نارتھ کراچی میں گھر سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد، شوہر غائب
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھند لگی لاش برآمد، شوہر منظر عام سے غائب ہے، موبائل نمبر بھی بند ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی ڈسکو موڑ پر گھر سے خاتون کی کئی روز پرانی پھندا لگی لاش ملی، لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اے ایس پی سٹی انعم شیر کا کہنا ہے کہ ملزم نے 30 ہزار روپے ادھار کی رقم پر طالب علم صائم کو قتل کیا،
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں نے تعفن اٹھنے پر اطلاع دی، پڑوسیوں کے مطابق خاتون نے اپنے شوہر کے ہمراہ چند روز قبل ہی کرائے کے گھر میں رہائش اختیار کی تھی۔
خاتون کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کے پہلے شوہر سے 4 بچے ہیں، کچھ عرصے قبل دوسری شادی کی تھی، کل بہنوئی نے اطلاع دی کہ ثمینہ کہیں چلی گئی ہے۔
بھائی کا کہنا ہے کہ آج پولیس نے لاش کے بارے میں بتایا جس کے بعد سے بہنوئی کا موبائل فون نمبر بھی بند ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
بھارت میں حقوق کیلیے احتجاج کرنا جرم قرار؛ پولیس کا مسلمانوں کیخلاف کریک ڈاؤن
بھارت میں مسلمانوں کا پرامن احتجاج اب جرم بنتا جا رہا ہے، مودی حکومت میں اقلیتوں کی آواز کو دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اتر پردیش میں مسجد کے باہر وقف بل کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشتگردوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ یوپی پولیس نے متنازع وقف بل پر آواز اٹھانے والے 50 سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔
احتجاج کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو یوپی پولیس نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا جب کہ مظاہرین کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دے دیا گیا۔
بل کی مخالفت میں سیاہ پٹیاں باندھنے پر بھی ایک لاکھ روپے کے مچلکے کی دھمکی دی گئی۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کی آواز دبانا اپنی پالیسی بنا لی ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے دھمکیاں، مقدمات اور تشدد جیسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ جمہوریت کی نفی اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔