2025-11-05@06:55:44 GMT
تلاش کی گنتی: 119

«لی اوور»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کی ہے۔   اڈیالہ جیل کے باہر  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی تی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بچانے کے لیے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے  کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ۔ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے ۔ انہوں نے...
    کاشف علی پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے ہی اوور میںوکٹ حاصل کرنے والے بولرز میں اپنا نام لکھوانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس تیز بولر نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن اپنے پہلے اوور کی پانچویںبال پر جو ویسٹ انڈیز کی اننگ کا دوسرا اوور تھا میکائل لوئیس کو وکٹ کیپر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ ٹیسٹ کرکٹ میں وہ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پاکستان کے بارہویں بولر بنے۔ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں شرکت کرنے والے وہ 259 ویں کھلاڑی ہیں۔ پہلے اوور میں وکٹ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی بولرلیگ بریک گگلی بولنگ کرانے والے انتخاب عالم تھے جنہوں...
    ارشدیپ سنگھٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے کلکتہ کے ایڈن گارڈن میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے پانچ ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں کی سریز کے پہلے میچ میں بین ڈکیت کو رنکو سنگھ کے ہاتھوں کیچ کراکے ایسا کیا۔ یہ ان کا61 ویں ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کی 61 ویں اننگ میں97 واں وکٹ تھا۔ اس میچ کے اختتام تک انہوں نے 210.4 اوور میں1737 رندیکر17.90 کی اوسط اور13.03 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ یہ وکٹ حاصل کئے تھے۔ وہ دو مرتبہ ایک اننگ میں چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی چار اوور...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔میجر (ر)...
    کوالالمپور: ملائیشیا میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم شرمناک کارکردگی کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق گروپ بی میں شامل پاکستان ویمنز ٹیم آخری میچ میں آئرلینڈ کے خلاف شکست کے بعد گرین شرٹس سے ہارنے کے بعد انڈر 19 ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے۔ آج کھیلے گئے میچ کا بارش کے باعث 9، 9 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 69 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 70 رنز کا آسان ہدف دیا۔ تاہم گرین شرٹس کے لیے یہ معمولی ہدف...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 190 ملین پاﺅنڈ کیس کے فیصلے سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 190 ملین پاﺅنڈ پر جھوٹ بولنے کا عادی نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فیصلے آسمانوں پر ہوتے ہیں، جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں مانیں گے یہ مذاکرات ٹھس ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کوئی حیثیت نہیں جب تک جوڈیشل کمیشن نہیں بنے گا، میرا کسی سے کوئی رابطہ نہیں۔ان کا...
    پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام...
    پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑنے لگی؛ علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 January, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے...
    لاہور: پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑنے لگی اور اس سلسلے میں علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کے مشورے بھی ملنے لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت پر  رہنماؤں کے تحفظات سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی  ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہے  اور پارٹی میں متحرک ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی نے علیمہ خان سے ملاقات میں بھی انہیں یہ مشورے دیے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طویل عرصے کے بعدقومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ہی کورم کا مسئلہ بھی حل ہوگیا،وزیراعظم کی ایوان میں آمدکے پیش نظرحکومتی ارکان نے ایوان کارخ کیاجن کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے سپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کوایوان کی کارروائی چلانے میں مشکلات کاسامناتھاکیونکہ اپوزیشن کی جانب سے بارہاکورم کی نشاندہی پرانہیں اجلاس ملتوی کرناپڑتاتھا جس سے پارلیمانی عمل متاثرہورہاتھا ،اس صورت حال کے پیش نظر حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے بھی وزیراعظم کی ایوان میں آنے کی شرط رکھی تھی اور سپیکرایازصادق نے اس بارے میں اپنے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے تھے ،امیدہے کہ وزیراعظم اب باقاعدگی سے ایوان کے اجلاسوں میں شرکت کررہیں گے تاکہ پارلیمنٹ کی کارروائی احسن طریقے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب حکومت کی پہلے پارلیمانی سال کی طویل ترین قانون سازی پنجاب اسمبلی نے پتنگ بازی پر سختی کے ساتھ پابندی کے سخت ترین قانون سمیت بارہ بل منظور کر لئے۔ اپوزیشن کا ان کی ترامیم شامل نہ کرنے پر احتجاج اور واک آئوٹ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ چیف منسٹر نے غریب بھٹہ مالکان کے لیے قرض سکیم قرضے دینے کے ساتھ ساتھ انہیں زگ زیگ بھٹے چلانے کی ٹیکنیکل ٹریننگ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ و پارلیمانی امورمیاں مجتبیٰ شجاع نے کہا ہے کہ مضبوط معیشت حکومت کی اولین ترجیح ہے، مالیاتی استحکام کیلئے غیر ضروری اخراجات اور وسائل پر توجہ دی جا رہی ہے۔ پنجاب...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی جانب سے دوران اجلاس ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب اسمبلی اراکین کے محکمہ تحفظ ماحول سے متعلق سوالوں کے جوابات دی رہی تھیں کہ اپوزیشن نے ایوان میں ’اوو اوو‘ کی آوازیں نکال کر احتجاج کیا۔ یہ بھی پڑھیے:’اوووو،  اووووو‘ اس موقع پر اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے بھی اپوزیشن کے احتجاج پر طنزیہ جملہ کسا اور کہا کہ اپوزیشن ارکان اور اونچا ’اوو اوو‘ کریں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ رانا شہباز صاحب آپ کی  اوو اوو کی آواز نہیں آئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس...
    سٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور6 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا،اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات زر بھجوانے کے پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے،سٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے کی رپورٹ جاری کر دی ،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کر ریکار ڈ بنا د یا ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024ءکے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے صرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے۔دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے۔رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔بتایاگیا ہے کہ ترسیلات زر میں مالی سال 25ءکی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی...
    فوٹو: فائل وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر تبصرہ کرت ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔انکا کہنا تھا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پُرامن ہی ہوتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی۔ وزیراعلیٰ علی امین کا 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کاش 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی جلاؤ گھیراؤ کی بجائے ’اوو اوو‘ کرکے احتجاج کرلیتے۔وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم جانتی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات  و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج پر امن ہی ہوتا ہے اور کام بھی چلتا رہتا ہے، زندگی مفلوج نہیں ہوتی، علی امین گنڈا پور نے درست احتجاج کا طریقہ اپنا ہی لیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی مرتبہ احتجاج کا درست انداز اپنانا قابل تحسین ہے، کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی چڑھائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کی بجائے ایسے ہی ’’ اوو اوو ‘‘ کر کے احتجاج کرلیتے۔ ...