عمران خان کو 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کا معلوم ہے، وکیل فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کو معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں کہ گواہ اور ملزمان کو سمجھ نہیں آرہی کیا ہو رہا ہے، یہ قطعی طور پر فیئرٹرائل کے ذمرے میں نہیں آتا۔
انہوں نے کہا کہ اے ٹی سی کے باہر فائرنگ ہوئی اور ایک شخص جاں بحق ہوا، سیکیورٹی خطرات کے باوجود یہ کیس ملتوی نہیں ہوا، 9 مئی کے ملزم سے برآمد ایک موبائل فون آج مکمل چارج حالت میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کیس میں کوئی بھی غیرسرکاری گواہ نہیں ہے، ایک گواہ کہتا ہے بھیس بدل کر زمان پارک میں میز کے نیچے چھپا تھا، دوسرا کہتا ہے بھیس بدل کر چکری میں کور کمیٹی میٹنگ میں چلا گیا ۔
فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ پانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج بریت کی درخواست دائر کی گئی ہے، سینیٹر چوہدری اعجاز کے پروڈکشن ارڈر جاری نہ ہونے پر بانی پی ٹی ائی نے مذمت کی ہے، اگر ہاؤس اس کا نوٹس لینے میں ناکام رہتا ہے تو ہم تسلسل سے کہتے آرہے ہیں کہ ملک میں نہ جمہوریت، آئین اور نہ قانون ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتیں، پولیس، ایف آئی اے کو اپنے کاموں سے ہٹا کر تباہ کیا جا رہا ہے، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایک ڈکٹیٹر کا حکم ہی ملک میں قانون ہے، قانون اور منتخب نمائندوں کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی کسی بھی ملکت کو چلانے کے لیے بنیادی تقاضا ہوتا ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالت کو زیرنگیں کر لیا گیا ہے اور کورٹ پیکنگ ہو رہی ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جن ججوں نے بانی کو جھوٹے مقدمے میں سزا دی ان کا تقرر اسلام اباد ہائی کورٹ میں کیا جا رہا ہے، ایک جج کے خلاف انکوائری بھی ہے، بانی پی ٹی آئی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کالی بھیڑ اور پولیٹیکلی بائیسڈ فرد قرار دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ بنیادی شہری حقوق کی حفاظت کرے، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی بین الاقوامی اور ملکی قوانین میں کوئی گنجائش نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی نے وزارت دفاع کے وکیل کے بیان کو ویلکم کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی نے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہے، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ وہ ہے جس نے بانی پی ٹی آئی کو اغوا کروایا اور سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 مئی فالس فلیگ آپریشن ہے سیاسی طور پر پک اینڈ چوز ہو رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ 26 نومبر اور 9 مئی واقعات کی جوڈیشل کمیشن کے ذریعے آزاد انکوائری کروائی جائے۔
فیصل چوہدری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی مخالفت کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی، ما سوائے اس کے کہ وہ خود بھی اس میں شامل ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ پانی پی ٹی آئی نے اسد قیصر اور عمر ایوب کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کرنے کی ہدایت کی ہے، پانی پی ٹی آئی نے ہدایت کی کہ اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کر کے انہیں مذاکراتی عمل اور ہماری سیاسی پوزیشن سے متعلق اعتماد میں لیا جائے۔
عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ پیغام دیا گیا ہے کہ اپوزیشن کے معاملات یا ان کے لیڈروں کو مخاطب نہ کریں، ہمارا مقصد پاکستان میں فری اینڈ فیئر الیکشن، آئین اورجمہوریت کی بحالی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت بحال ہو اور قانون کی حکمرانی واپس آئے اور ملک میں معطل بنیادی انسانی حقوق دوبارہ بحال ہوں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیصل چوہدری بانی پی ٹی ملک میں کے وکیل رہا ہے
پڑھیں:
عمران خان سے ملاقات کا دن، پی ٹی آئی رہنماؤں کی داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا
راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوسکی، متعدد رہنماؤں کو داہگل اور گورکھ پور ناکے پر روک دیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں آج دوستوں کی ملاقات کا دن تھا، پی ٹی آئی رہنما کنول شوزب، شہناز خان، مریم کلثوم، روبینہ شاہین، مشیر وزیراعلیٰ کے پی بریگیڈیئر (ر) مصدق عباسی، محمد احمد چھٹہ، مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم بھی اڈیالہ جیل پہنچے تاہم کسی بھی ملاقات نہیں ہوسکی۔
مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم، مصدق عباسی، احمد چٹھہ، مبین عارف جٹ کو داہگل ناکے پر روک لیا گیا، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما مریم کلثوم اکرم کو گورکھپور ناکے پر روک لیا گیا۔
مشیر وزیر اعلی خیبرپختونخوا برگیڈیر ریٹائرڈ مصدق عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق آج میرا ساتواں چکر ہے، جیلر کو ملاقاتیوں کی فہرست بھیجی گئی ہے، پولیس نے تین کلو میٹر دور ہمیں ناکے پر روکا ہے، ملاقات سے روکنا فسطائیت کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کے پی میں گورننس کے معاملات بانی کی ہدایات کے مطابق ہی چلنے ہیں، ہم آج بانی سے ہدایات لینے آئے تھے، قومی ایجنڈوں پر بانی سے بات کرنی ضروری ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو چاروں صوبوں میں موجود ہے، فوج اس وقت ہی ڈیلیور کرسکتی ہے جب اس کے پیچھے عوام ہو، جس فوج کے ساتھ قوم نہ کھڑی ہو اسکا مورال ڈاؤن ہوجاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی واضح ہے ہمارے کسی ملک کے خلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، اگر کسی نے ہم پر جارحیت کی تو ہم سوچیں گے نہیں ہم جواب دیں گے، ہمیں اس وقت اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے، جو لوگ طاقت میں ہیں انہیں قوم کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے، اگر کسی نے جارحیت کی تو پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوجائے گی۔
Post Views: 1