، جو انسانی جسم اور زمین کے درمیان براہ راست رابطے کو فروغ دیتا ہے۔ ارتھنگ کیا ہے؟ارتھنگ ایک فطری عمل ہے، جس میں...
ویب ڈیسک :صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے نوشکی میں پولیو ٹیم پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ شہید پولیس اہلکار کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک پولیو کا مکمل خاتمہ نہ ہو جائے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے والی پولیو ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے، پولیو کی مہم کے خلاف شرپسند عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ عیدالاضحیٰ : لاہورایئرپورٹ کے اطراف آلائشیں پھینکنے سے روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ خیال رہے...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے پاکستانی مؤقف اجاگر کرنے کے لیے بلاول بھٹو کی سربراہی میں سفارتی کمیٹی 2 جون کو امریکا کا دورہ کرے گی۔پاکستانی وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کرے گا۔ جبکہ واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گا۔وفد کانگریس ارکان ، تھنک ٹینک اور میڈیا کے سامنے پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف سامنے رکھا جائے گا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے سلامتی پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔سفارتی کمیٹی میں مصدق ملک، خرم دستگیر، سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) اسرائیلی فوج نے آج منگل 27 مئی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلگرام پر لکھا، ''اسرائیل کے مختلف علاقوں میں کچھ دیر قبل بجنے والے سائرنوں کے بعد یمن سے فائر کیے جانے والے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا۔‘‘ حماس کے ساتھ جو کیا وہ ایران مت بھولے، اسرائیل کا انتباہ امریکہ اور حوثیوں کے درمیان جنگ بندی، ٹرمپ نے بھی تصدیق کردی فوج کی طرف سے ایک علیحدہ بیان میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ایئر فورس نے ایک اور پروجیکٹائل کو فضا میں تباہ کر دیا، تاہم اس بار خطرے کے سبب سائرن نہیں بجے۔ یمن کے بڑے حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغی اکتوبر 2023ء...
کراچی: لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے بھاری مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا۔ منگل کی صبح عوامی کالونی تھانےعلاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیارکرلی، فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع پرپولیس اورریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور فوری طورپرکے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔ کے ایم سی فائر بریگیڈ اورریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرآگ پر قابو پانے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کردیا، آگ فیکٹری کی تیسری منزل پرواقع بڑے اسٹور و کٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں لگی تھی، آگ کے باعث فیکٹری میں دھواں بھرجانے کے وجہ سے فیکٹری کے ملازم...
—فائل فوٹو نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ میں انسداد پولیو مہم عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ ٹانک: 2 روز میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا دوسرا واقعہ، 1 اور اہلکار شہیدخیبر پختون خوا کے ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن کے ضلع ٹانک میں آج دوسرے روز بھی پولیو ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے، نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس...
22مئی کو اوصاف میں صحابہؓ و اہل بیتؓ کے عنوان سے شائع ہونے والا کالم اللہ کے فضل و کرم سے قارئین میں بے حد پسند کیا گیا، اور اکثر قارئین نے اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کی رائے بھی دی،جس سے اس خاکسار کو اندازہ ہوا کہ عوام، سیاست دانوں، حکمرانوں، اسٹیبلشمنٹ کی تعریف و تنقید کے کالموں سے اکتا چکے ہیں، صحابہ و اہل بیتؓ میرے آقا مولی ﷺ کے باغ کے وہ خوبصورت پھول ہیں کہ جن کی خوشبو سے زمانہ ساڑھے چودہ سو سال سے معطر ہے،صحابہ کرام ؓکی گواہی پہ پورے دین اسلام کی بنیاد استوار ہے۔ذیل میں ایک بہادر اور جرات مند عالم دین مولانا اورنگزیب فاروقی کا اس خاکسار کے نام...
پاکستان کی معیشت ایک نازک مگر فیصلہ کن موڑ پر کھڑی ہے۔ عالمی سطح پر بدلتے ہوئے حالات اور ملکی مالی دباؤ کے پیشِ نظر برآمدات کو بڑھانا، درآمدات پر انحصار کم کرنا اور صنعتی ترقی کو فروغ دینا وقت کی اشد ضرورت بن چکی ہے۔ بزنس ریکارڈر میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دوا سازی کی صنعت جو اکثر پالیسی سازوں کی توجہ سے محروم رہی ہے، محض صحت کی سہولت فراہم کرنے والی صنعت نہیں بلکہ ایک ممکنہ بڑی برآمداتی قوت بھی ہے۔ مگر اس صلاحیت کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے ترقی پسند، مخصوص اور نمو کو فروغ دینے والی ٹیکس اصلاحات ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے موجودہ ٹیکس نظام اس شعبے میں سرمایہ کاری،...
کوئٹہ: نوشکی میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہل کار کو شہید کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں پیش آیا، جس میں گولی لگنے سے ایک پولیس اہل کار زخمی ہوا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ نوشکی میں پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار وحید احمد ولد محمد ہاشم شہید ہوا ہے، جس کا تعلق جمال آباد نوشکی سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو مہم ایک قومی فریضہ ہے، اس پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ یہ حملہ قومی مہم کو سبوتاژ کرنے اور خوف و ہراس پھیلانے...
نوشکی میں پولیو ٹیم پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ٹانک میں پولیو مہم میں مصروف 2 پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوشکی کےعلاقے کلی محمد حسنی میں پولیو ٹیم پرفائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے میں مسلح حملہ آوروں نے 2 پولیو ورکرز کو اغوا کر لیا۔ پولیو ورکرز ٹانک کے علاقے دولات کورنا میں جاری ویکسینیشن مہم کے ایک حصے کے طور پر اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، مغوی ورکرز...
بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے کلی محمد حسنی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے، جنہوں نے پولیو ورکرز پر فائرنگ کی، مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیو ورکرز کی سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچی جہاں سے شہید پولیس اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے اس واقعے میں پولیو ٹیم محفوظ رہی۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے جان لیوا فائرنگ کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی...
سرینگر میں مجلس نکاح کے خطبہ میں نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں کی بنیاد اسلامی کردار، ضبط نفس اور سماجی ذمہ داری پر رکھنی چاہیئے خاص طور پر ان فتنوں کے پس منظر میں۔ اسلام ٹائمز۔ میرواعظ کشمیر مولوی عمر فاروق نے کشمیر میں آن لائن سٹے بازی کے بڑھتے رجحان پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے معاشرے میں تیزے سے پھیل رہے "آن لائن سٹے بازی" کے رجحان کو ایک نیا اور بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے اس کا موازنہ منشیات کے ساتھ کیا۔ میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں ایک نجی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا "اب ایک نیا فتنہ...
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کیلئے نئے نام کی حمایت کردی۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کپتان و سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ا یل) کے 10ویں ایڈیشن اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ سابق کرکٹر نے کہا کہ قومی ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کیلئے یونس خان بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں، وہ بطور کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید...
پشاور کے تھانہ داودزئی کی حدود میں واقع ایک گھر میں کچن کے تنازع پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گھر کے اندر پیش آیا جہاں گھریلو تکرار کے دوران ملزم نے اپنی بیوی، بہن اور بھائی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جب کہ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق جھگڑا گھریلو معاملات، بالخصوص کچن کے استعمال سے متعلق منہ زبانی تکرار کے بعد شدت اختیار کر گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد اور دیگر ملزمان کے خلاف اشتعال انگیزی اور ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد سمیت بارہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے مقدمے کی تفتیشی فائل عدالت میں پیش نہ کی گئی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے آفاق احمد اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے جون کے پہلے ہفتے کی تاریخ مقرر کر دی۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنان کو اشتعال دلایا اور اکسایا، جس کے بعد...
لاہور (نامہ نگار) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سینئر رہنما بیرسٹر عامر حسن اور دیگرکے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے پاکستان کی سالمیت اور اس کے دفاع کے لئے پرعزم ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ٹوٹے ہوئے پاکستان کو ایٹمی پروگرام دیا جبکہ محترمہ شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی۔ ہندوتوا والوں کا اکھنڈ بھارت کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ میں نے پاکستان کا نعرہ لگا کے یہ بتایا تھا کہ سندھ پاکستان ہے اور پاکستان سندھ ہے اور پاکستان کی تمام...
چورماسیاں فرار، مالیت تقریبا 98لاکھ ہے،سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریبا 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا...
سی ٹی اسکین فارم پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تصویر کی موجودگی پر سوشل میڈیا پر ایک شور برپا ہے۔ حکومت کی جانب سے اس کی تردید کی جاتی رہی ہے کہ مریم نواز کی تصویر والا فارم جعلی ہے۔ اس کی حقیت کیا ہے جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسپتال فارم پر مریم نواز کی تصویر ہیلتھ فارم پر مریم نواز کی تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز
عید قرباں نہ صرف مسلمانوں کا بڑا مذہبی تہوار ہے بلکہ یہ کسی بھی ملک کی معیشت میں بھی نمایاں کردار ادا کرتا ہے۔ عید قرباں کی آمد پر چھریاں اور ٹوکے فروخت کرنے والوں، قصائیوں، چمڑے اور ٹرانسپورٹ سے وابستہ افراد کو بھی روزگار کے بہترین مواقع فراہم ملتے ہیں۔ یہ مذہبی تہوار عوام کے روزگار اور پاکستانی معیشت کے لیے کس قدر بہترین موقع ہوتا ہے؟ آئیے جانتے ہیں۔ معاشی ماہر راجہ کامران کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف مذہبی اہمیت کی حامل ہے بلکہ یہ ایک بڑی معاشی سرگرمی بھی بن چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عیدالاضحیٰ 2025 کب ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے کہا کہ اس موقعے پر موشیوں کی خریدوفروخت زوروں...
اسلام آباد: دفاعی تجزیہ کار (ر) میجر جنرل طارق رشید خان کا کہنا ہے کہ فوجیں واپس ہونے کا مطلب ہی یہی ہے کہ دونوں پارٹیوں نے احساس کر لیا ہے کہ بات چیت ہونی چاہیے اور ٹینشن ڈیفیوز ہو رہی ہے، بٹ ایک کیپیبلیٹی ہوتی ہے دوسری انٹینشن ہوتی ہے تو انٹینشنز اوورنائٹ چینج ہو جاتی ہیں کہ فوجیں واپس چلی جائیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ انڈیا کی جو اس وقت پریڈیکٹمنٹ ہے وہ یہ ہے کہ بیان ہی دے سکتے ہیں، اب اگر بیان بھی نہ دیں تو کیا دیں؟ کچھ تو فیس سیونگ کرنی ہے نہ۔ دفاعی تجزیہ کار (ر)ایئروائس مارشل...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید...
وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے پشاور میں پیپلزپارٹی کی صوبہ بچاؤ تحریک کی ریلی پر پولیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کی مذمت کی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اپنے بیان میں کہا کہ پشاور میں پی پی ریلی پر حملہ قابل مذمت ہے، پرامن سیاسی سرگرمی پر نا اہل صوبائی حکومت کا لاٹھی چارج ناقابل قبول ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی کارکنوں پر شیلنگ فاشزم کی بدترین مثال ہے۔ کرپشن اور نالائقی چھپانے کیلئے جبر کا سہارا لیا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ صوبائی حکومت سیاسی اختلاف برداشت کرنے کا حوصلہ کھو چکی ہے، تشدد اور آنسو گیس سے آوازیں دب نہیں سکتیں۔ انجنیئر امیر...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔لیویز کے مطابق ہری چند کے علاقے میں شادی کی تقریب سے واپسی پر مسلح افراد نے خواجہ سراؤں کی گاڑی کا پیچھا کیا اور بدرگہ کے مقام پر فائرنگ کی۔مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں وفا نامی خواجہ سرا موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کیلئے رکھا تھا، ماسیاں گھر کی صفائی کے دوران الماری میں رکھا سونا چوری کرکے لے گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے...
پاکستان بار ہا یہ واضح کر چکا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے، حال ہی میں سانحہ جعفر ایکسپریس اور خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے حملے میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد بھی پاکستان کی جانب سے سامنے لائے گئے ہیں۔ تاہم دشمن باز نہیں آرہا اور اب معصوم ذہنوں پر وار کرکے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلائی جارہی ہے، جس کے چشم کشا حقائق سامنے آگئے ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ کے بعد دشمن شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کہہ چکے ہیں کہ اب انڈیا اپنی پراکسیز کے ذریعے متحرک ہوگا۔...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اور سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں پی ٹی آئی کی حکمت عملی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹھوس منڈیٹ اور یقین دہانیوں کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کے جیل میں ہونے کے باوجود ’’نہ تو سیاسی عمل رکا ہے اور نہ ہی معیشت کا پہیہ جام ہوا ہے۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے ٹیسٹ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ عدالتی کارروائی کا حصہ ہے، جس کی پاسداری ہر صورت میں ہونی چاہیے۔ انہوں...
گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔شیاؤمی پوکو...
ملاقات کے دوران علامہ مختار امامی نے کہا کہ مورو میں ہونے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے اور مجلس وحدت مسلمین مظلومین کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور مظلوموں کی آواز کو ہر پلیٹ فارم پر اُٹھایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا مورو میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہید عرفان لغاری اور شہید زاہد لغاری کے گاؤں کا دورہ ایم ڈبلیو...
ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)بنگلہ دیشی فوج نے کہا ہے کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے، ملکی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ملٹری آپریشنز کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل محمد ناظم الدولہ نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ فوج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ثابت قدم ہے۔ انہوں نے کہاکہ راہداری سے متعلق معاملات انتہائی حساس ہیں، میانمار کے ساتھ سرحدی صورت حال اس وقت پہلے سے کہیں زیادہ حساس ہے۔ ’کوکی چن نیشنل فرنٹ‘ کے لیے 30 ہزار یونیفارم تیار کیے جانے کی رپورٹس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوکی کمیونٹی کی آبادی 12 ہزار کے قریب ہے، تو پھر 30 ہزار یونیفارم کیوں تیار کیے جارہے ہیں، فوج اس معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایک حالیہ امریکی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گرم و مرطوب علاقوں کے جنگلات میں کچھ درخت نہ صرف آسمانی بجلی سے بچ جاتے ہیں بلکہ اس کے گرنے سے بے پناہ مستفید بھی ہوتے ہیں۔ سائنسی تحقیق خاص طور پر اس وقت زیادہ دلچسپ معلوم ہوتی ہے جب یہ ایسے نتائج پیدا کرتی ہو جو ہمارے وجدان سے متصادم ہوں۔ ایسا ہی معاملہ ایک امریکی کثیر الضابطہ ٹیم کے اس کام کا ہے جو حال ہی میں نیو فائیٹولوجسٹ میں بجلی کے گرنے سے متعلق شائع ہوا ہے۔ آسمانی بجلی میں ایک تباہ کن طاقت ہوتی ہے جو جانداروں کو مار سکتی ہے اور اشیا یا عمارتوں کو جلا کر بھسم کر سکتی ہے لیکن اب...
فائل فوٹو۔ راولپنڈی کے علاقے روات میں موٹرسائیکل سواروں نے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بلٹ پروف جیکٹ پر گولی لگنے سے کانسٹیبل محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 2 افراد کو رکنے کا اشارہ کیا، موٹرسائیکل سواروں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ ہلاک ملزم جڑواں شہروں میں ڈکیتی، چوری اور راہزنی میں ریکارڈ یافتہ تھا، جس نےچند دن قبل ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے اپنےہی ساتھی کو ہلاک کر دیا تھا۔
گزشتہ چند ماہ سے شہ سرخیوں کی زینت بننے والے سام سنگ گلیکسی ایس 25 ایج کو شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی نے ٹاپ پوزیشن سے محروم کر دیا۔ گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست میں متعدد نئی انٹریاں شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر شیاؤمی 15 ایس پرو 5 جی (نئی انٹری) آگیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر انفینکس جی ٹی 30 پرو فائیو جی (نئی انٹری) موجود ہے۔ سام سنگ کا گلیکسی ایس 25 ایچ تیسرے، سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، آنر 400 پرو فائیو جی پانچویں (نئی انٹری)، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے اور شیاؤمی ریڈمی ٹربو 4 پرو ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔ شیاؤمی پوکو...
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کا فائنل گزشتہ روز لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، سنسنی خیز مقابلے میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی اور تیسری بار پی ایس ایل کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اس دوران پی ایس ایل سے باہر ہونے والی ٹیموں کے قومی کھلاڑی کوئٹہ کو سپورٹ کرتے نظر آئے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا، صائم ایوب، حسن علی، شاداب خان، نسیم شاہ ہوٹل روم میں پی ایس ایل کا فائنل دیکھ رہے ہیں اور کوئٹہ کو سپورٹ کررہے ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میچ دیکھنے میں مگن ہیں، آخری دو اوورز کا...
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18کروڑ ، 40لاکھ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف،ایڈوائزری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاس ورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاس ورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاونٹس کی نگرانی کریں۔...
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2025ء)نواحی چک 87 بارہ ایل میں بیوی نے آشنا اور اس کے دوست سے مل کر خاوند اللہ دتہ کو زہر دے کر ہلاک کر دیا چار ملزموں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔(جاری ہے) واقعات کے مطابق اسی چک کے اللہ دتہ اور اس کی بیوی روبینہ روبی کے درمیان لڑائی جھگڑا رہتا تھا روبینہ نے صداقت سے ناجائز مراسم قائم کر رکھے تھے کہ ملزموں نے اللہ دتہ کو ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا اور گزشتہ روز صبح ساڑھے آٹھ بجے روبینہ عرف روبی ،صداقت ، عرفان اور نامعلوم ملزم نے زہر سے بھری بوتل زبردستی پلا دی جس سے تڑپ تڑپ کر اللہ دتہ نے جان...
لاہور: پاکستان کے اشعب عرفان نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن کی رینکنگ میں تین درجے ترقی پالی۔ پی ایس اے کی جاری کردہ اپ ڈیٹ رینکنگ میں اشعب عرفان اب باسٹھ ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے اشعب نے حال ہی میں ایڈیلیڈ میں کھیلی گئی ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس کامیابی پر ان کو ورلڈ رینکنگ میں تین درجے برتری ملی ہے۔ پاکستان کے عاصم خان 57ویں پوزیشن پر برقرار ہیں، نور زمان کا 59واں نمبر ہے جبکہ ناصر اقبال اس وقت 84 ویں پوزیشن پر ہیں۔
کراچی: کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں 98 لاکھ روپے مالیت کا 28 تالہ سونا چوری کرکے فرار ہوگئیں، ماسیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانے کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون اے میں گھر کی صفائی کرنے والی ماسیاں گھر کا صفایا کر گئیں، گھر میں کام کرنے والی ماسیاں تقریباً 28 تولہ سونا چوری کرکے فرار ہوئیں، چوری کی واردات میں ملوث مبینہ چور ماسیوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا۔ مقدعی مقدمہ کے مطابق تین ماسیوں کو گھر میں صفائی کے لیے رکھا تھا۔...
— اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
— فائل فوٹو پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا، باپ نےتنگ آ کر بیٹے پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم ون میں تین ماسیوں نے صفائی کے بہانے گھر کا صفایا کر دیا۔ چور ماسیاں نے گھر کی الماری سے 28 تولہ سونا چوری کر کے فرار ہو گئیں، جس کی مالیت تقریباً 98 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں تین خواتین کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ متاثرہ گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ خواتین کو صفائی کے لیے ملازمہ رکھا گیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزموں کی شناخت...
گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے 18 کروڑ ، 40 لاکھ سے زیادہ پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہواہے۔نیشنل سائبر سکیورٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے صارفین کو فوری طور پر اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے علاوہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے درآمدات پرٹیرف کے نفاذ کو موخرکرتے ہوئے واشنگٹن اور 27 رکنی یورپی بلاک کے درمیان تجارتی معاہدے کے لیے بات چیت کی مہلت 9 جولائی تک بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی ہے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ یکم جون سے 50 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کی سفارش کر رہے ہیں کیونکہ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر وہ مایوس ہو چکے تھے اس اعلان نے عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہلچل مچادی اور تجارتی جنگ میں شدت پیدا کر دی جو امریکا کی جانب سے اپنے اتحادیوں...
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی EZ Shifa کے جیف ٹیکنالوجی آفیسر سے ملاقات ہوئی جس میں ٹیلی میڈیسن منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر صحت نے ڈیجیٹل کلینک کا معائنہ کیا جہاں انہیں مشین کے فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہیلتھ سیکٹر میں ٹیلی میڈیسن کا نفاذ ایک انقلابی قدم ہے ثابت ہو گا۔ عوام کو ڈاکٹروں اور ادویات کی سہولت ان کے دروازے تک پہنچائیں گے کیونکہ ملک کی بڑی آبادی اسپتالوں تک رسائی کی سکت نہیں رکھتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پرائمری ہیلتھ کیئر سسٹم کو فعال بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ 70 فیصد مریض بی ایچ یو کے بجائے بڑے اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں۔ ٹیلی...
لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے سنسنی خیز فائنل میں لاہور قلندرز نے نہ صرف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کیا بلکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک نیا ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور کو 201 رنز کا بڑا ہدف دیا، جو فائنل جیسے دباؤ والے مقابلے میں ایک مشکل ٹارگٹ سمجھا جا رہا تھا۔ تاہم قلندرز کے بیٹرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی فائنل میں 200 سے زائد رنز کا ہدف کامیابی سے عبور کیا گیا ہو۔ اس...
فرانس میں موجود پاکستانی ایمبیسی کےسابق اکاؤنٹس افسر کے پاسپورٹ کی ضبطگی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کرنے پر لاہور ہائی کورٹ نے اظہار برہمی کیا ہے۔ عدالت نے ڈی جی یورپ وزارت خارجہ شہباز حسین کا بیان حلفی طلب کرلیا، اس کے علاوہ عدالت نے تفصیلی رپورٹ بھی پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ نے ریمارکس دیے کہ کیوں نہ سیکریٹری خارجہ اور سیکرہٹری دفاع کےبیان حلفی بھی طلب کئے جائیں، کسی کو عدالتوں کو مذاق بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے پاسپورٹ واپس نہ کرنے پر سیکرٹری خارجہ کوعدالت بلانے کا عندیہ دے رکھاہے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شکیل ہاشا عدالت پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ نوید نامی اکاونٹ افسر نے پاسپورٹ وزارت خارجہ کے...
برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔ سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔ وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے بیچ ٹاؤن لٹل ریور میں اتوار کی رات ایک خوفناک فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہورے کاؤنٹی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رات 9:30 بجے کے قریب انٹرا کوسٹل واٹر وے کے نزدیک ایک رہائشی علاقے میں پیش آیا۔ لٹل ریور، میرٹل بیچ سے تقریباً 32 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ایک چھوٹا سا ساحلی قصبہ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ زخمی افراد کو نجی گاڑیوں کے ذریعے بھی اسپتال لے جایا گیا، اور یہ ایک جاری تفتیش کا معاملہ ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس علاقے سے...
اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا ای میلز پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر معمولی سرگرمی کی صورت میں اپنے اکاؤنٹس کی نگرانی کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گوگل، مائیکروسافٹ، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز سے منسلک 184 ملین سے زائد پاسورڈز لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل CERT نے صارفین کو فوری طور پر اپنے اہم پاسورڈ تبدیل کرنے اور ٹو فیکٹر ویری فکیشن کو فعال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاسورڈ ری سیٹ سے متعلق مشکوک لنکس یا...
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 10 کا ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی ہے۔وزیرِ اعظم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کو سراہا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہدف کامیابی کے ساتھ حاصل کیا۔ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وزیرِ اعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کوئٹہ اور لاہور کے بہترین کھیل کے باعث شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندر نے اپنی محنت اور لگن سے فائنل میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پی ایس ایل 10 کی فاتح لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے پر کتنی انعامی رقم ملی؟لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ٹیم کی کامیابی کو...