عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلاتِ زر روکنے کی اپیل کی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی تی آئی نے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ ملک میں قانون کی حکمرانی بچانے کے لیے ترسیلات زر روکنے کی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ آج ہمارے وکلا توشہ خانہ ٹو کیس خارج کروانے گئے تھے کیونکہ یہ ایک ناجائز ٹرائل ہے جو جیل میں جاری ہے ۔ یہ کیس صرف اس لیے زیر سماعت ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکلنے نہ دیا جائے ۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ جسٹس انعام امین منہاس کا بھائی 9مئی کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف پراسیکیوٹر ہے ۔ جی ایچ کیو حملہ کیس کے پراسیکیوٹر کے بھائی کو جلدی سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جج بنا کر بٹھا دیا گیا ہے۔ اسی طرح گل حسن اورنگزیب ایک ڈیڑھ سال سے بانی پی ٹی آئی کے کیسز سن رہے تھے، اب نئے ججز کو بٹھا کر کیسز ان کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
عمران خان کی بہن نے کہا کہ اِن کا اردہ ہے کہ کوئی یہاں ناجائز عدالت سے بال پھینکے تو وہاں بھی اس کا ناجائز فیصلہ ہو ۔ ان کا ارادہ نہیں ہے بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنے کا، اس لیے جعلی کیسز چلائے جا رہے ہیں ۔ القادر یونیورسٹی کے فیک کیس میں بانی پی ٹی آئی کو 14 سال کی سزا دے دی گئی ۔
انہوں نے کہا کہ اب ان ججز نے بھی چھپانا ہو گا کہ دنیا پر ظاہر نہ ہو کہ جعلی کیسز بنائے گئے ہیں ۔ توشہ خانہ ٹو میں بھی انہیں جلدی ہے سزا دینے کی اور میرے خیال میں جج انہیں بہت جلد سزا دے دے گا ۔ یہاں سے یہ جج اسی جج انعام منہاس کے سامنے بال پھینکے گا اور وہ اس کو کنفرم کر دے گا ۔ یہ 26 ویں ترمیم کا پہلا نتیجہ سامنے آگیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی ترسیلات زر بھیجنا بند کر دیں تاکہ جس سہارے یہ چل رہے ہیں ، چوری شدہ مینڈیٹ سے بیٹھی جعلی حکومت اور ان کو سہارا دینے والی اسٹیبلشمنٹ کو سمجھ آنی چاہیے۔جو جج انصاف دینے کی کوشش کرتے ہیں انہیں سائیڈ لائن کیا جاتا ہے ۔ آپ لوگوں نے ججز کے ساتھ کھڑا ہونا ہے انہوں نے ہی آگے چل کر انصاف دینا ہے ۔ چیزیں ٹھیک نہیں ہوں گی، دن بدن خراب تر ہوتی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، فواد چوہدری
راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا۔
جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پیٹرن چینج ہوا ہے اب انسداد دہشتگردی عدالت میں ٹرائل رکھا ہے، عمران خان کی سماعتوں میں میڈیا اور فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے، کیوں اتنا خوف ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تصویر لیک ہو جائے گی؟ سارے قیدیوں کو پیشی کا موقع ملتا ہے سب کیسز میں پیش ہوتے ہیں، سپریم کورٹ سے تصویر لیک ہوئی تھی تو آدھی سپریم کورٹ کو معطل کرنا پڑا۔
انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام آنا چاہیے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات چیت کریں گے تو سیاسی استحکام آئے گا، یہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے جو پاکستان پر ہوا ہے، برطانیہ کے بعد امریکا میڈل ایسٹ کو کنٹرول کر رہا تھا، اب پاکستان کو موقع ملا ہے کہ عرب ممالک کے ساتھ مل کر اپنا نام بنائے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت دنیا میں مکمل طور پر آئسولیٹ ہوچکا، بانی پی ٹی آئی پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، بانی کا ٹرائل کرنا ہے تو اوپن کریں ہر طرف پکڑ لو ماردو ایسے نہیں ہونا چاہیے، ہمیں اسپیس ملے گا تو ہم سیاست کرسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے پاس کوئی سیاسی حکمت عملی نہیں ہے۔