ارکان اسمبلی کا علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت پر تحفظات کا اظہارکردیا۔ پنجاب کے متعدد ارکان اسمبلی نے علیمہ خان کو پارٹی ٹیک اوور کرنے کا مشورہ دے دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن اور پارٹی میں کافی متحرک ہیں۔
ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی نے مشورہ علیمہ خان سے ملاقات کے دوران دیا۔ رہنماؤں کی رائے ہے کہ پاکستان میں وراثتی سیاست ہی چلتی ہے، پارٹی کو ڈیموکریٹ بنانا مشکل ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے موجودہ قیادت کی وجہ سے پارٹی میں توازن نہیں رہتا، ایک سے زیادہ ہدایات کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24 نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔میجر (ر) اقبال خٹک کے مطابق ایک سے زیادہ ہدایت کی وجہ سے فیصلے غلط ہو رہے ہیں، 24نومبر کا احتجاج بھی غلط فیصلے کی وجہ سے ناکام ہوا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کی قیادت میں اختلافات کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے رہنماؤں کو اظہار وجوہ کے نوٹی فکیشنز بھی جاری کیے جاتے رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علیمہ خان کی وجہ سے رہنماو ں
پڑھیں:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو عالمی اعزاز پر مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزارتِ خزانہ کی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عائشہ جاوید کو عالمی شہرت یافتہ اشاعتی ادارے راؤٹلیج (Routledge) کی کتاب “Women in Public Finance: Stories of Gender in Budgeting” میں بطور مصنفہ شامل کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ عائشہ جاوید کی اس شاندار کامیابی کو پاکستان کے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تحریر کردہ باب “Limitless Skies and Endless Dreams” ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور عوامی مالیات، پالیسی سازی اور صنفی حساس بجٹ سازی (Gender-Responsive Budgeting) کے شعبوں میں پاکستانی خواتین کے بڑھتے ہوئے کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔
مزیدپڑھیں:میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستانی خواتین کی کامیابیاں نہ صرف ملک کا مثبت تشخص اجاگر کرتی ہیں بلکہ پاکستان کے سرکاری شعبے سے وابستہ افسران کی غیر معمولی صلاحیتوں، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھی ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اعزازات بالخصوص نوجوان خواتین کے لیے باعثِ تحریک ہیں اور انہیں قومی ترقی اور عوامی خدمت میں مؤثر کردار ادا کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین کی بااختیار شرکت، قیادت اور پیشہ ورانہ ترقی کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرٹ، مساوی مواقع اور شمولیتی ماحول ہی مؤثر طرزِ حکمرانی اور پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہیں