علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور کی اسمارٹ سڑک جو بجلی بھی پیدا کرےگی
سی بی ڈی پنجاب والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پر سولر پینلز سے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا جب کہ روڈ کے اطراف پارک اور سائیکلنگ ٹریک بھی بنائے گئے ہیں۔
سی بی ڈی پنجاب نے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔ سی بی ڈی روٹ 47 پر تعمیر شدہ سی بی ڈی والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی پیدل گزرگاہ کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک میگاواٹ تک بجلی پیدا کرے گا۔
سی بی ڈی پنجاب نے سی بی ڈی روٹ 47 پر والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور کی دونوں اطراف پر سی این سی پینلز کے لوئرز لگا کر ایک خوبصورت پیدل گزرگاہ بنائی ہے جس کے اوپر سولر پینلز نصب کر کے ایک میگا واٹ تک بجلی پیدا کی جائے گی۔
سی ای او سی بی ڈی پنجاب عمران امین کا کہنا ہے کہ سی بی ڈی پنجاب جدید انفرا سٹرکچر کے ساتھ کلین گرین انرجی کا طریقہ کار اپنا رہا ہے۔ سولر پینلز کا یہ منصوبہ سی بی ڈی پنجاب کے وژن کی عکاسی ہے ۔ سی بی ڈی پنجاب رین واٹر ہاروسٹنگ پر بھی کام کر رہا ہے جس سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسمارٹ سڑک بجلی بجلی کی پیداوار پارک سڑک لاہور