2025-09-18@22:45:42 GMT
تلاش کی گنتی: 113
«کہ خاتون»:
(نئی خبر)
نوجوان کی محبت میں آنیوالی امریکی خاتون نے واپس جانے کیلئے شرط بتا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2025 سب نیوز کراچی:نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون نے واپس جانے کے لیے اپنی شرط بتادی۔ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس نے کراچی میں سماجی کارکن رمضان چھیپا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کو تلاش کر رہی ہوں، اپنے شوہر کے ساتھ دبئی چلی جاؤں گی۔امریکی خاتون نے مطالبہ کیا کہ مجھے پیسے دیے جائیں اور حکومت مجھے ایک لاکھ دے۔ دوسری جانب شاہراہ فیصل نرسری کےقریب ایمبولینس کوامریکی خاتون نے رکوالیا اور وہ ایمولنس سےاترکر رکشے میں سوار ہوگئیں۔ خاتون نے کہا کہ مجھے تھانے نہیں جانا جس کے بعد وہ...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔ امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔ امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔ اس قبل امریکی خاتون کی...
ملتان میں گیس باؤزر دھماکے میں زخمی خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا، نشتر اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 35 سال کی خاتون انتہائی تشویشناک حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صغراں بی بی نے گزشتہ رات دو بچوں کو جنم دیا، جن میں ایک بچہ اور بچی شامل ہے، خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے، جبکہ بچوں کی حالت ٹھیک ہے۔ ملتان: ایل پی جی باؤزر دھماکے کے مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی 26 زیرِ علاج افراد میں سے 15 کی حالت بدستور تشویش ناک ہے ۔ جڑواں بچوں کو جنم دینے والی خاتون کے پہلے سے دو...

’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل
امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...
امریکی خاتون کو شادی کا بول کر کراچی بلانے کا انکشاف ، امریکی خاتون20سالہ نوجوان سے شادی کے غرض سے کراچی آگئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکے نے امریکی خاتون کو پاکستان بلا کےشادی سے انکار کردیا، خاتون کا ویزہ بھی ایکسپائر ہو چکا ہے، ویزہ ایکسپائر ہونے کی وجہ سے خاتون کراچی میں پھنس گئی۔پولیس کے مطابق خاتون کی سیکورٹی داروں نے مدد کی ہے، خاتون کو مزید 15دن کا ویزہ ملا ہے، آج امر یکہ روانہ کردیا جائے گا،لڑکے کی فیملی نہیں مانی جس پر خاتون ائیرپورٹ پر موجود رہی۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہےکہ وہ ائیرپورٹ گئے تو خاتون کے بارے میں انہیں معلومات ملیں، خاتون کو پاکستان کا ویزا دلوایا، واپسی کے ٹکٹ کابھی...
نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
فوٹو: فائل کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھند لگی لاش برآمد، شوہر منظر عام سے غائب ہے، موبائل نمبر بھی بند ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھندا لگی لاش ملی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سرگودھا: ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار واپس کرنے کے بجائے دوست کو قتل کردیااے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے تعفن اٹھنے پر اطلاع دی،...
ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے گردونواح میں حادثات میں معصوم بچہ اور2 خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ، اطلاع پر ورثا میں کہرام ۔ نیو سعید آباد نیشنل ہائی وے پر تیزرفتارٹرک کا چنگ چی رکشہ سے خوفناک ٹکر ہونے سے رکشہ سوار بھیل برادری کی 65 سالہ خاتون شریمتی اور5 سالہ معصوم بچہ مصری شدید زخمی ہوکر دم توڑگئے جبکہ مصری، مولو، مکیش، نندنی،بھورو سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کرحیدرآباد اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد دم توڑگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا دوسری طرف بھٹ شاہ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان فرحان تھہیم دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز حادثہ میں شدید زخمی...
سپر ہائی وے پر خونی ڈمپر نے ڈائیو بس اڈے کے قریب موٹر سائیکل سوار بہن، بھائی اور بہنوئی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں بہن جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے ۔متوفیہ کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی ۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 26 سالہ عظمیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفیہ کے شوہر کو 30 سالہ نذر حسین اور بھائی کو 25 سالہ جعفر کے نام سے شناخت کیا گیا ۔ ایس ایچ او سچل انسپکٹر اورنگزیب خٹک نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا جس کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ہیں جبکہ حادثے...
معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی بہن ہونے کا دعویٰ کرنے والی خاتون شازیہ اشرف اعوان کا بیان سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے جس میں وہ خود کو اداکار عمران اشرف کی حقیقی بہن کہتی ہیں۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اداکار عمران اشرف کی بہن ہیں اور عمران اشرف اپنے سگے بہن بھائیوں کو پہچاننے سے انکاری ہیں، خاتون کا کہنا تھا کہ بھائی ہونے کے ناتے عمران اشرف کو اپنی بہنوں کے سر پر ہاتھ رکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: جانی لیور کو عمران اشرف کیوں پسند ہیں؟ انٹرویو میں خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بھائی عمران اشرف کو بڑی دعاؤں سے مانگا تھا کیونکہ ان کا ایک بھائی علی عباس فوت...
راولپنڈی: تھانہ نیو ٹاون کے علاقے ڈبل روڈ پر ملازمت دلانے کے جھانسہ دیکر تین بچوں کی ماں سے دو افراد نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بناتے رہے۔ متاثرہ خاتون انصاف حاصل کرنے تھانہ نیو ٹاون پہنچی تو پولیس نے روایتی حربے استعمال کرتے ہوئے مدعیہ کے سامنے بٹھا کر صلح کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے نوٹس لینے پر ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا وڈیو بیان بھی منظر پر آگیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں خاتون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی رہائشی ہوں، تین بچے ہیں اور خاوند...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل خاتون نگار جوہر کا کہنا ہے کہ خواتین کی تعلیم میرے دل کے قریب ہے۔اسلام آباد میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے معاشرے میں بڑی ہوئی جہاں صنفی تفریق ہے، یہاں لڑکیوں کی تعلیم کو پس پشت ڈال دیا جاتا تھا۔ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ہنر کے باعث آج میں یہاں آپ کے سامنے موجود ہوں، بطور فوجی میں نے ملک کی خدمت کی، خواتین کی تعلیم کے لیے چیلنجز بہت ہیں لیکن ساتھ ہی مواقع بہت زیادہ ہیں۔نگار جوہر نے کہا کہ خواتین کی تعلیم قومی بجٹ اور قومی پالیسی میں ترجیح...