کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔

(جاری ہے)

امریکن خاتون نے اپنے شوہر کی یاد میں کھانا بھی نہیں کھایا اور آرام بھی نہیں کیا۔

ان کے منہ سے یہ ہی الفاظ نکلتے رہے کہ میرے شوہر کو بلوادو جس کے جواب میں پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ ہم ندال کو تلاش کرکے آپ سے ملوانے کی کوشش کرتے ہیں آپ تھوڑ انتظار کریں۔امریکی خاتون اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں کرسی ڈال کر بیٹھ گئی۔ اپارٹمنٹ کی یونین نے انہیں واپس جانے کا کہا لیکن خاتون نے انکار کر دیا۔ امریکی خاتون کی موجودگی کے باعث گارڈن کے مذکورہ اپارٹمنٹ میں لوگوں کو رش لگ گیا۔

19 سالہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ گھر پر تالا ڈال کر کہیں چلے گئے ہیں جبکہ خاتون واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور امریکی ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کرتی رہی۔پولیس والوں اور بلڈنگ مکینوں کے اصرار پر امریکی خاتون کچھ دیر کیلئے یونین آفس میں چلی گئیں اور وہاں انہوں نے آرام کیا۔امریکی خاتون کو کھانے کی پیشکش بھی کی گئی ان کیلئے برگر۔

سوپ سمیت مختلف اقسام کے کھانے منگوائے گئے تاہم اپنے عاشق ندال کے انتظار اور محبت میں دھوکا کھانے کے غم میں انہوں نے کھانا نہیں کھایا۔پولیس اور فلیٹ سوسائٹی یونین کے بہت اصرارکرنے پر امریکی خاتون نے صرف بسکٹ کھائے اور چائے پی لی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اپنی ضد پر اڑ گئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان سے شادی کرکے ہی واپس جاﺅں گی۔امریکی خاتون کراچی ائیرپورٹ سے نامعلوم مقام روانہ ہوگئی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی کا کہنا تھا کہ امریکی خاتون نے پولیس سے کہا کہ اپنے شوہر کے پاس جا رہی ہوںجس کے بعد وہ کراچی ایئر پورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر نامعلوم مقام پر چلی گئی تھیں۔ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ خاتون کو امریکی قونصل خانے کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا تھا مگر امریکی خاتون نے امریکی قونصل خانے کے عملے کے ساتھ جانے سے انکار کیا اور ایئر پورٹ سے لڑکے کی تلاش میں خود ہی روانہ ہو گئی تھی۔

ایس ایس پی ملیر کا یہ بھی کہنا تھا امریکی خاتون نے امریکی خاتون نے قونصلیٹ کی ٹیم سمیت کسی سے بھی مدد لینے سے انکار کیا تھا ۔ائیرپورٹ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے کراچی ائیرپورٹ پہنچ کر امریکی خاتون سے ملاقات کی اور ائیرپورٹ حکام سے بھی بات چیت کی تھی۔ امریکی حکام نے اس موقع پر کہا تھاکہ ہماری کوشش یہی ہے خاتون کو راضی کرکے امریکا واپس بھیجاجائے لیکن اگر خاتون نہ جانا چاہے توہم زبردستی نہیں کرسکتے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے امریکی قونصل خانے کی مدد نہیں چاہیے تھی۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق امریکی خاتون کے پاس ایئر پورٹ سے باہر جانے کا 15 روز کا پرمٹ تھا۔امریکی خاتون گارڈن کے علاقے میں ندال احمد میمن نامی لڑکے کی تلاش میں ایئر پورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔اس سے قبل پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکہ سے کراچی آنے والی خاتون نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن کو امریکا واپس بھیجنے کیلئے قطر ائیر کی صبح 10 بجے کی پرواز میں ٹکٹ کرایا گیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ محبت میں ناکامی پر مایوس خاتون نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی تھی۔ امریکی خاتون نے پہلے امیگریشن کرانے سے انکار کیا تھا اوراس کے بعد ڈیپارچر لاونج سے جہاز میں سوار نہیں ہوئی تھی۔

خاتون حیلے بہانوں سے کراچی ائیرپورٹ پر امریکا واپسی سے کتراتی رہی تھی۔پولیس اور ایئر پورٹ سکیورٹی فورس نے امریکی خاتون کو حفاظتی تحویل میں ڈیپارچر لاونج تک پہنچایا تھا تاہم خاتون نے جہاز میں سوار ہونے سے انکار کر دیاتھا اور جہاز میں سوار کرانے کی تگ و دو کی وجہ سے پرواز 36 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی تھی۔بعدازاںامیگریشن ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ امریکی خاتون مسافر نے واپس جانے سے انکار کردیا تھا اور پرواز ساڑھے 10 بجے روانہ ہوگئی تھی۔

امریکی خاتون نے امریکہ واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے اس بات پر بضد تھی کہ جس لڑکے کی خاطر وہ پاکستان آئیں اس سے ان کی ملاقات کرائی جائے۔ائیرپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ایس او پیز کی وجہ سے مسافر کو زبردستی پرواز میں سوار نہیں کرایا جا سکتا تھا۔ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے حکام نے امریکی قونصل خانہ کراچی سے رابطہ کیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ امریکی خاتون مسافر کے معاملے کو حل کیا جائے جس پر امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم نے ایئر پورٹ پر خاتون سے ملاقات کی تھی اور اسے امریکا روانہ ہونے کیلئے منانے کی کوشش بھی کی تھی۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واپس جانے سے انکار نوجوان کی محبت میں امریکی قونصل خانے امریکی خاتون نے کا کہنا تھا کہ ایئر پورٹ سے سے انکار کر نے امریکی کہ امریکی سے ملاقات میں سوار خاتون کو آنے والی گئی تھی کیا تھا تھا اور کی تھی

پڑھیں:

راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا، مقتولہ کو خاموشی سے رات کے اندھیرے میں دفنا دیا گیا اور اس کی قبر کا نشان بھی مٹا دیا گیا تاکہ شواہد چھپائے جا سکیں، پولیس کے مطابق واردات 17 جولائی کو ہوئی، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں خاتون اور مرد کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کرنے کے واقعے کی یاد ابھی تازہ تھی کہ راولپنڈی کے علاقے پیرودھائی میں بھی ایک افسوسناک واقعہ سامنے آگیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی سدرہ کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سدرہ کو اس کی پسند کی شادی پر شدید دباؤ کا سامنا تھا وہ کشمیر فرار ہو گئی تھی لیکن بعد میں اسے واپس لاکر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں قبرستان کمیٹی کے سابق چیئرمین اور گورکن کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے عدالت سے مقتولہ کی قبر کشائی کی اجازت طلب کی ہے تاکہ قتل کی تصدیق اور شواہد حاصل کئے جا سکیں۔

ذرائع کے مطابق عدالت نے قبر کشائی کے حوالے سے فیصلہ کل سنانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق سدرہ کے شوہر ضیاء الرحمان کی مدعیت میں ایک مقدمہ درج کیا گیا جس میں مقتولہ سدرہ پر زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لڑکی پر عثمان نامی لڑکے کے ساتھ بھاگ جانے کا الزام بھی لگایا گیاہے۔

واضح رہے کہ چند روزقبل بلوچستان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو سرعام گولیاں مار کر قتل کردیا گیاتھا۔ واقعے کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیاتھا۔بتایاگیاتھا کہ20 سے زائد مسلح افراد نے جوڑے کو پہاڑوں میں لے جاکر بے دردی سے قتل کیا تھا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔مسلح افراد کو ایک گاڑی کو گھیرے دیکھے دیکھا جاسکتا تھا۔ گاڑی سے اترنے والی خاتون خاموشی سے ایک طرف جاتی ہے اور مسلح افراد خاتون پر اندھا دھند فائرنگ کردیتے تھے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا تھاکہ وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لے کر واقعے کی تحقیقات اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

ان کاکہناتھا کہ جائے وقوع اور ملزمان کا تعین کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔ ایسی سفاکانہ حرکات ناقابل برداشت ہیں، مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ ایسی سفاکانہ حرکات نہ صرف ناقابل برداشت ہیں بلکہ یہ معاشرتی اقدار اور انسانی وقار کی سنگین توہین بھی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا تھاکہ ریاست کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بعدازاں  وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان پولیس کو کارروائی کے احکامات جاری کئے تھے۔انہوں نے مزید کہا تھاکہ ویڈیو میں مقتولین کی شناخت ہو چکی تھی اور یہ واقعہ عید سے چند دن قبل کا ہے، ریاست کی مدعیت میں دہشت گردی کا مقدمہ درج اور ایک مشتبہ قاتل گرفتار ہو چکا تھا قانون اس گھناؤنے معاملے پر اپنا راستہ لے گا!۔

متعلقہ مضامین

  •  ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی
  • پاکستان امریکا کے ساتھ ٹریڈ چاہتا ہے ایڈ نہیں: اسحاق ڈار
  • راولپنڈی میں بھی پسند کی شادی کرنے والی نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر جرگے کے فیصلے پر گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا
  • امریکی ایلچی نے جنگ بندی معاہدہ ناکام ہونے کا ذمہ دارحماس کو قرار دیدیا
  • ملک سے باہر جانے والے نوجوانوں کے لیے حکومت کا بڑا اقدام کیا ہے؟
  • عمران خان کے دستخط شدہ بیٹ کی نیلامی کیلئے 10 کروڑ کی پیشکش، خاتون کارکن کا بیچنے سے انکار
  • خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں کن سیاسی جماعتوں نے آنے سے انکار کیا؟
  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • کراچی: شوہر کے تشدد کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا خاتون دم توڑ گئی