2025-09-18@02:04:51 GMT
تلاش کی گنتی: 105
«فیصل چوہدری نے کہا»:
(نئی خبر)
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پی ٹی آئی کی اگلی حکمت عملی وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے ججز کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی یہی کہا ہے کہ عدالتوں کو اپنے لوگوں سے بھرا جارہا ہے۔بانی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ ججز کے لیے جو نام تجویز کیے گئے ہیں پی ٹی آئی کو ان پر شدید تحفظات ہیں۔
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نواز شریف کے بیٹے حسن نواز نے نو ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حکومت جواب دے۔ اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے بات چیت میں انہوں ںے کہا کہ توشہ خانہ ٹو میں عملی طور پر جرم کا کوئی عنصر نہیں، عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلتی آرہی ہے اسی لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ توشہ خانہ ٹو میں ٹرائل فوری طور پر روکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا...
آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سوال کریں گے انکے بیٹے نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے 9 ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟...
بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کے مسائل اور حکومت کی مذاکراتی ٹیم کی سنجیدگی پر مذاکرات کی حامی بھری، کمیٹی کی بانی سے ملاقات نہ کروانا مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی نے مسنگ پرسن کی تحقیقات کیلئے قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی ہے، قاضی انور کی سربراہی میں کمیٹی اتوار تک اپنی رپورٹ مکمل کرے گی، پارٹی کو مسنگ پرسن معاملہ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔فیصل چوہدری...